30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
کے مکان کی طرف نہ ٹپکائیں گے اور اپنا مکان بالکل پختہ بنادیں گے،بعد تیاری مکان وارثان مستعیراغوائے بعض کسان اولتی طرف مکان وارثان معیرٹپکانا چاہتے ہیں اور اپنے اقرار سے کہ چندآدمی ثقہ کے روبرو کیا تھا کہ اولتی طرف مکان وارثان معیرنہ ٹپکا وینگے اب منحرف ہوتے ہیں اقرار چند آدمیوں کے سامنے کرکے انکار کرنا مقبول ہے یامردود۔پس عندالشرع شریف دخل رجوع عاریت کا وارثان معیرکو حاصل ہے یا نہیں؟
الجواب:
وارثان معیرکو بلاشبہ عاریت میں رجوع کاا ختیار ہے اور وارثان مستعیر پر واپس دینافرض ہےجبکہ عاریت ثابت ہے۔
|
قال اﷲ تعالٰی" اِنَّ اللہَ یَاۡمُرُکُمْ اَنۡ تُؤَدُّوا الۡاَمٰنٰتِ اِلٰۤی اَہۡلِہَا ۙ[1]۔ |
اﷲ تعالٰی نے فرمایا:اﷲ تعالٰی حکم فرماتاہے کہ امانتوں کو ان کے مالکوں کے سپرد کردو۔(ت) |
رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:
|
علی الید مااخذت حتی تردھا [2]۔ |
ہاتھ نے جولیا وہ اس کا ذمہ دار ہے جب تك واپس نہ کرے۔(ت) |
باقی ان کا کہناکہ اس طرف اولتی نہ ٹپکائیں گے اقرار نہیں وعدہ ہے او ر وعدہ کے ایفاء پرحکما جبرنہیں۔ اشباہ وعالمگیریہ وغیرہا میں ہے:
|
لاجبر علی الوفاء بالوعد [3]۔ |
وعدہ کے ایفاء پر جبر نہیں۔(ت) |
ہاں اگرتسلیم کیاہو کہ واقعی یہ زمین زمان مورث سے ہمارے اور ہمارے مورث کے ہاتھ میں عاریت ہے اس کامالك عمرو ہے تو یہ اقرارہے اور اس سے پھرنا کسی طرح جائز نہیں،اگر بشہادت شرعیہ ان کا اقرار ثابت ہوگا وہ ضرور اس کی پابندی پرمجبور کئے جائیں گے۔لان المرء مواخذ باقرارہ(کیونکہ اقرار کرنے والا اپنے اقرار پر ماخوذ ہوتاہے۔ت)واﷲ تعالٰی اعلم۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع