دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa e Ahlesunnat Ahkam e Roza o Itikaf - Qist 9 | فتاوی اہلسنت احکام روزہ و اعتکاف

book_icon
فتاوی اہلسنت احکام روزہ و اعتکاف

روزے کے اہم مسائل

نوکری کی وجہ سےرمضان کا فرض روزہ چھوڑنا

      کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ عمرو ایک صحت مند آدمی ہے وہ رمضانُ المبارک کے روزے نہیں رکھتا اور کہتا ہے کہ میرا عذر ہے اور عذر یہ ہے کہ میں روزہ رکھ کر مزدوری نہیں کر سکتا،وہ شخص سرِعام کھاتا پیتا ہے اُسے منع کیا جائے تو کہتا ہے کہ میں جانوں اور میرا رب جانےبخشنا تو اللہ نے ہے۔شریعت میں ایسے بندے کے بارے میں کیا حکم ہے؟سائل:حافظ محمد عمیر(افشاں پارک ،مرکزالاولیاء، لاہور)

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ  حِیْم

اَلْجَوَاب بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّاب  اَللّٰھُمَّ  ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَا لصَّوَاب

      اگر صورتِ حال واقعی ہے تو عمرو فاسق و فاجر اور مرتکبِ حرام ہے کیونکہ روزہ اسلام کے ارکان میں سے ایک اہم رکن ہے بلاوجہِ شرعی اس کو ترک کرنا ناجائز وگناہ ہے ،اور یہ کوئی عذر نہیں کہ میں نے روزی کمانی ہوتی ہے بلکہ حکم یہ ہے کہ روزہ رکھ کر کام کیا جائے اوراگر کام کی وجہ سے روزہ رکھنے میں دشواری آتی ہے تو کام کی مقدار کم کرلینی چاہئے نہ کہ روزہ چھوڑدیا جائے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے:

یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا كُتِبَ عَلَیْكُمُ الصِّیَامُ كَمَا كُتِبَ عَلَى الَّذِیْنَ مِنْ قَبْلِكُمْ لَعَلَّكُمْ تَتَّقُوْنَۙ(۱۸۳) (پ۲، البقرة:۱۸۳)

تَرْجَمَۂ کنز الایمان :اے ایمان والو تم پر روزے فرض کیے گئے جیسے اگلوں پر فرض ہوئے تھے کہ کہیں تمہیں پرہیزگاری ملے ۔

                        رسولاللہصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَفرماتے ہیں:”بینا انا نائم  اذ  اتانی رجلان،  فأخذا بضبعی، فأتیا بی جبلاً وعراً، فقالا: اصعد، فقلتُ:انّی لا اطیقہ، فقالا: انّا سنسھلہ لک، فصعدتُ حتّی اذا کنتُ فی سواء الجبل اذا بأصوات شدیدۃ، قلتُ: ما ھذہ الأصوات؟  قالوا: ھذا عواء اھل النار، ثمّ انطلق بی فاذا انا بقوم معلّقین بعراقیبھم، مشقّقۃ أشداقھم، تسیل أشداقھم دماً قال:قلتُ: من ھؤلاء؟ قال: ھؤلاء الذین یفطرون قبل تحلّۃ صومھم“ یعنی میں سو رہا تھا اچانک میرے پا س دو شخص آئے، انہوں نے مجھے میرے بازو سے تھاما اور ایک دشوار گزار پہاڑ کے پاس لے آئے اور بولے: اوپر تشریف لے چلیں ۔ میں نے کہا:میں اس کی طاقت نہیں رکھتا۔وہ بولے: ہم اسے آپ کے لئے آسان کر دیں گے۔ لہٰذا میں اوپر چڑھنے لگا یہاں تک کہ جب میں پہاڑکے برابرہوا تو بہت ہولناک آوازیں آنے لگیں ، میں نے پوچھا:یہ آوازیں کیسی ہیں ؟ انہوں نےجواب  دیا :یہ جہنمیوں کے چیخنے کی آوازیں ہیں ۔ پھر وہ مجھے لے کر ایسے لوگوں کے پاس آئے جو اپنی کونچوں کے ساتھ لٹکے ہوئے تھے، ان کے جبڑوں کو چیرا ہواتھا اور ان سے خون بہہ رہا تھا، میں نے پوچھا:یہ لوگ کون ہیں ؟ جواب ملا :یہ وہ لوگ ہیں جو روزہ افطارکرنے کاجائز وقت ہونے سے پہلے ہی روزہ افطار کر لیتے تھے۔([1])

      امامِ اہلسنّت امام احمدرضا خانعَلَیْہِ رَحمَۃُ الرَّحْمٰن اس حدیثِ پاک کے تحت فرماتے ہیں :”چوں پیش از وقتِ افطار را ایں عذاب ست اصلاًروزہ نہ داشتن را خود قیاس کن کہ چنداں باشد وَالْعِیَاذُ بِا‘‘ یعنی جب قبل از وقت روزہ افطار کرنے پر یہ عذاب ہے توخود سوچئے بالکل روزہ نہ رکھنے پر کتنا عذاب ہوگا۔وَالْعِیَاذُ بِاﷲ ([2])

      دُرِّمختار میں ہے:”لا یجوز أن یعمل عملاً یصل بہ الی الضعفیعنی روزہ دار کے لئے ایسا کوئی کام کرنا جائز نہیں جس کی وجہ سے اسے کمزوری ہو۔“([3])

 



[1] صحیح ابن خزیمة ،کتاب الصیام ،باب ذکر تعلیق المفطرینالخ،۳/۲۳۷، حدیث: ۱۹۸۶.

[2] فتاوی رضویہ، کتاب الصوم، ۱۰/۳۴۱.

[3] در مختار، کتاب الصوم،باب ما یفسد الصوم وما لا یفسدہ، ۳/۴۶۰.

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن