دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 19 | فتاوی رضویہ جلد ۱۹

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۹

 

صورت میں مضارب نفع کا حقدرا نہ ہوگا بلکہ اپنے عمل کے مطابق اجرت کا حقدار ہوگا۔والله تعالٰی اعلم۔(ت)

مسئلہ ۲۱۔ب:         ۲۷ محرم الحرام ۱۳۱۷ھ

کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ زید ایك شخص کے کارخانہ تجارت میں تھوڑے روپے دے کر شریك ہوجانا چاہتاہے اور یہ کہتا ہے کہ چھتیس روپے سال مجھ کو اس کے منافع میں سے دیا کرو اور اس سے زیادہ جو کچھ ہو تم لے لیا کرو بحق مضاربت،اور اگر کم ہو توا س کے بھی تم متحمل ہو۔شرعا یہ امر جائز ہے یانہیں؟بینوا توجروا۔

الجواب:

ناجائز اور گناہ ہے

لقطع الشرکۃ فی الربح ولالزام مانقص منہ علی المضارب وکل ذٰلك شرط فاسد والاول مفسد ایضا کما نصوا علیہ۔واﷲ تعالٰی اعلم۔

نفع میں شرکت ختم ہوجانے کی بناء پر اور نقصان مضارب پر لازم کرنے کی بناء پر جبکہ دونوں صورتیں شرط فاسد ہیں۔اور پہلی تو مضاربت کے لئے مفسد بھی ہے۔جیسا کہ فقہاء کرام نے تصریح فرمائی ہے۔والله تعالٰی اعلم۔(ت)

مسئلہ ۲۲:                        ۱۴ ربیع الآخر ۱۳۱۹ھ

کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ زید نے مبلغ ایك سو پچاس روپیہ بکر کو بہ نیت تجارت دئے کیونکہ بکر میز کرسی کا تاجر تھا اس نے مبلغان مذکورہ کا ساٹھ من بیت خریدا اور سال تمام پر ساٹھ روپے منافع ہوئے لیکن بکر زید کو بایں حساب پانچ روپے ماہوار دیتارہا۔اس عرصہ میں بیت بکر نے بھی خریدا او ر کبھی نہیں خریدا لیکن ہمیشہ پانچ روپے ماہوار دیتا رہا۔بعد ایك عرصہ کے بکر نے قضا کی۔ایك وارث بکر نے وہ مبلغان مذکورہ اپنے ذمے لے کر موافق بکر کے پانچ روپے ماہوار دیئے،لیکن چند ماہ کے بعد وارث بکر نے یہ کہا کہ اس طرح روپیہ دینا ماہوار جائز نہیں۔لہذا جو روپیہ ذمہ بکر کے تھا میں ادا کرتاہوں چونکہ زید ایك ضعیف شخص ہے اور طاقت تجارت وغیرہ کی خود نہیں رکھتا ہے۔اس کی غرض یہ ہے کہ یہ روپیہ وارث بکر کے پاس باقی رہے یا شرع مطہر کوئی طریقہ اس ایسا ارشاد فرمائے کہ ہم کو موافق سابق کے یا اس سے کم وبیش ملے۔بینوا توجروا

الجواب:

ایك رقم تعین کردینا کہ نفع ہو یانہ ہو،کم ہو یازائد۔ہر طرح اس قدر ماہوار دیں گے ضرور حرام ہے بلکہ وارث بکر زر زیدکو تجارت میں لگائے زید نفع ونقصان دونوں کا متحمل رہے۔نفع ہو تو جس قدر ہو


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن