دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Aayat e Qurani kay Anwaar | آیات قرآنی کے انوار

book_icon
آیات قرآنی کے انوار

تفسیر :

        (۱) اس سے چند مسئلے معلوم ہوئے ایک یہ کہ نماز زکوۃ سے افضل اور مقدم ہے ۔ دوسرا یہ کہ نماز پڑھناکمال نہیں نماز قائم کرنا کمال ہے۔ تیسرا یہ کہ انسان کو جانی، مالی ہر قسم کی نیکی کرنی چاہئے۔

        (۲) اس سے معلوم ہوا کہ جماعت سے نماز پڑھنا بہت بہترہے۔ اشارۃً یہ بھی معلوم ہوا کہ رکوع میں شامل ہو جانے سے رکعت مل جاتی ہے۔جماعت کی نماز میں اگر ایک کی قبول ہو جائے تو سب کی قبول ہو جاتی ہے۔      (تفسیر نورالعرفان)

٭٭٭٭٭٭   

(3)علم دین کی اہمیت

 اللہ   تَعَالٰی ارشاد فرماتا ہے :

اَمَّنْ هُوَ قَانِتٌ اٰنَآءَ الَّیْلِ سَاجِدًا وَّ قَآىٕمًا یَّحْذَرُ الْاٰخِرَةَ وَ یَرْجُوْا رَحْمَةَ رَبِّهٖؕ-قُلْ هَلْ یَسْتَوِی الَّذِیْنَ یَعْلَمُوْنَ وَ الَّذِیْنَ لَا یَعْلَمُوْنَؕ-اِنَّمَا یَتَذَكَّرُ اُولُوا الْاَلْبَابِ۠(۹) ۲۳، الزمر :  ۹)

ترجمۂ کنزالایمان :

        کیا وہ جسے فرمانبرداری میں رات کی گھڑیاں گزریں (۱) سجود میں اور قیام میں ۔آخرت سے ڈرتا اور اپنے رب کی رحمت کی آس لگائے۔ کیا وہ نافرمانوں جیسا ہو جائے گا تم فرماؤ کیا برابر ہیں جاننے والے اور انجان نصیحت تو وہی مانتے ہیں (۲) جو عقل والے ہیں (۳)۔

تفسیر :

        (۱)  اس سے نمازِ تہجد کی افضلیت معلوم ہوئی یہ بھی معلوم ہوا کہ نماز میں قیام اور سجدہ اعلیٰ درجہ کے رکن ہیں یہ بھی معلوم ہوا کہ نمازی اور پرہیزگار کو رب  عَزَّ وَجَلَّ سے خوف ضرور چاہئے۔ اپنی عبادت پر نازاں نہ ہو، ڈرتا رہے (شانِ نزول) یہ آیتِ کریمہ حضرت سیدنا ابوبکر صدیق  و حضرت سیدنا عمر فاروق رضی اللہ  عنہما کے حق میں نازل ہوئی۔ بعض نے فرمایا کہ عثمانِ غنی (رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ )کے حق میں نازل ہوئی جو نمازِ تہجد کے بہت پابند تھے۔ اور اس وقت اپنے کسی خادم کو بیدار نہ کرتے تھے ۔سب کام اپنے دستِ مبارک سے سر انجام دیتے تھے۔

 (۲) معلوم ہوا کہ عابد سے عالمِ دین افضل ہے، ملائکہ عابد تھے اور آدم علیہ السلام عالم۔ عابدوں کو عالم کے سامنے جھکایا گیا، یہاں مطلقاً ارشاد ہوا کہ عالم غیرِ عالم سے افضل ہے، غیرِ عالم خواہ عابد ہو یا غیر عابد، بہرحال اس سے عالم افضل ہے۔ خیال رہے کہ عالم سے مراد عالم دین ہیں ۔ انہیں کے فضائل قرآن و حدیث میں وارد ہوئے۔ اسی لئے حضرت سیدتنا عائشہ صدیقہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ ا تمام ازواج مطہرات بلکہ تمام جہان کی بیبیوں سے افضل ہیں کہ بڑی عالمہ ہیں ۔

 (۳)  اس میں اشارۃً فرمایا گیا کہ عاقل وہی ہے جو انبیاء کی تعلیم سے فائدہ اٹھائے جو علم و عقل حضورصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے قدم شریف پر نہ جھکائے وہ جہالت اور بیوقوفی ہے۔   

(تفسیر نورالعرفان)

٭٭٭٭٭٭   

(4) تبرکات کے فضائل

 اللہ   تَعَالٰی حضرت یوسف علیہ السلام کے قول کو حکایۃ ًبیان فرماتا ہے :

اِذْهَبُوْا بِقَمِیْصِیْ هٰذَا فَاَلْقُوْهُ عَلٰى وَجْهِ اَبِیْ یَاْتِ بَصِیْرًاۚ-وَ اْتُوْنِیْ بِاَهْلِكُمْ اَجْمَعِیْنَ۠(۹۳)   ۱۳، یوسف : ۹۳)

ترجمۂ کنزالایمان :

میرا یہ کُرتا لے جاؤ(۱) اسے میرے باپ کے منہ پر ڈالو ان کی آنکھیں کھل جائیں گی(۲) اور اپنے سب گھر بھر کو میرے پاس لے آؤ۔

تفسیر :

 (۱)ظاہر یہ ہے کہ اس قمیص سے مراد وہی کرتہ ہے جو آپ اس وقت پہنے ہوئے تھے ، اور اس اضافت سے معلوم ہوتا ہے کہ کرتے میں اس لیے شفاء امراض کی تاثیر پیدا ہوئی ، کہ اسے میرے جسم سے مس ہوگیا۔ مفسرین فرماتے ہیں یہ قمیص ابراہیم علیہ السلام کی تھی جو منتقل ہوتی ہوئی آ پ تک پہنچی تھی ۔

 (۲)اس سے دو مسئلے معلوم ہوئے ایک یہ کہ یعقوب علیہ السلام روتے روتے نابینا ہو چکے تھے ، ورنہ اب آنکھیں کھل جانے اور ان کے انکھیارا ہوجانے کی کیا وجہ۔ دوسرا یہ کہ بزرگوں کے تبرکات ، ان کے جسم کی چھوئی ہوئی چیزیں بیماریوں کی شفا، دافع بلا مشکل کشا ہوتی ہیں ، تو خود وہ حضرات یقینا دافع بلا و مشکل کشا ہیں ۔ رب  تَعَالٰی نے ایوب علیہ السلام سے فرمایا تھا ،

اُرْكُضْ بِرِجْلِكَۚ-هٰذَا مُغْتَسَلٌۢ بَارِدٌ وَّ شَرَابٌ(۴۲) ۲۳۔، صٓ : ۴۲)

اپنا پاؤں زمین پر رگڑو ، اس سے پانی کا چشمہ پھوٹے گا، اسے پیو اور غسل کرو، شفا ہوگی، مدینہ پاک کی مٹی خاکِ شفا ہے کہ اسے حضور کے قدم سے مس نصیب ہوا۔     (تفسیر نورالعرفان)

                                                ٭٭٭٭٭٭   

(5) حقوقِ والدین

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن