دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa e Ahlesunnat Ahkam e Roza o Itikaf - Qist 9 | فتاوی اہلسنت احکام روزہ و اعتکاف

book_icon
فتاوی اہلسنت احکام روزہ و اعتکاف

لعذر کما اذا مرض فاحتاج الی الخروج فخرج او بغیر  صنعہ رأساً کالحیض والجنون والاغماء الطویل بحر‘‘یعنی اعتکاف کافاسدہونا برابرہےکہ قصداًبغیرعذر کے ہوجیسے مسجد سے باہرنکلنا،جماع کرنا،دن میں کھاناپینا۔یافاسدکرناقصداًہوعذرکی وجہ سے جیسے بیمارہوا اور مسجدسے نکلنے کی طرف محتاج ہے تووہ مسجدسے نکلا۔یافاسد کرنااصلاًاس کے قصدسے نہ ہوجیسے حیض آجانا ،جنون،اورطویل بے ہوشی طاری ہوجانا۔بحر۔([1])        

فتاویٰ شامی میں ہے:” وامّا حکمہ اذا فات عن وقتہ المعیّن، فان فات بعضہ قضاہ لا غیر ولا یجب الاستقبال، او کلّہ قضی الکلّ متتابعاً“ یعنی اس کا حکم(یعنی اعتکاف کو فاسدکرنے یاہوجانے کا حکم ) یہ ہے کہ اگریہ وقتِ معین میں فوت ہوجائے تو اگربعض فوت ہواتوصرف بعض کی قضا کرناہوگی اور دوبارہ نئے سرے سے اعتکاف کی حاجت نہیں اوراگر کُل فوت ہواتولگاتارکُل کی قضاکرناہو گی۔([2])

      صدر الشریعہ بدر الطریقہ مفتی محمد امجد علی اعظمیرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ  اعتکاف توڑنے کی صورت میں اسکی قضا کا حکم بیان کرتے ہوئے ارشاد فرماتے ہیں:اعتکافِ نفل اگر چھوڑ دے تو اس کی قضا نہیں ،کہ وہیں تک ختم ہوگیا اور اعتکافِ مسنون کہ رمضان کی پچھلی دس تاریخوں تک کے لیے بیٹھا تھا، اسے توڑا تو جس دن توڑا فقط اس ایک دن کی قضا کرے، پورے دس دنوں کی قضا واجب نہیں اورمنّت کا اعتکاف توڑا تو اگر کسی معیّن مہینے کی منت تھی تو باقی دنوں کی قضاکرے، ورنہ اگرعلی الاتّصال واجب ہوا تھا تو سِرے سے اعتکاف کرے اور علی الاتصال واجب نہ تھا تو باقی کا اعتکاف کرے۔

اعتکاف کی قضاصرف قصداً توڑنے سے نہیں بلکہ اگرعذرکی وجہ سے چھوڑا مثلاً بیمارہوگیایابلااختیارچھوٹامثلاً عورت کوحیض یانفاس آیایاجنون وبے ہوشی طویل طاری ہوئی،ان میں بھی قضاواجب ہے۔([3])

وَاللہُ اَعْلَم عَزَّ  وَجَلَّ وَرَسُوْلُہ ٗ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ

کتبـــــــــــــــــــــــــــہ

ابومحمد علی اصغر العطاری المدنی

11رمضان المبارک 1434ھ21جولائی 2013ء

مآخذ ومراجع

قرآن پاک

***

***

***

کتاب

مطبوعہ

کتاب

مطبوعہ

کنزالایمان

مکتبۃ المدینہ،کراچی۱۴۳۲ھ

حاشیۃ الطحطاوی علی الدر

کوئٹہ

صحیح البخاری

دارالکتب العلمیہ، بیروت۱۴۱۹ھ

رد المحتار

دار المعرفہ، بیروت۱۴۲۰ھ

صحیح ابن خزیمۃ

المکتب الاسلامی، بیروت۱۴۱۲ھ

فتاوی رضویہ

رضا فاؤنڈیشن، لاہور

المبسوط

دارالکتب العلمیہ، بیروت۱۴۲۱ھ

بہار شریعت

مکتبۃ المدینہ، باب المدینہ کراچی

فتح القدیر

کوئٹہ

فتاوی امجدیہ

مکتبہ رضویہ، باب المدینہ کراچی

بحر الرائق

کوئٹہ۱۴۲۰ھ

فتاوی مفتی اعظم

شبیربرادرز، لاہور۱۴۳۶ھ

فتح باب العنایۃ

دار الارقم بن ابی الارقم، بیروت

فتاوی نوریہ

دار العلوم حنفیہ فریدیہ، بصیرپور اوکاڑہ

در مختار

دار المعرفہ، بیروت۱۴۲۰ھ

فتاوی فیض الرسول

شبیربرادرز، لاہور۱۴۱۱ھ

فتاوی ہندیۃ

دار الفکر ،بیروت۱۴۰۲ھ

 

 

جمعہ کی ہر ہر گھڑی میں د س لاکھ کی مغفرت

حضرتِ سیدنا عبداللہ ابنِ عبّاسرَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُما سے روایت ہے کہ رحمتِ عالَم، نورِ مجسم صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا فرمانِ دلنشین ہے:”اللہ عَزَّوَجَلَّ ماہِ رمضان میں روزانہ افطار کے وقت دس لاکھ ایسے گنہگاروں کو جہنّم سے آزاد فرماتا ہے جن پر گناہوں کی وجہ سے جہنّم واجِب ہوچکا تھا،نیز شبِ جُمعہ اور روزِ جُمعہ(یعنی جُمعرات کو غُروبِ آفتاب سے لے کر جُمعہ كو غُروبِ آفتاب تک )$&'); container.innerHTML = innerHTML; }

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن