دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Faizan e Islam Course Part 2 | فیضانِ اسلام کورس حصہ دوم

masnoon duayen kitni hain aur kon si hain

book_icon
فیضانِ اسلام کورس حصہ دوم
            

دوسرا باب

مسنون دعائیں

گھر میں داخل ہونے اور نکلنے، سونے ، نیند سے بیدار ہونے ،مسلمان کو ہنستا دیکھ کر،سفر پر روانہ ہونے ،چاند کو دیکھ کر، بارش کے وقت ،کتاب پڑھنے سے پہلے ، مجلس سے اُٹھتے وقت اور دیگر موقعوں پر پڑھی جانے والی دعائیں

مسنون دُعا ئیں

مختلف موقعوں کی دعائیں تحریر کی جاتی ہیں ان کو یاد کرلیجئے اور جب جب موقع ہو ان کو پڑھ کر ڈھیروں نیکیاں کمائیے!

بیت الخلامیں داخل ہونے سے پہلے کی دُعا

اَللّٰھُمَّ اِنِّیْٓ اَعُوْذُ بِکَ مِنَ الْخُبُثِ وَ الْخَبَائِث (1) ترجمہ: اے اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ ! میں ناپاک جن اور جنیوں سے تیری پناہ مانگتاہوں ۔

بیت الخلا سے باہر آنے کے بعد کی دعا

اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِیْٓ اَذْھَبَ عَنِّی الْاَذٰی وَعَافَانِی (2) ترجمہ: اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ کاشکرہے جس نے مجھ سے اذیت دورکی اورمجھے عافیت دی۔

مسلمان کو ہنستا دیکھ کر پڑھنے کی دعا

اَضْحَکَ اللّٰہُ سِنَّک (3) ترجمہ: اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ تجھے ہنستارکھے۔

مسجدمیں داخل ہونے کی دعا

اَللّٰہُمَّ افْتَحْ لِیْٓ اَ بْوَابَ رَحْمَتِک (4) ترجمہ: اے اللّٰہ ! عَزَّوَجَلَّ مجھ پر اپنی رحمت کے دروازے کھول دے۔

مسجد سے نکلتے وقت کی دعا

بِسْمِ اللّٰہِ وَ السَّلَامُ عَلٰی رَسُوْلِ اللّٰہ اَللّٰھُمَّ اِنِّیْٓ اَسْئَـلُکَ مِنْ فَضْلِک (5) ترجمہ: اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ کے نام سے( نکلتاہوں ) اور رسول اللّٰہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَ سَلَّم پر سلام ہو۔ اے اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ ! میں تجھ سے تیرے فضل کا سوال کرتاہوں ۔

کھانے سے پہلے کی دعا

بِسْمِ اللّٰہِ وَ بِاللّٰہِ الَّذِیْ لَا یَضُرُّ مَعَ اسْمِہٖ شَیْئٌ فِی الْاَرْضِ وَ لَا فِی السَّمَـــآءِ یَا حَیُّ یَا قَــــیُّوْم (6) ترجمہ: اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ کے نام سے شروع کرتا ہوں جس کے نام کی برکت سے زمین و آسمان کی کوئی چیز نقصان نہیں پہنچا سکتی، اے ہمیشہ زندہ و قائم رہنے والے۔

کھانے کے بعد کی دعا

اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِیْٓ اَطْعَمَنَا وَ سَقَانَا وَ جَعَلَنَا مُسْلِمِیْن (7) ترجمہ: اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ کا شکر ہے جس نے ہمیں کھلایا، پلایا اورہمیں مسلمان بنایا۔

کسی نے کھلایا ہو تو یہ دعا بھی پڑھئے

اَللّٰہُمَّ اَطْعِمْ مَنْ اَطْعَمَنِیْ وَ اسْقِ مَنْ سَقَانِیْ (8) ترجمہ: اے اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ ! تواُس کو ِکھلاجس نے مجھے ِکھلایا اور اُس کو پِلاجس نے مجھے پِلایا۔

چھینک آنے پر دعا

اَ لْحَمْدُ لِلّٰہِ (9) ترجمہ:تمام تعریفیں اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ کے لئے ہیں ۔

چھینک آنے پر’’ اَ لْحَمْدُ لِلّٰہِ‘‘ کہنے والے کیلئے دعا

یَرْحَمُکَ اللّٰہ (10) ترجمہ: اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ تجھ پررحم فرمائے۔

چھینک کا جواب دینے والے کے لئے دعا

{ 1 } یَغْفِرُ اللّٰہُ لَنَا وَ لَـــکُمْ (11) ترجمہ : اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ ہماری اور تمہاری مغفرت فرمائے۔ { 2 } یَھْدِیْکُمُ اللّٰہُ وَ یُصْلِحُ بَالَـــکُمْ (12) ترجمہ : اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ تمہیں ہدایت دے اور تمہاری اصلاح فرمائے۔

سفر پر روانہ ہوتے وقت گھر والوں کیلئے دعا

اَسْتَوْدِعُکَ اللّٰہَ الَّذِیْ لَایُضِیْعُ وَدَائِعَہٗ (13) ترجمہ : میں تم کو اللّٰہ کے سپرد کرتا ہوں جو سو نپی ہوئی امانتو ں کو ضائع نہیں کرتا۔

سواری پر سوار ہوتے وقت کی دعا

بِسْمِ اللّٰہ (14) ترجمہ: اللّٰہ کے نام سے(سوارہوتاہوں ) ۔

سواری پراطمینان سے بیٹھ جانے پر دُعا

اَلْحَمْدُ لِلہِ سُبْحٰنَ الَّذِیْ سَخَّرَ لَنَا هٰذَا وَ مَا كُنَّا لَهٗ مُقْرِنِیْنَۙ(۱۳) وَ اِنَّاۤ اِلٰى رَبِّنَا لَمُنْقَلِبُوْنَ(۱۴)(15) ترجمہ: سب خوبیاں اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ کو، پاکی ہے اسے جس نے اس سواری کوہمارے بس میں کردیا اوریہ ہمارے بو تے (طاقت)کی نہ تھی اوربیشک ہمیں اپنے رب کی طرف پلٹنا ہے۔

گھر میں داخل ہوتے وقت کی دعا

اَللّٰھُمَّ اِنِّیْٓ اَسْئَـلُکَ خَیْرَ الْمَوْلَجِ وَ خَیْرَ الْمَخْرَجِ بِسْمِ اللّٰہِ وَلَجْنَا وَ بِسْمِ اللّٰہِ خَرَجْنَا وَ عَلَی اللّٰہِ رَبِّــنَا تَوَکَّلْنَا (16) ترجمہ:اے اللّٰہ !میں تجھ سے داخل ہونے اور باہر جانے کی بھلائی طلب کرتا ہوں ۔ اللّٰہ کے نام سے ہم اندر آئے اور اللّٰہ کے نام سے ہم باہرنکلے اور ہم نے اپنے رب اللّٰہ پر بھروسا کیا۔

گھر سے نکلتے وقت کی دعا

بِسْمِ اللّٰہِ تَوَکَّلْتُ عَلَی اللّٰہِ لَا حَوْلَ وَ لَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللّٰہِ (17) ترجمہ: اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ کے نام سے، میں نے اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ پر بھروسا کیا،گناہ سے بچنے کی قوت اور نیکی کرنے کی طاقت اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ ہی کی طرف سے ہے۔

سوتے وقت کی دعا

اَللّٰھُمَّ بِاسْمِکَ اَ مُوْتُ وَ اَ حْیَا (18) ترجمہ:اے اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ! میں تیرے نام کے ساتھ ہی مرتا اور جیتاہوں (یعنی سوتا اور جاگتا ہوں )۔

نیند سے بیدار ہونے کے بعد کی دعا

اَ لْـحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِیْٓ اَحْیَانَا بَعْدَ مَآ اَمَا تَنَا وَ اِلَیْہِ النُّشُوْر (19) ترجمہ:تمام تعریفیں اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ کیلئے جس نے ہمیں موت(نیند) کے بعد حیات (بیداری) عطا فرمائی اورہمیں اسی کی طرف لوٹناہے۔

چاند کو دیکھ کر پڑھنے کی دعا

اَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنْ شَرِّ ھٰذَا الْغَاسِق (20) ترجمہ: میں اللّٰہ کی پناہ طلب کرتا ہوں اس تاریک ہو جانے والے کی بُرائی سے۔

بارش کے وقت کی دعا

اَللّٰہُمَّ سُقْــیًا نَافِعًا (21) یاالٰہی ایسا پانی برسا جو نفع پہنچائے۔

علم میں اضافے کی دعا

رَبِّ زِدْنِیْ عِلْمًا اے میرے رب مجھے علم زیادہ دے!

کتاب پڑھنے سے پہلے کی دعا

اَلـلّٰہَمَّ افْتَحْ عَلَیْنَا حِکْمَتَکَ وَانْشُرْ عَلَیْنَا رَحْمَتَکَ یَا ذَا الْجَلَالِ وَ الْاِکْرَام (22) ترجمہ: اے اللّٰہعَزَّوَجَلَّ ہم پر علم و حکمت کے دروازے کھول دے اور ہم پر اپنی رحمت نازل فرما اے عظمت اور بزرگی والے!

بلندی پر یا سیڑھیاں چڑھتے وقت کی دعا

اَللّٰہ اَکْبَر (23) اللّٰہ سب سے بڑا ہے

سیڑھیاں یا ڈھلان سے اترتے وقت کی دعا

سُبْحَانَ اللّٰہ (24) اللّٰہ پاک ہے

مجلس سے اُٹھتے وقت کی دعا

سُبْحٰنَکَ اللّٰہُمَّ وَ بِحَمْدِکَ اَشْھَدُ اَنْ لَّا ٓاِلٰہَ اِلَّآ اَنْتَ اَسْتَغْفِرُکَ وَ اَ تُوْبُ اِلَیْک (25) ترجمہ:تیری ذات پاک ہے اور اے اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ تیرے ہی لیے تمام خوبیاں ہیں میں گواہی دیتا ہوں کہ تیرے سوا کوئی معبود نہیں ، تجھ سے بخشش چاہتا ہوں اور تیری طرف توبہ کرتا ہوں ۔
1 صحیح البخاری،کتاب الدعوات،باب:الدعاء عند الخلاء،الحدیث: ۶۳۲۲ ،ج ۴ ،ص ۱۹۵ 2 مصنف ابن ابی شیبۃ،کتاب الدعاء،باب:ما یقول الرجل وما یدعو بہ۔۔۔الخ، الحدیث: ۲ ، ج ۷ ، ص ۱۴۹ 3 الحصن الحصین، فیما یتعلق بالامور العلویۃ کسحاب و رعد۔۔۔الخ، ص ۱۰۴ 4 الحصن الحصین،اذکار الخروج الی المسجد، ص ۵۴ 5 الحصن الحصین،اذکار الخروج الی المسجد، ص ۵۴ 6 کنز العمال،کتاب المعیشۃ و العادات، قسم الاقوال،الحدیث: ۴۰۷۹۲ ،ج ۱۵ ،ص ۱۰۹ 7 سنن ابی داود،کتاب الاطعمۃ،باب:ما یقول الرجل اذا طعم،الحدیث: ۳۸۵۰ ،ج ۳ ،ص ۵۱۳ 8 صحیح مسلم،کتاب الاشربۃ،باب اکرام الضیف و فضل ایثارہ،الحدیث: ۲۰۵۵ ،ص ۱۱۳۶ 9 الحصن الحصین، فیما یتعلق بالامور العلویۃ کسحاب و رعد۔۔۔الخ، ص ۱۰۳ 10 الحصن الحصین، فیما یتعلق بالامور العلویۃ کسحاب و رعد۔۔۔الخ، ص ۱۰۳ 11 الحصن الحصین، فیما یتعلق بالامور العلویۃ کسحاب و رعد۔۔۔الخ، ص ۱۰۳ 12 الحصن الحصین، فیما یتعلق بالامور العلویۃ کسحاب و رعد۔۔۔الخ، ص ۱۰۳ 13 سنن ابن ماجہ ،کتاب الجہاد ،باب تشیـیع الغزاۃ ووداعھم،الحدیث: ۲۸۲۵ ،ج ۳ ،ص ۳۷۲ 14 الحصن الحصین،ادعیۃ السفر، ص ۸۰ 15 سنن ابی داود،کتاب الجہاد،باب ما یقول الرجل اذا رکب،الحدیث: ۲۶۰۲ ،ج ۳ ،ص ۴۹ 16 سنن ابی داود،کتاب الادب،باب ما یقول الرجل اذا دخل بیتہ،الحدیث: ۵۰۹۶ ،ج ۴ ،ص ۴۲۰ 17 سنن ابی داود،کتاب الادب،باب ما یقول الرجل اذا خرج من بیتہ،الحدیث: ۵۰۹۵ ، ج ۴ ،ص ۴۲۰ 18 صحیح البخاری،کتاب الدعوات،باب وضع الید الیمنی تحت الخد الایمن،الحدیث: ۶۳۱۴، ج ۴ ،ص ۱۹۲ 19 صحیح البخاری،کتاب الدعوات،باب وضع الید الیمنی تحت الخد الایمن،الحدیث: ۶۳۱۴، ج ۴ ،ص ۱۹۲ 20 سنن الترمذی،کتاب التفسیر،باب ومن سورۃ المعوذتین،الحدیث: ۳۳۷۷ ،ج ۵ ،ص ۲۲۰ 21 مشکاۃ المصابیح،کتاب الصلاۃ،باب فی الریاح،الحدیث: ۱۵۲۰ ،ج ۱ ،ص ۲۹۲ 22 المستطرف،الباب الرابع،الفصل الثانی،ج ۱ ،ص ۴۰ 23 صحیح البخاری،کتاب الجہاد والسیر،باب التکبیر اذا علا شرفا،الحدیث: ۲۹۹۴ ،ج ۲ ،ص ۳۰۷ 24 صحیح البخاری،کتاب الجہاد والسیر،باب التکبیر اذا علا شرفا، الحدیث: ۲۹۹۴ ،ج ۲ ، ص ۳۰۷ 25 سنن الترمذی،کتاب الدعوات،باب ما یقول اذا قام من مجلسہ، الحدیث: ۳۴۴۴ ،ج ۵ ،ص ۲۷۳

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن