دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Attari Jin Ka Ghusl e Maiyit | عطاری جن کا غسل میت

book_icon
عطاری جن کا غسل میت

عاقِل اور اَرواح و اَجسام والے ہیں ان میں توالُد و تَناسُل (یعنی اولاد پیدا ہونااور نَسْل چلنا) ہوتا ہے، کھاتے پیتے جیتے مرتے ہیں ۔ ’’بہارِ شریعت‘‘ میں ہے،’’جِنّات کے وُجود کا انکار یا بدی کی قُوّت کا نام جِنّ یا شیطٰن رکھنا کُفْر ہے‘‘۔جو لوگ مسلمان ہونے کا دعویٰ کرنے کے باوُجُود جِنّات کے وُجُود کا انکار کردیتے ہیں ان کی خدمت میں عرض ہے کہ قرآنِ پاک میں تقریباً چھبّیس(۲۶) مَقامات پر جِنّات کا تذکرہ ہے اور ایک پوری سُورت کا نام ہی’’سُورۃ الجِنّ‘‘ہے ۔سورئہ رَحْمٰن میں ارشاد ہوتا ہے،

خَلَقَ الْجَآنَّ مِنْ مَّارِجٍ مِّنْ نَّارٍۚ(۱۵) (پ ۲۷ ،الرحمٰن۱۵)

ترجمہ کنزالایمان : اور جنّ کو پیدا فرمایاآگ کے لُو کے سے(یعنی خالص بے دھوئیں کے شعلہ سے)

 جِنّات کی اَقسام

       حضرت علّامہ عَینی رحمۃُ اللہ علیہ نے قرآنِ پاک اور احادیثِ مبارَکہ اور آثا ر میں غور و فکر کرکے جِنّات کی مزید اَقسام بیان فرمائی ہیں ۔

(۱)غول یا عِفْریت: یہ سب سے خطرناک اور خبیث جنّ ہے ،کسی سے مانوس نہیں ہوتا۔ جنگلات میں رہتا ہے عُمُوماً مسافِروں کو دکھائی دیتاہے اور انہیں راستے سے بھٹکاتا ہے۔

(۲) عذار:یہ مصر اور یَمَن میں پایاجاتا ہے اسے دیکھتے ہی انسان بے ہوش ہوجاتا ہے۔

(۳)ولہان:سَمُنْدر کے اوپر جَزیروں میں رہتا ہے اس کی شَکْل ایسی ہے جیسے انسان شُتر مرغ پر سَوار ہو۔ جوانسان جَزیروں میں جاپڑتے ہیں اُنہیں کھالیتاہے۔

(۴)شق:یہ انسان کے آدھے قد کے برابر ہوتا ہے سفر میں ظاہِر ہوتا ہے۔(۵)بعض جِنّات انسانوں سے مانوس ہوتے ہیں اور انہیں ایذا نہیں پہنچاتے۔

(۶)بعض جِنّات کنواری لڑکیوں کو اُٹھا لے جا تے ہیں ۔

(۷)بعض جِنّات کتّے اور چُھپکلی کی شکل میں ہوتے ہیں ۔ ( ملخص از، رسالہ :’’جِنّات کی حکایات‘‘ ص ۱۰  مَطبوعہ مکتبۃ المدینہ)

(2) چُھپکلی تھی یا…؟

        عَرَب اَمارات میں امیرِ اَہلسنّتدَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی خدمت میں رہنے والے اسلامی بھائی نے بتایا کہ ایک بار جب باورچی خانہ میں جانا ہُوا تو وہاں ایک  قدآور خوفناک چھپکلی پر نظر پڑی۔ چُھپکلیاں تو بارہا دیکھنے کا موقع ملا تھا مگر ایسی خوفناک چھپکلی پہلی ہی بار دیکھی تھی۔ خیر کچھ دیر تو ہمت کرکے کام کرتا رہا مگر جب خوف زیادہ محسوس ہوا تو بارگاہِ مرشِدِی میں سارا معاملہ عرض کیا۔ غیر متوقع طور پر امیرِ اَہلسنّتدَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ جواب دینے کے بجائے باورچی خانہ کی طرف تشریف لے گئے۔ اس چھپکلی کو دیکھا اور فرمانے لگے اسے ماریئے گا مت، بلکہ اسے کسی طرح پکڑ لیں ۔ پھر آپ کے بتائے ہُوئے طریقے سے اسے پکڑ لیا تو  امیرِ اَہلسنّتدَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے فرمایا اسے کسی ویران جگہ میں چھوڑ آؤ۔آخر لے جاکر اس خوفناک چھپکلی کو جو غالباً کوئی جِنّ تھا، چھوڑ آیا۔ دوسرے دن صبح میں باورچی خانہ میں داخل ہوا تو میری نظر جیسے ہی کھڑکی پر پڑی تو میں چونک گیا کہ جس خوفناک چھپکلی کو ویرانے میں چھوڑنے کی ترکیب بنادی گئی تھی وہ کھڑکی سے جھانک رہی ہے۔ غور سے دیکھا تو یہ وہ چھپکلی نہیں تھی بلکہ اس کی طرح کی کوئی اور چھپکلی تھی۔ شاید اس کی تلاش میں آئی تھی۔ مگر اسے اندر آنے کی ہمت نہیں ہورہی تھی۔ بس سر اٹھا کر اند ر جھانک رہی تھی۔جب امیرِ اَہلسنّتدَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ سے عرض کی گئی تو آپ نے فرمایا فُلاں فُلاں تعویذ بناکر کھڑکی میں لگادیں ۔ ایسا ہی کیا گیا جس کی بَرَکت سے وہ دوسری چھپکلی بھی وہاں سے غائب ہوگئی۔

صلّوا علٰی الْحبیب!               صَلَّی اللّٰہ تَعالٰی علٰی مُحَمَّد

(3) چُھپکلی غائب

        شہزادۂ عطار حاجی ابو اسید احمد عبید الرضا مدظلہ العالی نے ایک بار ارشاد فرمایا کہ میں نے ایک روز کمرے میں چھپکلی دیکھ کر اسے مارنا چاہا تو حیرت انگیز طور پر وہ غائب ہوگئی، جب کہ کمرہ پورا خالی تھا، کوئی ایسی جگہ نہیں تھی کہ اس کے پیچھے چُھپا جاسکے۔

        اتنے میں امیرِ اَہلسنّتدَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ تشریف لے آئے میں نے ان سے سارا معاملہ عرض کیا تو آپ نے فرمایا ہوسکتا ہے کوئی جِنّ ہو، لہٰذا اسے نہیں مارنا۔ میں نے دل میں ارادہ کرلیا کہ اب یہ نظر آئی تو اسے نہیں ماروں گا۔ ابھی میں نے اسے نہ مارنے کا سوچا ہی تھا کہ مجھے وہ سامنے دیوار پر نظر آگئی۔

    صلّوا علٰی الْحبیب!               صَلَّی اللّٰہ تَعالٰی علٰی مُحَمَّد

(4) خوفْناک جِنّات کی ہَلاکت

        سطورِ ذیل میں پیش کیا جانے والا واقِعہ لیاقت آباد (باب المدینہ کراچی)کے ایک اسلامی بھائی نے سنایا جو خود اس ایمان افروز واقعے کے چشم دید گواہ ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ ان کے مراسم ایک ایسے اسلامی بھائی سے قائم ہوگئے جن کا گھرانا سرحد یا کشمیر سے تعلق رکھتا تھا۔ان لوگوں کے آپس میں جائیداد کے جھگڑوں کے باعث سخت خاندانی دشمنیاں تھیں ۔ اُن کے کہنے کے مطابق اُن کے مخالف رشتے داروں نے عاملین کے ذریعے ان پر کالاجادو کرواکرکچھ غیر مسلم سرکش جنّات ان پر مسلَّط کروادئیے تھے،جو انہیں مختلف انداز سے تنگ کرتے۔ بالآخر وہ اپنا آبائی شہر چھوڑ کر لیاقت آباد میں آبسے ،مگر عملیّات کے ذریعے ہونے والے سلسلے یوں ہی جاری رہے۔ان پر سخْت مصائب آئے، بِالخُصوص سب سے چھوٹے بھائی پر غیر مسلم جنّ ظاہر ہوتا اوراذیّت دینے کے ساتھ دھمکیاں دیتا۔

          المختصر یہ لوگ مختلف حادِثات کا شکار بھی ہوتے رہے جن میں مالی نقصانات کے ساتھ ساتھ جانی نقصانات سے بھی دوچار ہوئے ۔ مَثَلاً ایک دن ان کے خالو فیکٹری میں کام کررہے تھے۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن