30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اَلحمدُ لِلّٰہ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَالصَّـلٰوةُ وَالسَّـلَامُ عَلٰی خاتَمِ النَّبِیّٖن ط
اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللہ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْم ط بِسْمِ اللہ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم ط
عقل مند باپ⁽¹⁾
دُعائے عطّار: یاربَّ المصطفٰے! جو کوئی 17 صفحات کا رسالہ”عقل مند باپ“پڑھ یا سُن لے اُسے دنیا کے غموں سے نجات دے کر دو جہاں کی خوشیاں نصیب فرما اور ماں باپ سمیت بے حساب بخش دے۔
اٰمین بِجاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صلّی اللہ علیهِ واٰلہٖ وسلّم
دُرُود شریف کی فضیلت
اللہ پاک کے آخری نبی، مکّی مدنی صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کا فرمانِ عالیشان ہے: جس نے شوق ومَحبّت کی وجہ سے دن اور رات میں مجھ پر تین تین مرتبہ دُرُودِ پاک پڑھا اللہ پاک پر حق ہے کہ وہ اُس کے اُس دن اور رات کے گناہ بخش دے۔( معجم کبیر ، 18/362،حدیث: 928)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب صَلَّی اللهُ علٰی مُحَمَّد
عقل مند باپ
منقول ہے: ایک شخص کا چھوٹا بچّہ اس کے ساتھ بستر پر سویا کرتا تھا، ایک رات بچہ بہت بے چَین ہوا اور سو نہیں پایا۔ باپ نے بچے سے پوچھا:کیا کہیں دَرد ہو رہا ہے؟ بچے نے جواب دیا:ابّا جان! دَرد تو کہیں نہیں ہو رہا، دَرْاَصْل بات یہ ہے کہ کل جُمعرات ہے اور ہر جُمعرات کو ہمارے اُستاد صاحب پورے ہفتے میں پڑھائے جانے والے اَسباق کا امتحان لیتے
[¹ ] … یہ بیان شیخ ِطریقت،امیرِ اہلِ سنّت، بانیِ دعوتِ اسلامی حضرتِ علّامہ مولانا ابو بلال محمد الیاس عطار قادری رَضوی ضیائی دامت بَرَکاتُہمُ العالیہ نے 10 صفر المظفّر 1410 ھ بمطابق 12 ستمبر 1989 ء کو خانیوال(پنجاب،پاکستان) میں سُنّتوں بھرے اجتماع میں فرمایا تھا۔ جسے المدینۃُ العلمیہ کے شعبے ’’بیاناتِ امیرِ اہلِ سنّت‘‘ نے مُرتَّب کیا ہے۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع