30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
محمد ہاشم خان العطاری المدنی المتخصص فی الفقہ الاسلامی
محمد ساجد عطاری
29رمضان المبارک1436ھ17جولائی 2015ء
حالتِ روزہ میں ٹوتھ پیسٹ کرنا کیسا؟
کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلہ کے بارے میں کہ روزہ کی حالت میں ٹوتھ پیسٹ کرنا کیسا ہے؟ سائل : محمد دانیال رضا(ڈڈیال، کشمیر)
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم
اَلْجَوَاب بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّاب اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَا لصَّوَاب
روزہ کی حالت میں ٹوتھ پیسٹ کرنا اگر چہ ناجائز و حرام نہیں مگر بلا ضرورتِ صحیحہ مکروہ ضرور ہے۔
سیدی اعلیٰ حضرت امامِ اہلِ سنّت الشاہ امام احمد رضا خانعَلَیْہِ رَحمَۃُ الرَّحْمٰن (المتوفی 1340ھ )اسی طرح کے سوال کے جواب میں ارشاد فرماتے ہیں: ’’منجن ناجائز و حرام نہیں جبکہ اطمینانِ کافی ہو کہ اس کا کوئی جزو حلق میں نہ جائے گا ،مگر بے ضرورتِ صحیحہ کراہت ضرور ہے۔درِّ مختار میں ہے : ”کرہ لہ ذوق شیء... الخ“ یعنی روزہ دار کو کسی چیز کا چکھنا مکروہ ہے۔ ‘‘([1])
چونکہ ٹوتھ پیسٹ میں زیادہ امکان ہے کہ کوئی جزو اندر چلا جائے اس لیے روزہ کی حالت میں اس سےضرور احتراز کیا جائے۔
سیدی اعلیٰ حضرت امامِ اہلِ سنت الشاہ امام احمد رضا خان عَلَیْہِ رَحمَۃُ الرَّحْمٰن فرماتے ہیں : ’’روزہ میں منجن مَلنا نہ چاہیے۔‘‘ ([2])
وَاللہُ اَعْلَم عَزَّ وَجَلَّ وَرَسُوْلُہ ٗ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ
کتبـــــــــــــــــــــــــــہ
ابوالصالح محمد قاسم القادری
21صفرالمظفر 1435ھ25دسمبر 2013ء
روزہ میں جھاگ والی مسواک کا استعمال
کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ کیا روزہ میں جھاگ والی مسواک کر سکتے ہیں یا نہیں ؟سائل:جاوید(عثمان آباد، باب المدینہ کراچی)
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم
اَلْجَوَاب بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّاب اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَا لصَّوَاب
روزہ کی حالت میں ہر قسم کی مسواک کرسکتے ہیں اس کے کرنے سے روزہ نہیں ٹوٹتابلکہ جس طرح عام دنوں میں مسواک کرنا سنت ہے اسی طرح روزہ کی حالت میں بھی سنت ہے ہاں البتہ یہ بات یاد رہے کہ اگر روزہ دار ہونا یاد ہو اور چبانے سے ریشے ٹوٹے یا ذائقہ محسوس ہو تو چبانے سےبچنا چاہئے۔
فتاویٰ عالمگیری میں ہے :’’ولابأس بالسواک الرطب والیابس فی الغداۃ والعشیّ‘‘ یعنی روزہ کی حالت میں مسواک کرنے میں کوئی حرج نہیں خواہ
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع