دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Andaz-e-Guftugu Kesa Ho? | اَندازِگُفتگوکیسا ھو؟

اَندازِگُفتگوکیسا ھو؟

book_icon
اَندازِگُفتگوکیسا ھو؟

جلدی جلدی اکٹھا سامان اُٹھا کر رکھتے ہیں جس کے باعِث کچھ سامان ٹوٹ پھوٹ جاتا ہے تو کیا اِس صورت میں ہم گناہ گار ہوں گے ؟  

جواب : مزدور اگر جلد بازی میں سامان توڑیں گے تو گناہ گار ہوں گے ، اُن پر توبہ واجب ہو جائے گی اور جس کا جتنا  نُقصان کیا بطورِ تاوان اُسے  اُتنے نُقصان کی رَقم دینی پڑے گی ۔ اب سامان کی حفاظت کا ایک  طریقہ یہ بھی چل پڑا ہے کہ سامان والے ڈبے (Carton) پر کانچ کی بوتل یا جام کی تصویر بنا دی جاتی ہے جو اِس بات کی نشانی ہوتی ہے کہ اِس میں نازک چیزیں ہیں اسے پھینکنا نہیں بلکہ اِطمینان سے رکھنا ہے ۔  اب لوگ جان بوجھ کر ہر ڈبے (Carton) پر یہ تصویر بنا دیتے ہوں گے چاہے اُس میں نازک سامان ہو یا نہ ہو اور مزدور بھی سمجھ جاتے ہوں گے کہ اس ڈبے (Carton) میں نازک سامان نہیں ایسے ہی بوتل یا جام کی تصویر بنا دی گئی ہے تو یوں بوتل یا جام کی تصویر بنانے کا بھی مَزدوروں پر اثر نہیں ہوتا ۔  بہرحال کسی کے مال کو ہرگز نُقصان نہ پہنچایا جائے ۔  اگر سامان کے ڈبے (Carton) آپ کے لیے آئیں  اورآپ کو پتا ہو کہ ان میں کانچ کے عمدہ عمدہ پیالے ہیں تو آپ اُنہیں بڑے اِطمینان اور  نزاکت کے ساتھ اُٹھا کر رکھیں گے کہ کہیں ٹوٹ نہ جائیں تو پھر آپ  دوسروں کے مال کے ساتھ اتنی بے رحمی کیوں کرتے ہیں  ۔   

پیارے آقا کی وِلادت کا وقت  فجر سے پہلے تھا یا بعد؟

سُوال : سرکار صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کى وِلادت  کا وقت فجر سے پہلے تھا ىا فجر کے بعد؟

جواب : پیارے آقا، مکی مَدَنی مصطفے ٰ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّمکی وِلادت کا  وقت، رات کا بالکل آخری حِصّہ اور صبح کے شروع  کا وقت تھا، یعنی رات جا رہی تھی اور صبح آ رہی تھی اور یوں رات کو بھی نوازا گیا اور صبح کو بھی مُشَرَّف فرمایا گیا ۔  ([1])

 جانور پودا کھا جائیں تو پودا لگانے والا گناہ گار نہیں

سُوال  : اگر مىں کوئی پھل دار یا عام دَرخت کا پودا لگاؤں اور پانی وغیرہ دیکھ بھال کے ذَریعے  اس کى پَرورش بھى کروں پھر تین چار ماہ بعد جب وہ دَرخت تھوڑا بڑا ہو جائے اور اسے کوئى جانور کھا کر ختم کر دے تو اِس صورت میں  مجھے کوئی گناہ  ملے گا؟(خصوصی اِسلامی بھائی کا سُوال ۔  دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول میں گونگے بہرے اور نابینا اَفراد کو خصوصی اسلامی بھائی کہا جاتا ہے ۔ )

جواب  : اگر آپ نے کوئی پودا  لگاىا اور جانور اُسے کھا گئے تو آپ کو ثواب ملے گا کیونکہ یہ صَدَقہ ہے  اور صَدَقہ ثواب کا کام  ہے  ۔     

جَشنِ وِلادت کے جھنڈے کب اُتارے جائیں؟

سُوال : جَشنِ وِلادت کے موقع پر  ہم اپنے گھروں پر جو  جھنڈے لگاتے ہىں انہیں کب اُتارىں؟(خصوصی اِسلامی بھائی کا سُوال )

جواب : جَشنِ وِلادت کے موقع پر جو جھنڈے لگائے جاتے ہیں یہ 25 صَفَرُ الْمُظَفَّر سے پہلے پہلے لگا دئیے جائیں تاکہ میرے آقا اعلیٰ حضرت، امامِ اہلسنَّت مولانا شاہ امام احمد رضا خان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الرَّحْمٰن  کا عُرسِ مُبارَک بھی اِس میں آجائے اور پھر حضورِ غوثِ پاک عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللّٰہِ الرَّزَّاق کی گیارہویں شریف کا دِن گزار کر ان جھنڈوں کو اُتار کر اِحتیاط کے ساتھ  رکھ لیا جائے تاکہ آئندہ سال کام آ سکیں ۔  اگر ان جھنڈوں کو سارا سال لگا رہنے دیں گے تو پھر ان کی طرف کوئی توجہ نہیں دے  گا  اور  یہ دھوپ اور ہوا کی وجہ سے شہید ہو کر  زمین پر تشریف لے آئیں گے  ۔  

کیا ہم جھنڈے گِرنے کی وجہ سے گناہ گار ہوں گے ؟

سُوال  : ہم موٹر سائىکل ، گاڑی اور گھروں وغیرہ  پر جھنڈے لگاتے ہىں، اگر وہ  ہوا کى وجہ سے گِر جائیں اور ہمىں  پتا نہ چلے  تو کیا اِس صورت میں ان کى بے اَدَبی کا گناہ ہمیں  ملے گا؟(خصوصی اِسلامی بھائی کا سُوال )

جواب :  ىہ  جھنڈے  مَضبوط لگائے جائىں تاکہ جھنڈا ضائع ہونے کی صورت میں جو  مالی نقصان ہو گا اس  سے بچا جا سکے ۔ ([2]) بہرحال اب اگر کسی نے اپنے طور پر جھنڈا  مضبوط لگاىا مگر وہ گر کر ضائع ہو گىا تو گناہ نہیں ہو گا کیونکہ بندے کی کوشش کے باوجود بہت    سارى چىزىں ضائع ہو ہی جاتى ہىں ۔  

خوشی کے موقع پر آنسو بہانا کیسا؟

سُوال : اِنسان جب خوشی کا تَصَوُّر کرتا ہے تو اس کے سب غم دُور ہو جاتے ہیں، تو جب  تمام نبیوں کے سردار، محبوبِ پروردگار صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم تشریف لائے تو ہر طرف خوشیاں ہی خوشیاں آگئیں، اب اس پُرمَسَرَّت موقع پر خوشی منانے کے بجائے آنسو بہانا کیسا ہے ؟ (نگرانِ شُوریٰ کا سُوال)

 



[1]    الابریز، الباب الاول فی الاحادیث التی سالناہ عنھا، ص۳۱۱  موافقة  وزارة الاعلام السوریة 

[2]    جھنڈے  لگے رہنے کا دَورانیہ کم و بیش ڈیڑھ ماہ پر مشتمل ہے لہٰذا جہاں جھنڈے  لگائے جائیں ان کی دیکھ بھال بھی کی جائے  ۔  اگر گرہیں کمزور پڑ گئی ہوں تو دوبارہ مضبوط کر دی جائیں ۔   (دارُ الافتا اہلسنَّت)

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن