دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 19 | فتاوی رضویہ جلد ۱۹

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۹

میں ہے:الیم موت احد المتعاقدین [1](م سے مراد عاقدین میں سے ایك کی موت ہے۔ت)اسی میں ہے:القاف قرابتہ[2] (ق سے مراد اس کی قرابت ہے۔ت) یونہی جب اس بیع کی نسبت زید صحیح اقرر کرچکا کہ وہ محض فرضی تھی اور اس کے سبب مجھے کوئی ملك حاصل نہ ہوئی وہ بیعنامہ اس کے اقرار سے باطل ہوگیا اسے اس سے رجوع کا کچھ اختیار نہیں اور یہ ہبہ بنام نبیرگان کیا ہے محض باطل ہے کہ یہ جائداد بوجہ ظہور بطلان بیع ملك عمرو متوفٰی پسر زید ہے زید اس میں سے صرف سدس کا مالك ہے اور اس نے کل کا ہبہ کیا اور اس کا سدس منقسم الممتاز نہ تھا تویہ مشاع ہوا ور اس سدسس میں بھی تمام نہ ہوا اور انتقال زید بلاتقسیم وتسلیم سدس سے باطل ہوگیا۔درمختارمیں ہے:

الاستحقاق شیوع مقارن لاطارئ فیفسد الکل [3]۔ واﷲتعالٰی اعلم۔

استحقاق غیر منقسم قارن ہے بعد میں لاحق وطاری نہیں ہے تو کل کو فاسد کردے گا۔واﷲ تعالٰی اعلم۔(ت)

مسئلہ ۱۱:کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس باب میں کہ محمد علی خاں ومظہر حسین خان وسید ضیاء الحق ومسماۃ نجم النساء بیگم چارشخصوں نے اولا بتاریخ ۱۱ مارچ ۱۹۰۸ء کو ایك جائداد کےدو سہام منجملہ سات سہام کے مسمی امداد الرحمان باعث مشترکا بحصہ مساوی خریدے پھر ۱۶ /اگست ۱۹۰۸ء کو اشخاص مذکورہ نے چار سھام اسی جائداد کے منجملہ سات سھام کے مسمٰی عبدالرحمن بائع سے بحصہ مساوی مول لئے اور ایك سہم منجملہ سات سہام کے سید سکندر علی نے بلقیس بیگم سے ۱۳ اگست ۱۹۰۸ء کو خریدکیا پھر باہم ہر چہار مشتریان چھ سہام کے جو ذریعہ بیعنامہ ۱۱ مارچ ۱۹۰۸ء،۱۶ اگست ۱۹۰۸ خریدی گئی تھی ایك تقسیم نامہ لکھا گیا جس میں ہر ایك شریك کا ڈیڑھ ڈیڑھ سہام قائم ہوکر چارقطعہ معین ہوگئے جو محمد علی خاں ومظہر حسین خان وسید ضیاء الحق نے تو محکمہ رجسٹری میں تصدیق کرادیا لیکن مسماۃ عــــــہ احد الشراکاء نے تقسیم نامہ مذکورہ کسی وجہ

عــــــہ:اصل میں قلم ناسخ سے نجم النساء کا لفظ چھوٹ گیا ہے ۱۲۔


 

 



[1] ردالمحتار کتاب الاقرار داراحیاء التراث العربی بیروت ۴ /۴۵۶

[2] درمختار کتاب الہبہ مطبع مجتبائی دہلی ۲ /۱۶۳

[3] درمختار کتاب الہبہ مطبع مجتبائی دہلی ۲ /۱۶۰

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن