دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 19 | فتاوی رضویہ جلد ۱۹

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۹

یکون المرأۃ تاخذ العین من غیر رضاہم فانہ علی ھذا لایبقی الفرق بین النقد وغیرہ وھوانما فتح الکلام علی التفرقۃ فلو کان مرادہ ھذا لقال"تاخذ الترکۃ فی مہرھا و لو عروضا وعقارا وان لم یرض الورثۃ"، وبالجملۃ فہذا مما لا یرضٰی بہ فقیہ ثم لاغرض لنا ھہنا یتعلق بنقد مااطلق فی اجازۃ البیع"وان لم تکن وصیۃ من قبل زوجہا"والا ففیہ مجال نظر فانہا اذا لم تکن وصیۃ کان بیعہا بیع مال الغیر من دون اذن منہ ولا من الشرع بخلاف بیع الوصی فانہ مختار المالك وبیع القاضی عند الصاحبین فانہ ماذون لہ من جہۃ الشرع دفعا للظلم وایصالا للحق الی المستحق واذا رأینا الامام الاجل فقیہ النفس استاذ صاحب الخلاصۃ مولٰینا القاضی الامام فخر الدین رحمہما اﷲ تعالٰی فرض المسئلۃ فی الخانیۃ

اوراق اس میں سے کٹے ہوئے ہیں،اور یہ بات محال ہے کہ بیوی ورثاء کی رضا کے بغیر عین سامان کو حاصل کرے کیونکہ اس صورت میں نقد اور غیر نقد کافرق نہ رہے گا حالانکہ صاحب خلاصہ نے یہ کلام دونوں میں فرق کے لئے جاری کیا ہے۔اگر ان کی مراد یہی ہوتی تو پھر کلام یوں ہونا چاہئے تھا:"ترکہ سے مہر وصول کرے اگر چہ سامان ہو یا جائداد ہو خواہ ورثاء راضی نہ بھی ہوں"خلاصہ کلام یہ ہے کہ اس ظاہر عبارت پر کوئی فقیہ راضی نہ ہوگا پھر مطلق اجازت والی عبارت جس میں ہے اگر چہ خاوند کی وصیت نہ ہو،سے ہماری غرض کا تعلق نہیں ہے ورنہ یہاں اعتراض کی گنجائش موجود ہے،کیونکہ جب خاوند کی مہر کی ادائیگی کے متعلق وصیت نہیں ہے توپھر بیوی کا سامان کو فروخت کرنا اور شرع کی اجازت کے بغیر فروخت لازم آتاہے بخلاف وصی کا ترکہ کے سامان کو فروخت کرنا کہ اس میں وہ مالك کی طرف سے مختارہے،اور صاحبین کے نزدیك قاضی کے فروخت کرنے کا جواز بھی شرعی طور پر ماذون ہونے کی وجہ سے ہے تاکہ قاضی کے عمل سے ظلم ختم اور مستحق کو حق دیا جاسکے،اور جب ہم نے صاحب خلاصہ کے استاد امام اجل فقیہ النفس مولانا قاضی امام فخر الدین رحمہما اﷲ تعالٰی کو دیکھا کہ انہوں نے اس مسئلہ کو خانیہ میں عورت کے وصی ہونے پر بیان فرمایا،جہاں انہوں نے خوب فائدہ مند کلام فرمایا(اﷲ تعالٰی ان پر رحم فرمائے)

 


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن