دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Aayat e Qurani kay Anwaar | آیات قرآنی کے انوار

book_icon
آیات قرآنی کے انوار

جوشیلا مبلغ :

        شیخِ طریقت امیرِ اہلِسنّت حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  اپنی مشہور زمانہ تالیف ’’فیضانِ سنّت ‘‘جلد اول کے صفحہ 812 پر لکھتے ہیں :

         عاشِقانِ رسول کاایک مَدَنی قافِلہ جہلم (پنجاب) کے ایک گاؤں میں 12دن کیلئے سنّتوں کی تربیّت کی خاطِر پہنچا۔جس مسجِد میں قِیام تھا، اس کے سامنے والے گھر میں رَہنے والے ایک نوجوان پرایک عاشقِ رسول نے انفرادی کوشِش کرتے ہوئے مَدَنی قافلے میں سفر کی ترغیب دلائی وہ نوجوان صرف 2دن ساتھ رہنے کیلئے تیاّر ہوئے اورمَدَنی قافلے والوں کے ساتھ سنّتیں سیکھنے سکھانے میں مصروف ہوگئے ۔ صرف دو دن مَدَنی قافِلے میں گزارنے کی بَرَکت سے اپنے گھر میں نَمازوں کی تلقین کی ۔ چُونکہ گھر کے بااثر فرد تھے ، اَلْحَمْدُ لِلّٰہ تقریباً سبھی نے نَماز پڑھنا شروع کردی۔ برابر میں ماموں کے گھرجا کر بھی نیکی کی دعوت پیش کی۔گھر والوں کو. T.Vکی تباہ کاریاں بتا کر اسے گھر سے نکالادینے کا ذِہْن دیا۔ اَلْحَمْدُ لِلّہ  عَزَّ وَجَلَّ با ہَمی رِضامندی سے گھر سے. T.V نکا ل دیا گیا۔دوسرے دن صبح کپڑوں پراِستری کرتے ہوئے اچانک انہیں کرنٹ لگا اور اُسی وقت انہوں نے دم توڑدیا گھر والوں کا کہنا ہے کہ ہم نے واضِح طور پر سُنا کہ بوقتِ وفات اُن کی زَبان پر  کَلِمَۂ طَیِّبہ   لَآ اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ مُحَمَّدٌ رَّسُوْلُ اللّٰہصَلَّی اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  جاری تھا۔

کوئی آیاپا کے چلا گیا کوئی عُمر بھر بھی نہ پا سکا

مِرے مولیٰ تجھ سے گِلہ نہیں یہ تو اپنا اپنا نصیب ہے

(فیضان سنّت، باب پیٹ کا قفل مدینہ، ج ۱، ص۸۱۲)   

        اَلْحَمْدُلِلّٰہِ    عَزَّ وَجَلَّ !سنّتوں بھری زندگی گزارنے کیلئے عبادات و اخلاقیات کے تعلُّق سے امیراہل ِ سنت ، شیخِ طریقت، بانیِٔ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطارؔ قادری رضوی دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ   نے اسلامی بھائیوں کیلئے 72، اسلامی بہنوں کیلئے 63اور طَلَبۂ علمِ دین کیلئے 92 ، دینی طالِبات کیلئے 83اور مَدَنی مُنّوں اور مُنّیوں کیلئے40 مَدَنی اِنعامات سُوالات کی صورت میں مُرتَّب کئے ہیں ۔ان مدنی انعامات کو اپنا لینے کے بعد نیک بننے کی راہ میں حائل رکاوٹیں اللہ   تَعَالٰی کے فضل وکرم سے بتدریج دور ہوجاتی ہیں اوراس کی برکت سے پابند ِ سنت بننے ، گناہوں سے نفرت کرنے اور ایمان کی حفاظت کے لئے کڑھنے کا ذہن بنتا ہے ۔ہم سب کو چاہیے کہ باکردار مسلمان بننے کے لئے مکتبۃ المدینہ کی کسی بھی شاخ سے مدنی انعامات کا کارڈ حاصل کریں اورروزانہ فکرِمدینہ (یعنی اپنا محاسبہ) کرتے ہوئے کارڈ پُر کریں اورہر مدنی یعنی قمری ماہ کے ابتدائی دس دن کے اندر اندر اپنے یہاں کے مدنی انعامات کے ذمہ دار کو جمع کروانے کا معمول بنا لیں ۔

 عاملینِ مدنی انعامات کے لئے بشارتِ عظمیٰ :

        مَدَنی انعامات کا کارڈ پُر کرنے والے کس قَدَر خوش قسمت ہوتے ہیں اِس کا اندازہ اس مَدَنی بہار سے لگایئے چُنانچِہ حیدَرآباد( بابُ الاسلام سندھ) کے ایک اسلامی بھائی کا کچھ اس طرح حلفیہ بیان ہے کہ ماہِ رجبُ المرجَّب ۱۴۲۶ھ کی ایک  شب مجھے خواب میں مصطَفٰے جانِ رحمت صَلَّی اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ   کی زیارت کی عظیم سعادت ملی۔ لبہائے مبارکہ کو جُنبش ہوئی اور رحمت کے پھول جھڑنے لگے ، الفاظ کچھ یوں ترتیب پائے :  جو اس ماہ روزانہ پابندی سے مَدَنی انعامات سے مُتَعَلِّق فکرِ مدینہ کرے گا، اللہ  عَزَّ  وَجَلَّ اُس کی مغفِرت فرمادیگا۔

مَدَنی انعامات کی بھی مرحبا کیا بات ہے

قُربِ حق کے طالبوں کے واسطے سوغات ہے

صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب !   صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد

(فیضانِ سنت، باب فیضان رمضان، ج۱، ص۱۱۳۵)

        یاربِّ مصطَفٰے  عَزَّ وَجَلَّ وصَلَّی اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  ! ہمیں عاشقانِ رسول کے مَدَنی قافلوں میں سفر کرنے کی توفیق عطا فرما اورروزانہ فکرِ مدینہ کرتے ہوئے مَدَنی انعامات کا کارڈپُرکرنے اور ہرمَدَنی ماہ کے ابتدائی دس دن کے اندراندر اپنے یہاں کے ذمہ دار کو جمع کروانے کی توفیق عطا فرما ۔یا اللّٰہ ! عَزَّوَجَلَّہمیں دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول میں اِستِقامت عطا فرما۔یا اللّٰہ  عَزَّ وَجَلَّ ہمیں سچّا عاشِقِ رسول بنا۔یااللّٰہ ! عَزَّوَجَلَّاُمَّتِ محبوب (صَلَّی اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  ) کی بخشش فرما ۔

اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم     

مجلس المدینۃ العلمیۃ کی طرف سے پیش کردہ قابلِ مطالعہ کتب

(شعبہ کُتُب ِ اعلیٰ حضرت رحمۃ اللہ  علیہ)

(۱)   کرنسی نوٹ کے مسائل (کِفْلُ الْفَقِیْہِ الْفَاہِمِ فِيْ اَحْکَامِ قِرْطَاسِ الدَّرَاہِمْ)(کل صفحات : 199)

(۲)   ولایت کا آسان راستہ (تصورِ شیخ)  (اَلْیَاقُوْتَۃُ الْوَاسِطَۃُ)(کل صفحات : 60)

(۳)    ایمان کی پہچان (حاشیہ تمہید ِ ایمان)(کل صفحات :  74)

(۴)   معاشی ترقی کا راز (حاشیہ و تشریح تدبیر فلاح ونجات واصلاح)(کل صفحات : 41)

(۵)   شریعت وطریقت (مَقَالُ الْعُرَفَائِ بِإِعْزَازِ شَرْعِ وَعُلَمَاءِ)    (کل صفحات : 57)

(۶)  ثبوتِ ہلال کے طریقے(طُرُقُ إِثْبَاتِ ہِلاَلِ) (کل صفحات : 63)

(۷)   اعلیٰ حضرت سے سوال جواب(إِظْہَارُ الْحَقِّ الْجَلِيْ)(کل صفحات : 100)

(۸)   عیدین میں گلے ملنا کیسا؟ (وِشَاحُ الْجِیْدِ فِيْ تَحْلِیْلِ مُعَانَقَۃِ الْعِیْدِ)  (کل صفحات : 55)

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن