دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa e Ahlesunnat Ahkam e Roza o Itikaf - Qist 9 | فتاوی اہلسنت احکام روزہ و اعتکاف

book_icon
فتاوی اہلسنت احکام روزہ و اعتکاف

فتاویٰ رضویہ میں ہے:’’اگر دھوپ میں کام کرنے کے ساتھ روزہ ہوسکے اورآدمی مقیم ہو مسافر نہ ہو تو روزہ فرض ہے اور اگر نہ ہوسکے روزہ رکھنے سے بیمار پڑ جائے، ضررِ قوی پہنچے، تو مقیم غیرِ مسافر کو ایسا کام کرنا حرام ہے۔‘‘ ([1])

اور رمضان کے دنوں میں عمرو کاسرِعام کھانا پینا ماہِ رمضان کی توہین ہے،اگر سلطنت کی طرف سے اسلامی احکام جاری ہوتے تو ایسے آدمی کے خلاف سخت کاروائی کرتی۔

عمرو کا یہ کہنا کہ اللہ تعالیٰ بخش دے گا تو اس حوالے سے عرض ہے کہ جہاںاللہ تعالیٰ غَفُوْرُالرَّحِیْم ہے وہیں جبّار و قہّار بھی ہے ہم مسلمان ہیں ہمیں حکم ہے کہاللہتعالیٰ سے بخشش کی امید بھی رکھیں اور اس کی پکڑ سے ڈریں اور اسکے ساتھ اسکے احکام پر بھی عمل کریں۔لہٰذا عمرو اپنے اس فعل سے توبہ کرے اور جتنے روزے چھوٹے ہیں ان کی قضا کرے۔

وَاللہُ اَعْلَم عَزَّ  وَجَلَّ وَرَسُوْلُہ ٗ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ 

کتبـــــــــــــــــــــــــــہ

محمدھاشم خان العطاری المدنی

21جمادی الثانی1436ھ11اپریل2015ء

حاملہ عورت کیلئے روزہ کا حکم

      کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہاگر کوئی عورت حمل سے ہو اورآٹھواں یا نواں مہینہ چل رہا ہو تو ایسی عورت رمضان کے روزے چھوڑ سکتی ہے یا نہیں ؟ سائل:عقیل احمد

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ  حِیْم

اَلْجَوَاب بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّاب  اَللّٰھُمَّ  ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَا لصَّوَاب

      عورت کو حمل ہونے کی حالت میں اگر روزہ رکھنے سےاپنی یا بچہ کی جان پرنقصان پہنچنے کا صحیح اندیشہ ہو تو اس صورت میں وہ رمضان کا روزہ چھوڑ کر بعد میں قضا کرسکتی ہے ورنہ نہیں چھوڑ سکتی۔

صدر الشریعہ بدر الطریقہ مفتی محمد امجد علی اعظمیرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ فرماتے ہیں: ’’حمل والی اور دودھ پلانے والی کو اگر اپنی جان یا بچہ کا صحیح اندیشہ ہے تو اجازت ہے کہ اس وقت روزہ نہ رکھے خواہ دودھ پلانے والی بچہ کی ماں ہو یا دائی اگرچہ رمضان میں دودھ پلانے کی نوکری کی ہو۔“ ([2])

واضح رہے کہ نقصان کا اندیشہ ہونے یا نہ ہونے کے لئے غالب گمان کا ہونا ضروری ہےمحض وہم کا ہونا کافی نہیں ۔جیسا کہ صدر الشریعہ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ فرماتے ہیں :’’ان صورتوں میں غالب گمان کی قید ہے محض وہم ناکافی ہے۔ غالب گمان کی تین صورتیں ہیں : (1) اس کی ظاہر نشانی پائی جاتی ہے یا (2) اس شخص کا ذاتی تجربہ ہے یا (3) کسی مسلمان طبیب حاذِق مستور یعنی غیرِ فاسق نے اُسکی خبر دی ہو اور اگر نہ کوئی علامت ہو نہ تجربہ، نہ اس قسم کے طبیب نے اُسے بتایا بلکہ کسی کافر یا فاسق طبیب کے کہنے سے افطار کر لیا تو کفارہ لازم آئے گا۔ آج کل کے اکثر اطبّا اگر کافر نہیں تو فاسق ضرور ہیں اور نہ سہی تو حاذق طبیب فی زمانہ نایاب سے ہو رہے ہیں ان لوگوں کا کہنا کچھ قابلِ اعتبار نہیں نہ ان کے کہنے پر روزہ افطار کیا جائے ان طبیبوں کو دیکھا جاتا ہے کہ ذرا ذرا سی بیماری میں روزہ کومنع کر دیتے ہیں اتنی بھی تمیز نہیں رکھتے کہ کس مرض میں روزہ مُضرہے کس میں نہیں۔‘‘ ([3])

 



[1] فتاویٰ رضویہ، کتاب الذبائح، ۲۰/۲۲۸.

[2] بہارِ شریعت،حصہ پنجم، سحری وافطاری کا بیان،۱/۱۰۰۳.

 [3] بہارِ شریعت،حصہ پنجم، سحری وافطاری کا بیان،۱/۱۰۰۳-۱۰۰۴.

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن