دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Aqalmand Baap | عقل مند باپ

book_icon
عقل مند باپ
            
سُدھرے ہیں نہ سُدھریں گے، قَسم کھائی ہے۔ داڑھی رکھنا آج کل مَعاذَ اللہ معاشرے میں ایک عیب شمار کیا جانے لگا ہے حالانکہ جس سبز سبز گنبد کی ایک جھلک دیکھنے کے لئے ہم تڑپتے ہیں اس سبز گنبد کے مکین، جنابِ رحمۃٌ لِّلْعالَمین صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کے مبارک چہرے پر حَسین داڑھی سَجی ہوتی تھی،سرِ اقدس پر نورانی عمامہ شریف سجا ہوتا تھا اور پیارے پیارے گَیسُو جھوم جھوم کر مبارک کانوں کو چوم لیا کرتے تھے۔ جو لوگ اس لئے داڑھی منڈاتے ہیں کہ کہیں” مُلّا“ نہ بن جائیں تو ایسوں کو غور کرنا چاہیے کہ جس ہستی کا انہوں نے کلمہ پڑھا ہے ان کےمبارک چہرے پر داڑھی شریف جگمگا رہی ہوتی تھی۔ اے بےنمازیو تم بھی سنو! اے ماہِ رمضان کے روزے بلا عُذر ِ شرعی قضا کر ڈالنے والو تم بھی سنو! اے جُوا کھیلنے والو تم بھی سُنو! اے شراب نوشی کرنے والو تم بھی سنو! اے ہیروئن اور چرس پینے والو تم بھی سُنو! اے ویڈیو گیمز کھیلنے کھلانے والو تم بھی سُنو! اے ویڈیو سینٹر چلانے والوتم بھی سُنو! اے ماں باپ کو ستانے والوتم بھی سُنو! اے داڑھی منڈانے اور ایک مُٹّھی سے کم کروانے والو تم بھی سُنو! اے مسلمانوں کو بےجا ایذا پہنچانے والو تم بھی سُنو! اپنی اولاد کی سُنّت کے مطابق تربیت نہ کرنے والو تم بھی سُنو! ضد چھوڑو، سیدھے راستے پر آ جاؤ اور یاد رکھو ! اگر یونہی گناہوں کا سلسلہ جاری رہا اور تم اپنی اسی ضد پر ڈٹے رہے کہ ہم نمازیں نہیں پڑھیں گے، رمضانُ المبارک کے روزے نہیں رکھیں گے، فلمیں ڈرامے دیکھنے سے باز نہیں آئیں گے تو اللہ پاک اور اس کے پیارے حبیب صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم ناراض ہو سکتے ہیں اور مَعاذَ اللہ! ایمان بھی برباد ہو سکتا ہے، اگر ایسا ہوا تو عذابِ جہنّم میں گرفتار ہونا پڑے گا۔ بطورِ عبرت جہنّم میں کُفّار کو دیئے جانے والے عذاب کی

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن