دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 19 | فتاوی رضویہ جلد ۱۹

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۹

لیتاہے اور بقیہ تین رُبع میں جن لوگوں کا روپیہ ہے انہیں دیتاہے۔اگر یہ شخص شرکاء سے یہ معاہدہ کرے کہ اگر تم کو ہر سال ایك معین مقدار مثلا بارہ روپے فیصدی سے کم نفع ہوگا تو اس کمی کو ہم پورا کردیں گے اور اس سے زیادہ جو کچھ نفع ہو وہ بھی تمہارا ہے آیا اس معاہدے کے سبب سے نفع تجارت داخل رباہو جائے گایا نہیں؟ امید کہ جواب باصواب مسئلہ کے بحوالہ کتب فقہیہ بقید ابواب وفصول وصفحہ ومطبع سرفراز فرمائیں گے۔بینوا توجروا

الجواب:

یہ معاہدہ حرام ہے۔مال والے اور یہ تاجر سب گنہگارہوں گے اگر چہ کبھی کمی نہ واقع ہو اور کمی جو یہ پوری کرے گا اس کا پورا کرنا اسے حرام ہے اور اس زیادت کا لینا ان مال والوں کو حرام و رباہے۔درمختار،صدر کتاب المضاربہ،جلد چہارم وردالمحتار مطبع قسطنطنیہ ص ۷۴۲ ذکر شرائط مفادات میں ہے:

وکون الربح بینہا شائعا فلو عین قدرًا فسدت وکون نصیب کل منہما معلوما عندالعقد [1]۔

فریقین میں شائع ہونا(مقدار عین نہ ہونا)اگر کوئی مقدار معین ہوئی تو مضاربت فاسد ہوگی اور عقد کے وقت دونوں کا حصہ معلوم ہونا۔(ت)

ہندیۃ کتاب المضاربۃ باب اول مطبع قاہرہ ملك مصر جلد چہارم ص ۲۸۷میں ہے:

فان قال علی ان لك من الربح مائۃ درہم اوشرط مع النصف اوالثلث عشرۃ دراہم لاتصح المضاربۃ کذا فی محیط السرخسی [2]۔

اگر ایك نے دوسرے کو کہا نفع میں ایك سو درہم تیرے ہونگے یا نصف یا ثلث کے ساتھ مزید دس درہم کی شرط لگائی تو مضاربت صحیح نہ ہوگی۔محیط سرخسی میں ایسے ہے۔(ت)

ہدایہ کتاب البیوع باب الربا مطبع مصطفائی جلد دوم ص ۴۳ میں ہے:

الربا ھو الفضل المستحق لاحد المتعاقدین فی المعاوضۃ الخال عن عوض شرط فیہ [3]۔واﷲ تعالٰی اعلم۔

سود یہ ہے کہ عقد معاوضہ میں کسی فریق کے لئے ایسی زیادتی کی شرط ٹھہرانا جو عوض سے خالی ہو۔والله تعالٰی اعلم۔(ت)

 


 

 



[1] درمختار کتاب المضاربۃ مطبع مجتبائی دہلی ۲ /۴۷۔۱۴۶

[2] فتاوی ہندیۃ کتاب المضاربۃ الباب الاول نورانی کتب خانہ پشاور ۴ /۲۸۷

[3] الہدایۃ کتاب البیوع باب الربوٰ مطبع یوسفی لکھنؤ ۳ /۸۰

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن