30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
۔جس طرح ہمارے سرکار صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ تمام انبیاء میں افضل ہیں یونہی آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ پر نازل ہونی والی کتاب ’’قرآنِ مجید ‘‘بھی تمام کُتُبِ سَماوِیہ میں افضل ہے ۔یہ کتاب بندوں کی ہدایت کا سرچشمہ ہے اللہ تبارک و تَعَالٰی ارشاد فرماتا ہے
هٰذَا بَیَانٌ لِّلنَّاسِ وَ هُدًى وَّ مَوْعِظَةٌ لِّلْمُتَّقِیْنَ
ترجمہ کنزالایمان : یہ لوگوں کوبتانا اور راہ دکھانا اور پرہیزگاروں کو نصیحت ہے۔ (پ۴، اٰل عمران : ۱۳۸)
اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّآج دعوتِ اسلامی 30سے زائد شعبوں میں سنّتوں کی خدمت کررہی ہے ، شیخ طریقت، امیر اہلسنّت حضرت علامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطار قادری رضوی دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے فیضان سے دیگر شعبہ جات کے ساتھ ساتھ تعلیمی اداروں مَثَلاً دینی مدارس ، ا سکولز ، کالجز اور یونیورسٹیز کے اساتذہ وطلبہ کو میٹھے میٹھے آقا مدینے والے مصطَفٰے صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی سنَّتوں سے رُوشناس کروانے کے لئے’’مجلس برائے شعبہ تعلیم ‘‘ کے تحت مَدَنی کام ہورہا ہے۔بے شُمارطُلَباء سنَّتوں بھرے اجتِماعات میں شرکت کرتے ہیں نیزمَدَنی قافِلوں کے مسافِربھی بنتے رہتے ہیں ۔اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّ مُتَعَدَّد دنیوی علوم کے دلدادہ بے عمل طلبہ، نَمازی اورسُنَّتوں کے عادی ہو گئے۔اسکول، کالج اور یونیورسٹی کے طلبہ، اساتذہ اور دیگرعملے کو ضَروریات ِ دین سے رُوشَناس کروانے کے لئے اپنی نوعیّت کامُنفرِد ’’فیضانِ قرآن وحدیث کورس ‘‘ بھی شروع کیا گیا ہے ، اسلامی بہنوں میں بھی یہ کورس جاری ہے۔ زیرِ نظر کتاب ’’آیاتِ قرآنی کے انوار‘‘ کوبالخصوص اسی کورس کیلئے ترتیب دیا گیا ہے لیکن دیگر اسلامی بھائیوں کے لئے بھی اس کا مطالعہ یقینا مفید ہے ۔
اس کتاب کا اُسلوب کچھ یوں ہے :
(۱)مختلف موضوعات پر تیس آیات قرآنیہ کا انتخاب کیا گیاہے ۔
(۲)ترجمہ قرآن کیلئے اردو تراجم میں سے درست ترین ترجمہ یعنی امام اہلسنت مجدددین وملت حضرت مولانا الشاہ امام احمد رضا خان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الرَّحْمٰن کے ترجمہ ’’کنزالایمان ‘‘کا انتخاب کیا گیاہے ۔
(۳)آیت کی تفسیر ’’ نور العرفان ‘‘از مفسر شہیرحکیم الامت حضرت علامہ مولانا مفتی احمد یار خان نعیمی علیہ رحمۃ اللہ القوی اور ’’خزائن العرفان ‘‘ از صدر الافاضل حضرت علامہ مولانا نعیم الدین مراد آبادی علیہ رحمۃ اللہ الھادی سے لی گئی ہے ۔اپنی طرف سے کوئی اضافہ نہیں کیا گیا ۔
اللہ تَعَالٰی سے دعا ہے کہ ہمیں ’’اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش‘‘ کرنے کے لئے مَدَنی انعامات پر عمل اور مدنی قافلوں کا مسافر بنتے رہنے کی توفیق عطا فرمائے اور دعوت ِ اسلامی کی تمام مجالس بشمول مجلس المدینۃ العلمیۃ کو دن پچیسویں رات چھبیسویں ترقی عطا فرمائے ۔
اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم
شعبہ اِصلاحی کُتُب (مجلس المدینۃ العلمیۃ )
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ ط
اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط بِسْمِ اللہ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط
اللہ تَعَالٰی ارشاد فرماتا ہے :
كُنْتُمْ خَیْرَ اُمَّةٍ اُخْرِجَتْ لِلنَّاسِ تَاْمُرُوْنَ بِالْمَعْرُوْفِ وَ تَنْهَوْنَ عَنِ الْمُنْكَرِ وَ تُؤْمِنُوْنَ بِاللّٰهِؕ (پ۴، اٰل عمرٰن : ۱۱۰)
ترجمۂ کنزالایمان :
تم بہتر ہو ان سب امتوں میں (۱)جولوگوں میں ظاہر ہوئیں بھلائی کاحکم دیتے ہواور برائی سے منع کرتے ہو(۲)اور اللہ پرایمان رکھتے ہو۔
تفسیر :
(۱)خیال رہے کہ حضور صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی امت تمام امتوں سے افضل ہے ۔ بنی اسرائیل کا عالمین سے افضل ہونا اس وقت ہی تھا ۔ مگر حضورصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی امت کا افضل ہونا دائمی ہے جیسا کہکُنْتُمْ سے معلوم ہوا ۔یہ بھی معلوم ہواکہ حضورصَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی امت تمام عالم کی استاذہے۔
(۲)اس سے معلوم ہوا کہ ہرمسلمان مبلغ ہوناچاہئے۔ جو مسئلہ معلوم ہو دوسرے کو بتائے اور خود اس کی اپنے عمل سے تبلیغ کرے ۔ یہ بھی معلوم ہوا کہ حضور کا ماننا اللہ کا ماننا ہے حضو رصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا منکر رب عَزَّ وَجَلَّ کا منکر ہے۔ اس لیے فرمایا کہ تم اللہ پر ایمان رکھتے ہو ۔(تفسیر نور العرفان)
اللہ تَعَالٰی ارشاد فرماتا ہے :
وَ اَقِیْمُوا الصَّلٰوةَ وَ اٰتُوا الزَّكٰوةَ وَ ارْكَعُوْا مَعَ الرّٰكِعِیْنَ(۴۳) (پ۱، البقرۃ : ۴۳)
ترجمۂ کنزالایمان : اور نماز قائم رکھو(۱) اور زکوٰۃ دو اور رکوع کرنے والوں کے ساتھ رکوع کرو۔(۲)
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع