30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
واضح رہے کہ آخر میں درج کی گئی بہارِ شریعت کی عبارت میں کفارہ دینے کا بیان اس صورت میں بیان ہوا ہے جب کسی نے روزہ رکھنے کے بعد بغیر عذرِ شرعی کے توڑ دیا ہو اگر سرے سے عذر کی بنا پر یا بغیر عذر کسی نے روزہ رکھا ہی نہ ہو تو صرف قضا ہوگی اور بغیرعذر کے نہ رکھا ہو تو ساتھ میں سچی توبہ بھی کرنا ہوگی۔
وَاللہُ اَعْلَم عَزَّ وَجَلَّ وَرَسُوْلُہ ٗ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ
کتبـــــــــــــــــــــــــــہ
ابومحمد علی اصغر العطاری المدنی
01 محرم الحرام1431ھ19دسمبر2009ء
خون دینے سےروزہ فاسد نہیں ہوتا
کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ روزے کی حالت میں خون دینے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہےیا نہیں؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم
اَلْجَوَاب بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّاب اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَا لصَّوَاب
ضرورت کے موقع پر خون دینا جائز ہے مثلاًایسا مریض جس کو اگر خون نہ دیا گیا تو وہ اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے گا تو ایسی صورت میں خون دینا جائز ہے اور اسی طرح کسی قسم کی ضرورت کے لیے روزہ دار کے جسم سے خون نکالنا بلا کراہت جائز ہے اور اس عمل سے روزہ نہیں جائے گا مگر اتنی مقدار میں خون نکالنا جوکہ کمزوری کا باعث ہو مکروہ ہے ۔اسکی نظیرسینگی لگوانا ہے ۔
فتاویٰ عالمگیری میں ہے:”ولا بأس بالحجامۃ ان امن علی نفسہ الضعف، امّا اذا خاف فانّہ یکرہ و ینبغی لہ ان یؤ خّر الی وقت الغروب وذکر شیخ الاسلام شرط الکراھۃ ضعف یحتاج فیہ الی الفطر والفصد نظیر الحجامۃ ھکذا فی المحیط ۔“ یعنی اگر کمزوری کا خوف نہ ہو تو سینگی لگوانے میں کوئی حرج نہیں اور اگر کمزوری کا خوف ہو تو مکروہ ہے اسکو چاہیے کہ اسے غروبِ آفتاب تک مؤخر کردے۔شیخ الاسلام نے ذکر فرمایا کہ کراہت کی شرط ایسی کمزوری ہے کہ جس کی وجہ سے روزه توڑنے کی حاجت پیش آجائے اور فصد کھلوانا سینگی لگوانے کے مثل ہی ہے، اسی طرح محیط میں ہے۔([1])
وَاللہُ اَعْلَم عَزَّ وَجَلَّ وَرَسُوْلُہ ٗ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ
کتبـــــــــــــــــــــــــــہ
عبدہ المذنب فضیل رضا العطاری عفی عنہ الباری
01شعبان المعظم1431ھ14جولائی2010ء
کیا انجکشن لگوانے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے؟
کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ شوگر کے مریض انسولین کا انجکشن استعمال کرتے ہیں جو کہ رَگ کے بجائے گوشت میں لگایا جاتا ہے توشوگروالے روزے کی حالت میں انسولین لگاسکتے ہیں یانہیں ؟ اس سے روزہ ٹوٹے گا یا نہیں ؟
سائل :محمدعدنان عطاری (برکت پورہ،مرکزالاولیاء،لاہور )
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم
اَلْجَوَاب بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّاب اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَا لصَّوَاب
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع