دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Attari Jin Ka Ghusl e Maiyit | عطاری جن کا غسل میت

book_icon
عطاری جن کا غسل میت

دُعا:

اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ نیک جِنّات پر اپنا کرم فرمائے اور شریر جِنّات و شیاطین سے ہمیں مَحفوظ رکھے۔( اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم )

ایمان کی حفاظت

           اَلْحَمْدُﷲِ عَزَّوَجَلَّ ہم مسلمان ہیں اور مسلمان کی سب سے قیمتی چیز ایمان ہے۔ اعلیٰ حضرت رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ  کا ارشاد ہے،جس کو زندگی میں سلْب ایمان کاخوف نہیں ہوتا، نَزْع کے وقت اُس کا ایمان سلْب ہوجانے کا شدید خطرہ ہے ( بحوالہ رسالہ برے خاتمے کے اسباب ص ۱۴ا یمان کی حفاظت کا ایک ذریعہ کسی ’’مرشدِکامل ‘‘ سے مُرید ہونا بھی ہے۔

بَیْعَت کا ثُبوت:

 اَللّٰہ عَزَّوَجَلَّ  قرآن پاک میں ارشاد فرماتا ہے۔  

یَوْمَ نَدْعُوْا كُلَّ اُنَاسٍۭ بِاِمَامِهِمْۚ    (سورۃ بنی اسرائیل آیت نمبر ۷۱)

ترجمہ کنزالایمان: جس دن ہم ہر جماعت کو اس کے امام کے ساتھ بلائیں گے۔

          نورُ العِرفان فی تفسیرُ القرآن میں مفسرِ شہیر مفتی احمد یا ر خان نعیمی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ اس آیتِ مبارَکہ کے تحت لکھتے ہیں ’’ اس سے معلوم ہوا کہ دنیا میں کسی صالح کو اپنا امام بنالیناچاہیئے شَرِیْعَت میں  ’’تقلید‘‘ کرکے ، اور طریقت میں ’’بَیْعَت‘‘کرکے ، تاکہ حَشْر اچھوں کے ساتھ ہو۔ اگر صالح امام نہ ہوگا تو اس کا امام شیطٰن ہوگا۔ اس آیت میں تقلید، بَیْعَت اور مُریدی سب کا ثبوت ہے۔‘‘

         آج کے پرفِتن دور میں پیری مُریدی کا سلسلہ وسیع تر ضَرورہے ، مگر کامل اور ناقص پیر کا امتیاز مشکل ہے۔ یہ اَللّٰہ عَزَّوجَلَّ   کاخاص کرم ہے! کہ وہ ہر دور میں اپنے پیارے مَحبوب صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  کی امت کی اصلاح کیلئے اپنے اولیاء کرام رَحِمَھُمُ اللّٰہ  ضَرورپیدافرماتا ہے۔ جو اپنی مومنانہ حکمت و فراست کے ذریعے لوگوں کو یہ ذہن دینے کی کوشش فرماتے ہیں کہمجھے اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش کرنی ہے۔(اِنْ شَآءَاللہ عَزَّوَجَلَّ)

          جس کی ایک مثال قرآن وسنت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوت اسلامی کا مَدَنی ماحول ہمارے سامنے ہے۔ جس کے امیر، بانیِ دعوت اسلامی،امیرِ اَہلسنّت ابوبلال حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطارقادری رَضوی دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  ہیں ، جن کی نگاہ ولایت نے لاکھوں مسلمانوں بالخصوص نوجوانوں کی زندگیوں میں مَدَنی انقلاب برپا کردیا۔

        آپ دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ   خلیفۂ قطبِ مدینہ ، مفتی اعظم پاکستان حضرت مفتی وقار الدین قادری رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ کے پوری دنیا میں واحد خلیفہ ہیں ۔(آپ کو شارح بخاری،فقیہ اعظم ہند مفتی شریف الحق امجدی علیہ الرحمۃنے سلاسلِ اربعہ قادریہ، چشتیہ، نقشبندیہ اور سہروردیہ کی خلافت و کتب و احادیث وغیرہ کی اجازت بھی عطا فرمائی، جانشین سیدی قطبِ مدینہ حضرت مولانا فضل الرحمن صاحب اشرفی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ نے بھی اپنی خلافت اور حاصل شدہ اسانید و اجازات سے نوازا ہے۔ دنیائے اسلام کے اور بھی کئی اکابر علماء و مشائخ سے آپ کو خلافت حاصل ہے۔)

           امیرِ اَہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  سلسلہ عالیہ قادریہ رضویہ میں مُرید کرتے ہیں ،اورقادری سلسلے کی عظمت کے توکیاکہنے کہ اس کے عظیم پیشوا حضور سیدنا غوث الاعظم رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ قیامت تک کے لئے (بفضل ِ خدا عزوجل)اپنے مریدوں کے توبہ پر مرنے کے ضامن ہیں ۔(بہجۃ الاسرار،ص۱۹۱،مطبوعۃ دارالکتب العلمیۃ بیروت)

مَدَ نی مشورہ:جوکسی کا مُرید نہ ہو اُسکی خدمت میں مَدَنی مشورہ ہے! کہ اس زمانے کے سلسلہ عالیہ قادریہ رضویہ کے عظیم بزرگ شیخ طریقت امیراہلسنت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کی ذات مبارکہ کو غنیمت جانے اور بلا تاخیر ان کا مُرید ہوجائے۔ یقیناً مُرید ہونے میں نقصان کا کوئی پہلو ہی نہیں ، دونوں جہاں میں اِنْ شَآءَاللہ عَزَّوَجَلَّ فائدہ ہی فائدہ ہے۔

شیطانی رکاوٹ :مگریہ بات ذہن میں رہے!کہ چونکہ امیراہلِسنت مدظلہ العالی کے ذریعیحضور غوث پاک رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ  کا مُرید بننے میں ایمان کے تحفظ ،مرنے سے پہلے توبہ کی توفیق، جہنم سے آزادی اور جنت میں داخلے جیسے عظیم منافع متوقع ہیں ۔ لہٰذا شیطان آپ کو مُرید بننے سے روکنے کی بھرپور کوشش کرے گا۔       آپ کے دل میں خیال آئے گا، میں ذراماں باپ سے پوچھ لوں ، دوستوں کا بھی مشورہ لے لوں ، ذرا نماز کا پابندبن جاؤں ،ابھی جلدی کیا ہے، ذرامُرید بننے کے قابل تو ہوجاؤں ، پھر مُرید بھی بن جاؤں گا۔میرے پیارے اسلامی بھائی!کہیں قابل بننے کے انتظار میں موت نہ آسنبھالے، لہٰذا مُرید بننے میں تاخیر نہیں کرنی چاہئے۔

شَجَرہِ عطاریہ : اَلْحَمْدُلِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ امیرِ اَہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  نے ایک بہت ہی پیارا’’شجرہ شریف ‘‘بھی مرتب فرمایا ہے۔جس میں گناہوں سے بچنے کیلئے،کام اٹک جائے تو اس وقت،اور روزی میں بَرَکت کیلئے کیا کیا پڑھنا چاہئے،نیزجا دوٹونے سے حفاظت کیلئے کیا کرنا چاہئے، اسی طرح کے اور بھی ’’اَوراد‘‘لکھے ہیں ۔   

        اس شجرے کو صرف وہ ہی پڑھ سکتے ہیں ،جو امیرِ اَہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے ذریعے قادری رضوی عطاری سلسلے میں مُرید یا طالب ہوتے ہیں ۔ان کے علاوہ کسی اور کو پڑھنے کی اجازت نہیں ۔ لہٰذ ا اپنے گھر کے ایک ایک فرد بلکہ اگر ایک دن کا بچہ بھی ہو تو اسے بھیسرکار غوثِ اعظم رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ  کے سلسلے میں مریدکروا کر قادری رضوی عطاری بنوادیں ۔

           بلکہ امّت کی خیر خواہی کے پیش نظر، جہاں آپ خود امیرِ اَہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  سے مُرید ہونا پسند فرمائیں وہاں انفرادی کوشش کے ذریعے اپنے عزیز واَقرباء اور اہل خانہ،دوست احباب و دیگر مسلمانوں کو بھی ترغیب دلا کر مُرید کروادیں ۔

مُرید بننے کا طریقہ  

          بہت سے اسلامی بھائی اور اسلامی بہنیں ، اس بات کا اظہار کرتے رہتے ہیں ! کہ ہم امیرِاہلسنت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  سے مُرید یاطالب ہونا چاہتے ہیں ۔مگر طریقہ کار معلوم نہیں ،تواگرآپ مُرید بننا چاہتے ہیں ، تو اپنا اور جن کو مُرید یا طالب بنوانا چاہتے ہیں ان کا نام، ایک صفحے پرترتیب وار بمع ولدیت و عمر لکھ کر عالمی مرکز فیضان مد ینہ محلہ سوداگران پرانی سبزی منڈی کراچی مکتب نمبر 3کے پتے پر روانہ فرمادیں ،تو اِنْ شَآءَاللہ عَزَّوَجَلَّ انہیں بھی سلسلہ قادِریہ رَضویہ عطّاریہ میں داخل کرلیاجائے گا۔ اس کے لئے نام لکھنے کاطریقہ بھی سمجھ لیں ۔

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن