دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Aayat e Qurani kay Anwaar | آیات قرآنی کے انوار

book_icon
آیات قرآنی کے انوار

تفسیر :

 (۱) اس طرح کہ ان کی قبروں میں دوزخ کی گرمی تو ہر وقت ہی رہتی ہے مگر آگ کی پیشی صبح و شام ہوتی رہے گی قیامت تک۔ قبر سے مراد عالمِ برزخ ہے اس سے تین مسئلے معلوم ہوئے ایک یہ کہ عذابِ قبر برحق ہے ، دوسرے یہ کہ عذابِ قبر جہنم میں داخل ہو کر نہ ہوگا بلکہ دور سے دوزخ کی گرمی پہنچا کر۔ تیسرے یہ کہ حساب ِ قبر صرف ایمان کا ہے اور حسابِ قیامت ایمان و اعمال دونوں کی جانچ ہے اس لئے کہ اس آیت میں آل فرعون کے لئے دو عذابوں کا ذکر ہوا جہنم کی آگ پر پیش ہونا قیامت سے پہلے پھر قیامت میں دوزخ میں داخلہ ہونا۔

 (۲)  اس دن عذاب کے فرشتوں کو علانیہ۔

 (۳)  اس سے معلوم ہوا کہ کفار کے عذاب مختلف ہوں گے سخت کافروں کا عذاب بھی سخت ہے ہلکے کافر وں کا عذاب بھی ہلکا جیسا کہ اشد سے معلوم ہوا۔(تفسیر نورالعرفان)   

(14)تقلید آئمہ ضروری ہے

 اللہ   تَعَالٰی ارشاد فرماتا ہے :

وَ مَنْ یُّشَاقِقِ الرَّسُوْلَ مِنْۢ بَعْدِ مَا تَبَیَّنَ لَهُ الْهُدٰى وَ یَتَّبِـعْ غَیْرَ سَبِیْلِ الْمُؤْمِنِیْنَ نُوَلِّهٖ مَا تَوَلّٰى وَ نُصْلِهٖ جَهَنَّمَؕ-وَ سَآءَتْ مَصِیْرًا۠(۱۱۵) (پ۵ ، النسآء : ۱۱۵ )

ترجمۂ کنزالایمان :

        اور جو رسول کا خلاف کرے بعد اس کے کہ حق راستہ اس پر کھل چکا(۱) اور مسلمانوں کی راہ سے جدا راہ چلے(۲) ہم اسے اس کے حال پر چھوڑ دیں گے اور اسے دوزخ میں داخل کریں گے اور کیا ہی بری جگہ پلٹنے کی۔

تفسیر :

 (۱)اس سے معلوم ہوا کہ جس کو اسلام کی دعوت نہ پہنچی ہو اس پر احکام شرعیہ لازم نہیں ، صرف عقیدہ توحید کافی ہے کیونکہ اس نے رسول علیہ السلام کی مخالفت نہ کی نیز جو بے علمی میں گناہ کر بیٹھے اس پر مخالفت رسول کا گناہ نہ ہو گا۔ مخالفت رسول جب ہے کہ دیدہ دانستہ حضور صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی نافرمانی کرے۔ یہ بھی خیال رہے کہ مخالفت رسول فی العقیدہ کفر ہے اور فی العمل فسق۔

 (۲)معلوم ہواکہ تقلید ضروری ہے کہ یہ عام مسلمانوں کا راستہ ہے۔ اسی طرح ختم فاتحہ، محفل میلاد، عرس ِبزرگان عامۃ المسلمین کے عمل ہیں اور مسلمان انہیں اچھا سمجھ کر کرتے ہیں ۔ لہٰذا یہ بہتر ہے۔ رب فرماتا ہے :

وَ كَذٰلِكَ جَعَلْنٰكُمْ اُمَّةً وَّسَطًا لِّتَكُوْنُوْا شُهَدَآءَ عَلَى النَّاسِ (پ۲، البقرۃ : ۱۴۳)

اور حضور صَلَّی اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  نے ارشاد فرمایا :  اَنْتُمْ شُھَدَائُ اللّٰہِ فِی الْاَرْضِ اور فرمایا :

   مَارَاٰہُ الْمُؤْمِنُوْنَ حَسَناً فَھُوَ عِنْدَاللّٰہِ حَسَنٌ۔ جسے مسلمان اچھا سمجھیں وہ اللہ  کے نزدیک بھی اچھا ہے۔(تفسیر نورالعرفان)

                                                       ٭…٭…٭…٭…٭…٭   

(15)سود کی حرمت

 اللہ   تَعَالٰی ارشاد فرماتا ہے :

وَ اَحَلَّ اللّٰهُ الْبَیْعَ وَ حَرَّمَ الرِّبٰواؕ-فَمَنْ جَآءَهٗ مَوْعِظَةٌ مِّنْ رَّبِّهٖ فَانْتَهٰى فَلَهٗ مَا سَلَفَؕ-وَ اَمْرُهٗۤ اِلَى اللّٰهِؕ-وَ مَنْ عَادَ فَاُولٰٓىٕكَ اَصْحٰبُ النَّارِۚ-هُمْ فِیْهَا خٰلِدُوْنَ(۲۷۵)                                                                                                                                             (پ۳، البقرۃ :  ۲۷۵)

ترجمہ کنزالایمان :

        اور اللہ  نے حلال کیا بیع کو اور حرام کیا سود (۱) تو جسے اس کے رب کے پاس سے نصیحت آئی اور وہ باز رہا تو اسے حلال ہے جو پہلے لے چکا(۲) اور اس کا کام خدا کے سپرد ہے(۳) اور جو اب ایسی حرکت کرے گا تو وہ دوزخی ہے وہ اس میں مدتوں رہیں گے۔(۴)

تفسیر :

 (۱) قرض پر جو نفع لیا جائے وہ سود ہے، ایسے ہی متحد الجنس کو زیادتی سے فروخت کیا جائے وہ سود ہے، جیسے سیر گندم سوا سیر کے عوض بیچنا ۔ سود کی بہت سی صورتیں ہیں جو فقہ میں مذکور ہیں ۔

 (۲) اس میں اشارۃً فرمایا گیا کہ جو شخص حرمتِ سود کے بعد بھی سود لیتا رہا وہ گزشتہ لئے ہوئے سود کا بھی مجرم ہوگا۔حلتِ سود کے زمانے کا سود اس کیلئے قابلِ معافی ہوگا جو اب سود سے باز آجائے۔  

 (۳)  جب چاہے جو چاہے جس پر چاہے حرام فرما دے اس پر اعتراض نہیں ۔ ہاں اس کے احکام کی حکمتیں سوچنا منع نہیں بلکہ ثواب ہے۔

 (۴)  اگر سود کو حلال جان کر لیا تو کافر ہوا وہ دوزخ میں ہمیشہ رہے گا اور اگر حرام جان کر لیا تو فاسق ہوا بہت عرصہ دوزخ میں رہے گا۔(تفسیر نورالعرفان)

٭…٭…٭…٭…٭…٭   

(16)فضیلت صدیق اکبررَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن