دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 19 | فتاوی رضویہ جلد ۱۹

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۹

لا یوجب شیئا من ذٰلك لایوجب فسادھا نحوان یشترطا ان تکون الوضیعۃ علیہما کذا فی الذخیرۃ [1]۔

جو چیز ایسی چیز کا باعث نہ ہو تو مضاربت کو فاسد نہ کرے گی مثلا دونوں نے شرط لگائی کہ نقصان کو دونوں خود برداشت کریں گے جیسا کہ ذخیرہ میں ہے۔(ت)

ہدایہ میں ہے:

کل شرط یوجب جہالۃ فی الربح یفسدہ لاختلال مقصودہ وغیر ذٰلك من الشروط الفاسدۃ لایفسدھا ویبطل الشرط کاشتراط الوضیعۃ علی المضارب [2]۔

ہر ایسی شرط جو نفع میں جہالت کا موجب بنے وہ مضاربت کو فاسد کردے گی کیونکہ یہ مقصود میں اختلال ہے اور جو شرائط فاسدہ ایسی نہ ہوں وہ مضاربت کو فاسد نہ کریں گی بلکہ خود باطل ہوجائینگی مثلایہ شرط کہ نقصان مضارب پر ہوگا۔(ت)

عقود دریہ میں ہے:

سئل فیما اذا اخسر المضارب فہل یکون الخسران علی رب المال،الجواب نعم [3]۔

ان سے سوال ہوا کہ جب مضارب کو خسارہ ہوا ہو تو کیا رب المال خسارہ میں شریك ہوگا؟ الجواب:ہاں!(ت)

درمختارمیں ہے:

المضاربۃ ایداع ابتداء وتوکیل مع العمل لتصرفۃ بامرہ وشرکۃ ان ربح وغصب ان خالف وان اجاز رب المال بعدہ واجارۃ فاسدۃ ان فسدت فلا ربح للمضارب حینئذ بل لہ اجر مثل عملہ [4]۔واﷲ تعالٰی اعلم۔

مضاربت ابتداء میں امانت کی کارروائی ہے اور عمل کے بعد وکیل بنانے کا معاملہ بن جاتاہے کیونکہ مضارب رب المال کے حکم سے اس کے مال میں تصرف کرتاہے اور جب نفع حاصل ہوجائے تو شراکت بن جاتی ہے اور اگر مضارب خلاف ورزی کرے تو غصب بن جاتی ہے خواہ بعد میں رب المال اس کارروائی کو جائز بھی کردے۔اور مضاربت فاسد ہوجائے تو اجارہ فاسدہ بن جاتا ہے۔اس

 


 

 



[1] فتاوٰی ہندیہ کتاب المضاربہ باب الاول نورانی کتب خانہ پشاور ۴ /۸۸۔۲۸۷

[2] الہدایہ کتاب المضاربہ مطبع یوسفی لکھنو ۳ /۲۵۶

[3] العقود الدریۃ کتاب المضاربہ ارگ بازار قندہار افغانستان ۲ /۷۲

[4] درمختار کتاب المضاربہ مطبع مجتبائی دہلی ۲/ ۱۴۶

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن