30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
شہنشاہِ مدینہ،قرارِ قلب و سینہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نےفرمايا:’’جس نے کسی تنگدست مقروض کو مہلت دی یا اس پرمالِ قرض کوصدقہ کردیا، اللہ عَزَّ وَجَلَّ قیامت کے دن اس کو اپنے عرش کے سائے میں جگہ عطا فرمائے گا۔‘‘([1]) نبیٔ مکرم،نورِمجسم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے فرمايا : جس نے کسی مسلمان سے دنيوی مصیبتوں میں سے کوئی مصیبت دور کی تو اللہ عَزَّ وَجَلَّ اُس سے روزِ قيامت کی مصيبتوں میں سے ایک مصیبت دور کردے گا اور جو کسی تنگدست پر آسانی کرےگا اللہ عَزَّ وَجَلَّ اُس پر دنيا وآخرت میں آسانيا ں فرمائے گا۔([2])
حکیم الامت مفتی احمد یار خان نعیمی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ اس حدیث کی شرح میں فرماتے ہیں:تم کسی کی فانی مصیبت دفع کرو ،اللہ تم سے باقی مصیبت دفع فرمائےگا تم مومن کو فانی دنيوی آرام پہنچاؤ اللہ تمہيں باقی اُخروی آرام دے گا کيونکہ بدلہ احسان کا احسان ہے۔ يہ حديث بہت جامع ہے کسی مسلمان کے پاؤں سے کانٹا نکالنا بھی ضائع نہيں جاتا۔ حديث کا مطلب يہ نہيں کہ صرف قيا مت ہی ميں بدلہ ملے گا بلکہ قيا مت ميں بدلہ ضرور ملے گا اگرچہ کبھی دنيا ميں بھی مل جائے۔ جو مقروض کو معافی يا مہلت دے، غريب کی غربت دور کرے تو اِنْ شَآءَ اللہ دين و دنيا میں اس کی مشکلیں آسان ہوں گی۔([3])
اللہ عَزَّ وَجَلَّکی خفیہ تدبیر کاخوف
اىک دفعہ حضرت شىخ الاسلام بہاء الدین زکریا ملتانی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ پر اس قدر خوف چھاىا کہ اٹھ کر حجرے کا دروازہ بند کردىااور توبہ و استغفار کے لىے سجدے مىں گر گئے۔ اتنى گرىہ و زارى فرمائی کہ مصلى آنسوؤں سے تر ہوگىا۔ آہ و زاری کى مسلسل درد ناک آواز آرہى تھى جس سے لوگوں کے دل پھٹے جاتے تھے۔ صاحبزادگان اور ارا دت مندوں نے دروازہ کھولنے کے لىے ہر چند التجائیں کى مگر کسى کی عرض قبول نہ ہوئی۔آخر کار حضرت کے پىارے پوتے حضرت شىخ رکن الدىن عالمرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نے دو تىن مرتبہ زور سے پکارا:دادا جان! دروازہ کھولئے۔حضرت شىخ الاسلام رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ فرطِ محبت سے اٹھے اور حجرہ کا دروازہ کھول د ىا۔ حضرت شىخ رکنُ الدِّىن عالمرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نے دىکھا کہ خدا شناس آنکھىں کثرت ِ مجاہدہ سے سوج گئی ہىں اور ان سے آنسوؤں کى بجائے خون کے قطرات ٹپ ٹپ گررہے ہىں۔ عرض کى: حضور ! اس گرىہ وزارى کا سبب کىا ہے؟ فرماىا: بىٹا ! مىں نے عالم ِمکاشفہ مىں دىکھاکہ اىک شخص بہا ء الدىن جو زُہد ووَ رَع مىں صاحب ِکمال اور علم وعمل مىں ىگانہ روزگار تھا، فوت ہوگىا۔ اس کى عبادت و اطاعت کسى کام نہ آئى۔اس کے تمام اعمال اس کے منہ پر مارے گئے، اور اىمان سلب کرلىا گىا۔ ىہ حال دىکھ کر مجھ پر خوف طارى ہوا کہ خدا جانے اس فقىر بہاء الدىن سے کىا سلوک ہوگا؟ دوسرا ىہ کہ روزِ مىثاق جب تمام اَرواح خدا وند ِکرىم کے حضور پىش ہوئىں ، ارشاد ہوا:”اَلَستُ بِرَبِّکُم؟ یعنی کیا میں تمہارا رب نہیں۔“جواب عرض ہوا:”بَلٰى یعنی کیوں نہیں ۔“حکم ہوا: مىں تمہارا معبود ہوں،مجھے سجدہ کرو۔پہلے حکم پر کئى سجدے مىں چلے گئے اور کئى کھڑے رہے۔دوسری مرتبہ میں پہلے لوگوں کے ساتھ کئى اور بھى شرىک ہوگئے اور ىہ سب مخلصىن کہلائے۔ اول مسعود آخر محمود ، لىکن جنہوں نے سجدہ نہىں کىا تھا وہ خَسِرَ الدُّنْیَا وَالْاٰخِرَۃَ ( یعنی دنیااور آخرت دونوں کاگھاٹا ہے)کے مصداق بنادىئے گئے ۔مجھے معلوم نہیں کہ میں کس گروہ مىں تھا؟ حضرت شیخ رکن الدین عالم رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ مادر زاد ولى تھے اور قُطبىتِ عُظمٰى کے درجہ پر فائز تھے۔ آپ نے عرض کى :دادا جان آپ ہر دو امور کے متعلق تسلى رکھئے کىونکہ حضور کى روح مخلصىن کے اس گروہ مىں سے ہے جس نے دونوں مرتبہ خلوصِ دل سے سجدہ کىا ۔ مجھے بخوبى ىاد ہے کہ آپ کى روح اَغواث کى صف مىں تھى اور مَىں اَقطاب کى صف مىں تھا۔میں نے آپ کى روح کو دىکھا کہ اَغواث کى صف مىں کھڑى رَبُّ العِزَّت عَزَّ وَجَلَّ کى حمد و ثناکررہى تھى۔
حضرت شاہ رکن عالم رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کے بىان سے آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کو کچھ تسلى ہوئى اور اسى وقت جبىنِ نىاز ادائے شکر کے لىے خاک ِ عبودىت پر رکھ دى اور پھر باہر تشرىف لا کر مشتاقانِ جمال کو شربتِ دىدار سے شاد کام فرماىا۔([4])
شیخ الاسلام حضرت بہاءالدین زکریا ملتانی قُدِّسَ سِرُّہُ النُّوْرَانِیہر وقت اپنے مریدین کی شرعی رہنمائی اور اصلاحِ عقائد و اعمال کو پیش نظر رکھتے۔ آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہمریدین و محبین کی معمولی سے معمولی غلطیوں اور کوتاہیوں پر بھی نظر رکھتے اور بروقت اصلاح بھی فرماتے۔چنانچہ
ایک بار حضرت شیخ بہاء الدین زکریا ملتانی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نہر کے کنارے گئے ۔مریدوں کو دیکھا وضو کر رہے ہیں۔سب شیخ کو دیکھتے ہی برائے تعظیم کھڑے ہو گئےلیکن ایک صوفی نہ اُٹھا اس نے پہلے اپنا وضو مكمل کیا اور اس کے بعد تعظیمِ شیخ کے لئے کھڑا ہوا ۔آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہنے ارشاد فرمایا: ان سب میں ایک یہی درویش کامل ہےکہ مکمل وضو کرنے کے بعد میری تعظیم کے لئے کھڑا ہو ا ۔ ([5])
ایک مرتبہ آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کا ایک شخص نماز ادا کررہا تھا۔ آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہنے اس کی نماز میں کوئی غلطی دیکھی تو بُلا کر اس کی اصلاح فرمائی اور دوبارہ نماز ادا کرنے کا حکم فرمایا۔ اس نے تین بار غلطی کی اور آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہنے تین بار نماز پڑھوائی اور حکم فرمایا کہ باقاعدہ مدرسہ میں داخلہ لو اور نماز کے مسائل سیکھو۔([6])
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! آ ج مسلمانانِ عالم کی جو حالت ہے وہ کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہر طرف بے عملی کا دَور دَورہ ہے۔ مُسلمانوں کی اکثریّت نمازوں کی ادائیگی سے غافل ہے اور جو رہے سَہے مُسَلمان نَماز پڑھتے ہیں اُن میں بھی ایک تعداد ہے جسے نماز کے فرائض و واجبات،سنن و مستحبات ،مکروہات و مُفسدات کا کچھ علم ہی نہیں ہے۔ نمازوں کو درست کرنے اور دینِ اسلام کی بنیادی معلومات حاصل کرنے کاایک ذریعہ دعوتِ اسلامی کے مدنی قافلوں میں سفربھی ہے، اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ دعوتِ اسلامی کے مدنی قافلوں میں نماز ،وضو ،غسل کے بنیادی مسائل سکھائے جاتے ہیں آپ بھی مدنی قافلوں میں سفر اختیار کیجئے اور ڈھیروں برکتیں پائیے ۔اللہ عَزَّ وَجَلَّ ہم سبکونمازکے مسائل سیکھنے اورصحیح طور نماز اداکرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔
ایک مرتبہ حضرت شیخ بہاء الدین زکریاملتانی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کا گزر ایسی جماعت کے پاس سے ہوا جو درویشوں کا لباس زیب ِ تن کیے ہوئے تھی۔آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ ان میں بیٹھ گئے ۔اس محفل سے ایک نور بلند ہو ا آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نے نور کا منبع تلاش کرنے کے لیے نظر دوڑائی تو آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کی نگاہ ایک درویش پر پڑی جس سے یہ نور بلند ہورہا تھا ۔ حضرت شیخ بہاء الدین زکریا رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ اس کے قریب گئے اور فرمایا:تم ان درویشوں میں کیوں شامل ہو؟ اس نے جواب دیا : اے زکریا! میں اس وجہ سے شریک ہوں کہ آپ کو معلوم ہو جائے عوام میں بھی خاص ہوتے ہیں ۔([7])
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! یادرکھئے! ولی ہونے کیلئے تشہیر و اشتہار ، نُمایاں جُبّہ و دستار اور عقید تمندوں کی لمبی قِطا رہونا ضَروری نہیں۔اللہ عَزَّ وَجَلَّ نے اپنے اولیاء رَحِمَہُمُ اللہُ تعالٰی کو بندوں کے اندر پوشیدہ رکھا ہے لہٰذا ہمیں ہر
[1] مجمع الزوائد، کتاب البیوع، باب فی من فرج عن معسرالخ ، ۴/۲۴۱، حدیث:۶۶۷۱
[2] مسلم، کتاب الذکر والدعاء ، باب فضل الاجتماع علی تلاوۃ القرآن الخ ، ص۱۴۴۷، حديث:۲۶۹۹
[3] مراٰۃ المناجيح، ۱/ ۱۸۹
[4] تذکرہ حضرت بہاء الدین زکریا ، ص۲۲۴ملخصاً
[5] فوائد الفواد مترجم، آٹھویں مجلس، ص۳۵۹
[6] تذکرہ حضرت بہاءالدین زکریا ملتانی، ص ۲۴۵ ملخصاً
[7] فوائد الفواد مترجم ، تیسری مجلس، ص۶۱ ملخصاً
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع