دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 19 | فتاوی رضویہ جلد ۱۹

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۹

امور ذیل کا مطلوب ہے:

(۱)انکارملکیت کسی شخص کا بعد اقرار ملکیت شخص مذکور کے شرعًا جائز ہے یانہیں؟

(۲)بیعنامہ عاقدین پر شرعا حجت ہوتاہے یانہیں؟

(۳)محمد علی خاں کو شرعا یہ حق حاصل ہے یانہیں کہ اس بیعنامہ کو جس میں وہ خود ہی مشتری ہے اور اقرار نامہ تقسیم کو جو بحق ہر سہ مشتریان وہ تحریر وتکمیل وتصدیق کراچکا ہے باطل وناجائز قرار دے کر ہر سہ مشتریان دیگر کی ملکیت ڈیڑھ ڈیڑھ سہام سے بعد اقرار کے انکار کرسکے۔

الجواب:

مدت ہوئی کہ یہ سوال آیا تھا اور سائلوں سے دریافت کیا گیاتھا کہ جو فیاض الرحمن نے احمد علی خان کے نام بیع کیا آیا اس کا کوئی مقدمہ دار القضاء تك پہنچا اور بحکم قاضی وہ سہام ملك فیاض الرحمن قرار پاکر ملك احمد علی خاں ٹھہری یا یونہی خانگی طور پر محمد علی خاں نے اس بیع کو مان لیا مگر اس کا کوئی جواب نہ ملا،اب ملاحظہ تجویز سے ظاہر یہی ہوتاہے کہ استحقاق احمد علی خاں بذریعہ قضا ثابت نہ کیا گیا کہ محمد علی خاں شرعا مکذب ہوجاتا بلکہ اس نے بطور خود اپنے نفع کے لئے استحقاق تسلیم کرلیا اگر ایسا ہے تو تجویز کہ ذی علم مفتی صاحب نے دی بالکل حق وبجا ہے محمد علی خاں کو اپنے اقرار سے پھرنے کا کوئی اخیتار نہیں۔

لاعذر لمن اقر [1] من سعی فی نقض ماتم من جہتہ فسعیہ مردود علیہ [2]۔

جس نے اقرار کیااس کا کوئی عذر قبول نہیں،جو شخص اپنی طرف سے تام کئے ہوئے معاملہ کو توڑنے کی سعی کرے تو اس کی یہ سعی مردود ہوگی۔(ت)

اشباہ میں ہے:

اذا اقربشیئ ثم ادعی الخطألم تقبل [3]۔واﷲ تعالٰی اعلم

جب کسی چیز کا اقرار کرے پھر اس اقرار کو خطا قرار دے تو خطا قرار دینا قبول نہ ہوگا۔واﷲ تعالٰی اعلم۔(ت)

 


 

 



[1] ردالمحتار کتاب الاقرار داراحیاء التراث العربی بیروت ۴ /۴۵۶

[2] الاشباہ والنظائر الفن الثانی کتاب القضاء والشہادات الخ ادارۃ القرآن کراچی ۱ /۳۷۰

[3] الاشباہ والنظائر الفن الثانی کتاب الاقرار ادارۃ القرآن کراچی ۲ /۲۰

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن