30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
رکھ سکیں نہ جاڑے میں،نہ لگاتار نہ متفرق اور جس عذر کے سبب طاقت نہ ہو اس عذر کے جانے کی امید نہ ہو،جیسے وہ بوڑھا کہ بڑھاپے نے اُسے ایسا ضعیف کردیا کہ روزے متفرق کر کے جاڑے میں بھی نہیں رکھ سکتا تو بڑھاپا تو جانے کی چیز نہیں ایسے شخص کو کفارہ کا حکم ہے ‘‘([1])
ایسے مریض کیلئے فدیہ مستحب ہونے کی صورت بیان کرتے ہوئے امامِ اہلسنّت رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہفرماتے ہیں:” اگر واقعی کسی ایسے مرض میں مبتلاہے جسے روزہ سے ضرر پہنچتا ہے تو تاحصولِ صحت اُسے روزہ قضا کرنے کی اجازت ہے اُس کے بدلے اگر مسکین کو کھا ناد ے تو مستحب ہے ثواب ہے جبکہ اُسے روزہ کا بدلہ نہ سمجھے اور سچے دل سے نیت رکھے کہ جب صحت پائے گا جتنے روزے قضا ہوئے ہیں ادا کرے گا۔“ ([2])
لہٰذا صورتِ مستفسرہ میں مذکورہ شخص کیلئے روزہ رکھنا اگر باعثِ ضررنہیں اگرچہ صحت مند کے مقابلے میں تھوڑی مشقت زیادہ ہوتی ہو، توایسی صورت میں رمضان کے روزےرکھنا فرض اور چھوڑ دینے کی صورت میں شدید گناہ اور ان کی قضاء کرنا لازم ہو گا ۔اور اگر روزہ باعثِ ضرر ہے تو فی الحال روزے ترک کر کے بیماری چلے جانے کی صورت میں ان روزوں کو قضا ء کرنا لازم ہو گا ان کے بدلے میں فدیہ دینے سے فدیہ ادا نہ ہو گا ۔
وَاللہُ اَعْلَم عَزَّ وَجَلَّ وَرَسُوْلُہ ٗ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ
الجواب صحیح کتبـــــــــــــــــــــــــــہ
عبدہ المذنب فضیل رضاالعطاری عفی عنہ الباری محمدسجاد العطاری المدنی
16شعبان المعظم1431ھ29جولائی2010ء
معتکف کا گرمی کی وجہ سے غسل کرنا کیسا؟
کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ اعتکاف کے دوران بغیر شرعی حاجت کے محض گرمی اور نفاست کے لئے نہانا کیسا ہے؟
سائل:محمد شبر عطاری (باغبانپورہ، مرکز الاولیاء ،لاہور )
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم
اَلْجَوَاب بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّاب اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَا لصَّوَاب
معتکف کو مسجد سے نکلنے کے دو عذر ہیں :ایک حاجتِ شرعی مثلاً جمعہ کے لئے جاناجبکہ اس مسجد میں جمعہ کا اہتمام نہ ہو۔دوسری حاجتِ طبعی جو مسجد میں پوری نہ ہو سکتی ہو جیسے پاخانہ، پیشاب، استنجا، وضو اور غسلِ جنابت ۔اگر فنائے مسجد میں وضو و غسل کے لئے جگہ بنی ہو تو باہر جانے کی اب اجازت نہیں ۔
بخاری شریف کی حدیثِ پاک ہے:” عن عائشۃ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہا قالت: کان النبی صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یباشرنی وأنا حائض وکان یخرج رأسہ من المسجد وہو معتکف فأغسلہ وأنا حائض“یعنی حضرت عائشہ صدیقہرَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہا سے مروی ہے کہ وہ فرماتی ہیں سرکارصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع