دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Aayat e Qurani kay Anwaar | آیات قرآنی کے انوار

book_icon
آیات قرآنی کے انوار

اللہ   تَعَالٰی ارشاد فرماتا ہے :

وَ لَا تَنَابَزُوْا بِالْاَلْقَابِؕ-بِئْسَ الِاسْمُ الْفُسُوْقُ بَعْدَ الْاِیْمَانِۚ-وَ مَنْ لَّمْ یَتُبْ فَاُولٰٓىٕكَ هُمُ الظّٰلِمُوْنَ(۱۱)     ۲۶، الحجرٰت : ۱۱)

ترجمۂ کنزالایمان :

اور ایک دوسرے کے بُرے نام نہ رکھو(۱) کیا ہی بُرا نام ہے مسلمان ہو کر فاسق کہلانا(۲) اور جو توبہ نہ کریں تو وہی ظالم ہیں ۔(۳)

تفسیر :

 (۱) اس سے چند مسئلے معلوم ہوئے ایک تو یہ کہ مسلمان کو گدھا، کتا، سور وغیرہ نہ کہو۔ دوسرا یہ کہ جس گنہگار نے اپنے گناہ سے توبہ کر لی ہوپھر اسے اس گناہ کا طعنہ نہ دو ۔تیسرایہ کہ مسلمان کو ایسے لقب سے نہ پکارو جو اسے ناگوار ہو اگرچہ وہ عیب اس میں موجود ہو۔ او کانے، او ٹینی، او لنگڑے، اندھے کہہ کر نہ پکارو اگرچہ یہ بیماریاں اس میں ہوں ۔ چوتھا یہ کہ جو لقب نام کی طرح بن گئے ہوں کہ اب اسے تکلیف نہ ہوتی ہو تو ان القاب سے پکارنا منع نہیں ۔جیسے اعمش اعرج وغیرہ(تفسیرنور العرفان)

 (۲) یعنی ایسی حرکتیں فسق ہیں تم مسلمان ہو کر فاسق کیوں بنتے ہو ان سب حرکتوں سے علیٰحدہ رہو۔

 (۳) اس سے وہ فرقہ عبرت پکڑے جو صحابہ کرام کو گالیاں دینابہترین عبادت سمجھتا ہے جس کا عقیدہ یہ کہ حضرت عمر رضی اللہ  عنہ کو ایک گالی دینا اسی 80 بر س کی خالص عبادت سے افضل ہے ۔ یہ لوگ اس آیت کے حکم سے ظالم ہیں ۔(تفسیر نورالعرفان)

٭٭٭٭٭٭   

(30)کفار سے قطع تعلق کا حکم

 اللہ   تَعَالٰی ارشاد فرماتا ہے :

وَ مَا كَانَ اسْتِغْفَارُ اِبْرٰهِیْمَ لِاَبِیْهِ اِلَّا عَنْ مَّوْعِدَةٍ وَّعَدَهَاۤ اِیَّاهُۚ-فَلَمَّا تَبَیَّنَ لَهٗۤ اَنَّهٗ عَدُوٌّ لِّلّٰهِ تَبَرَّاَ مِنْهُؕ-اِنَّ اِبْرٰهِیْمَ لَاَوَّاهٌ حَلِیْمٌ(۱۱۴) ۱۱، التوبۃ : ۱۱۴)

ترجمۂ کنزالایمان :

        اور ابراہیم کا اپنے باپ کی بخشش چاہنا وہ تو نہ تھامگر ایک وعدے کے سبب (۱) جو اس سے کرچکا تھا (۲)پھرجب ابراہیم کو کھل گیا کہ وہ اللہ  کا دشمن ہے(۳) اس سے تنکا توڑ دیا(لا تعلق ہو گیا)(۴) بیشک ابراہیم بہت آہیں کرنے والا متحمل ہے(۵)۔

تفسیر :

 (۱) شان نزول حضرت علی رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ نے ایک شخص کو دیکھا کہ وہ اپنے مشرک ماں باپ کے لئے دعائے مغفرت کر رہا ہے ، آپ نے اسے منع فرمایا ۔ اس نے عرض کیا کہ ابراہیم علیہ السلام نے بھی اپنے مشرک چچا کے لئے بخشش کی دعا کی تھی سَاَسْتَغْفِرُلَکَ رَبِّیْ حضرت علی  رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ نے یہ واقعہ حضورصَلَّی اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  کی خدمت میں عرض کیا ۔اس پر یہ آیت کریمہ اتری ۔  

 (۲) یعنی ابراہیم علیہ السلام نے اپنے والدسے دعا ئے مغفرت کا وعدہ فرمایا تھا اور یہ وعدہ اس کی ممانعت سے پہلے ہوچکا تھا ۔ بعد میں مشرکین کے لئے دعا مغفرت سے منع فرمایا گیا ۔یا ان کے چچا نے ایمان کا وعدہ کیا تو آپ نے دعا کا وعدہ کیا ۔اس نے اپنا وعدہ پورا نہ کیا ۔ آپ نے پورا فرمایا ۔

 (۳) یا اس طرح کہ آپ پر وحی آگئی کہ آزر کا خاتمہ کفر پر ہوگا یا اس طرح کہ وہ کفر پر فوت ہوگیا۔تو آپ نے اس کے لئے دعائے مغفرت فرمانی بند کردی۔

 (۴) اس طرح کہ دعائے مغفرت ترک فرما دی اور دل سے متنفر ہو گئے معلوم ہوا کہ کافر سے نفرت چاہئے اگرچہ وہ اپنا قریبی رشتہ دار ہو۔

 (۵)  معلوم ہوا کہ ابراہیم علیہ السلام مظہرِ جمال ہیں کہ دشمن پر بھی سختی نہیں فرماتے۔حضرت نوح علیہ السلام اور موسیٰ علیہ السلام مظہرِ جلال ہیں ۔(تفسیر نورالعرفان)

٭٭٭٭٭٭   

 مدنی ماحول اپنا لیجئے

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!

        گناہوں سے بچنے اور نیک بننے کے لئے تبلیغ ِ قرآن وسنت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوت ِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہوجائیے۔اِنْ شَآءَ اللہ  عَزَّ  وَجَلَّ ! مدنی ماحول کی برکت سے اعلیٰ اخلاقی اوصاف غیرمحسوس طور پر آپ کے کردار کا حصہ بنتے چلے جائیں گے ۔ اپنے شہر میں ہونے والے دعوت ِ اسلامی کے ہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماع میں شرکت اور راہِ خدا  عَزَّ وَجَلَّ میں سفر کرنے والے عاشقان ِ رسول کے مدنی قافلوں میں سفر کیجئے ۔ اِن مدنی قافلوں میں سفر کی برکت سے اپنے سابقہ طرزِزندگی پر غوروفکر کا موقع ملے گا اور دل حُسن ِ عاقبت کے لئے بے چین ہوجائے گا جس کے نتیجے میں ارتکاب ِ گناہ کی کثرت پر ندامت محسوس ہوگی اور توبہ کی توفیق ملے گی۔ عاشقان ِ رسول کے مدنی قافلوں میں مسلسل سفر کرنے کے نتیجے میں زبان پر فحش کلامی اور فضول گوئی کی جگہ دُرُود ِ پاک جاری ہوجائے گا ، یہ تلاوت قرآن ، حمد ِ الٰہی اور نعت ِرسول صَلَّی اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی عادی بن جائے گی ، غصیلہ پن رخصت ہوجائے گا اور اس کی جگہ نرمی لے لے گی ، بے صبری کی عادت ترک کرکے صابروشاکر رہنا نصیب ہوگا ، بدگمانی کی عادتِ بد نکل جائے گی اور حسنِ ظن کی عادت بنے گی ، تکبر سے جان چھوٹ جائے گی اوراِحترامِ مسلم کا جذبہ ملے گا، دنیاوی مال ودولت کی لالچ سے پیچھا چھوٹے گا اور نیکیوں کی حرص ملے گی ، الغرض بار بار راہِ خدا  عَزَّ وَجَلَّ میں سفر کرنے والے کی زندگی میں مدنی انقلاب برپا ہوجائے گا۔   

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن