دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Aayat e Qurani kay Anwaar | آیات قرآنی کے انوار

book_icon
آیات قرآنی کے انوار

(۳)  یعنی رب  عَزَّ وَجَلَّ یہ بھی جانتا ہے کہ تم نے کیا مال خرچ کیا ۔اور یہ بھی جانتا ہے کہ کس نیت سے خرچ کیا۔ لہٰذا اخلاص سے خیرات کرو ۔اچھے مال کا ذکر تو پہلے فرمایا، اچھی نیت کا ذکر یہاں ہوا۔(تفسیر نورالعرفان)

                                                     ٭٭٭٭٭٭   

(18)فضیلت عمر فاروق رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ

 اللہ   تَعَالٰی ارشاد فرماتا ہے :

اُحِلَّ لَكُمْ لَیْلَةَ الصِّیَامِ الرَّفَثُ اِلٰى نِسَآىٕكُمْؕ-هُنَّ لِبَاسٌ لَّكُمْ وَ اَنْتُمْ لِبَاسٌ لَّهُنَّؕ-عَلِمَ اللّٰهُ اَنَّكُمْ كُنْتُمْ تَخْتَانُوْنَ اَنْفُسَكُمْ فَتَابَ عَلَیْكُمْ وَ عَفَا عَنْكُمْۚ-فَالْــٴٰـنَ بَاشِرُوْهُنَّ ۲، البقرۃ : ۱۸۷ )

ترجمۂ کنزالایمان :

        روزوں کی راتوں میں اپنی عورتوں کے پاس جانا تمہارے لئے حلال ہوا(۱) وہ تمہاری لباس ہیں اور تم ان کے لباس اللہ  نے جانا کہ تم اپنی جانوں کو خیانت میں ڈالتے تھے (۲) تو اس نے تمہاری توبہ قبول کی اور تمہیں معاف فرمایا اور اب ان سے صحبت کرو(۳)۔

تفسیر :

 (۱)  یہ حلتِ قطعی ہے جس کا انکار کفر ہے کبھی مباح یا مستحب کا انکار بھی کفر ہوتا ہے۔

 (۲)  (شان نزول)اسلام میں اولاً رمضان کی راتو ں میں اپنی بیوی سے صحبت حرام تھی ۔حضرت عمر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ  اور دوسرے صحابہ کرام علیہم الرضوان سے یہ فعل واقع ہو گیا۔ مقدمہ بارگاہِ نبوی صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ میں پیش ہوا اس پر یہ آیت اتری اس سے یہ معلوم ہوا کہ بزرگوں کی خطاء چھوٹوں کیلئے عطا کا ذریعہ ہوتی ہے، عالم کا ظہور آدم علیہ السلام کے گندم کھانے کے صدقے سے ہے۔ ہماری اطاعتوں سے ان کی خطائیں افضل ہیں ۔خیال رہے کہ یہاں خیانت سے مراد غلطی ، لغزش، خطا ہے۔ نہ وہ جو گناہِ کبیرہ ہے، جیسے انبیاء کرام علیہم السلام  کی خطا کو قرآنِ مجید میں ظلم فرمایا گیا۔

 (۳)  اس سے ایک مسئلہ یہ معلوم ہوا کہ رب  عَزَّ وَجَلَّ نے صحابہ کرام علیہم الرضوان کی گزشتہ غلطی کو معاف فرما دیا کوئی کفارہ وغیرہ لازم نہ فرمایا، یہ ان کی خصوصیت ہے ۔ دوسرا یہ کہ اب جو کوئی ان بزرگوں کی اس لغزش کو برائی سے یاد کرے وہ سخت مجرم ہے، رب  عَزَّ وَجَلَّ معافی کا اعلان کر چکا تو تم بگڑنے والے کون۔(تفسیر نورالعرفان)

٭٭٭٭٭٭   

(19)مرتد کا بیان

 اللہ   تَعَالٰی ارشاد فرماتا ہے :

وَ مَنْ یَّرْتَدِدْ مِنْكُمْ عَنْ دِیْنِهٖ فَیَمُتْ وَ هُوَ كَافِرٌ فَاُولٰٓىٕكَ حَبِطَتْ اَعْمَالُهُمْ فِی الدُّنْیَا وَ الْاٰخِرَةِۚ-وَ اُولٰٓىٕكَ اَصْحٰبُ النَّارِۚ-هُمْ فِیْهَا خٰلِدُوْنَ(۲۱۷) ۲، البقرۃ : ۲۱۷ )

ترجمۂ کنزالایمان :

اور تم میں جو کوئی اپنے دین سے پھرے پھر کافر ہو کر مرے تو ان لوگوں کا کیا اکارت گیا(۱) دنیا میں اور آخرت میں (۲) اور وہ دوزخ والے ہیں انہیں اس میں ہمیشہ رہنا۔

تفسیر :

 (۱) معلوم ہوا کہ ارتداد سے تمام نیکیاں برباد ہو جاتی ہیں اگر کوئی حاجی مرتد ہو جائے پھرایمان لائے تو دوبارہ حج کرے پہلا حج ختم ہو چکا۔ اسی طرح زمانۂ ارتداد میں جو نیکیاں کیں وہ قبول نہیں ۔ کافر اصلی کی نیکیاں بعدِ قبولِ اسلام قابل ثواب ہیں ۔ یہ بھی معلوم ہوا کہ مرتد کی توبہ قبول ہے۔ اگرچہ وہ اصلی کافر سے سخت تر ہے۔

 (۲)  مرتد کے اعمال دنیا میں تو اس طرح برباد ہوتے ہیں کہ عورت نکاح سے نکل جاتی ہے وہ اپنے کسی رشتے دار کی میراث نہیں پاتا، اس کا مال غنیمت بنایا جاسکتا ہے اس کے قتل کا حکم ہے ، اس کے ساتھ محبت کے سارے تعلقات حرام ہو جاتے ہیں ۔ اس کی کسی طرح کی مدد کرنا جائز نہیں اور آخرت میں اس طرح برباد ہوتے ہیں کہ ان کی کوئی جزا نہیں ۔ معلوم ہوا کہ خاتمے کا اعتبار ہے۔ اللہ  عَزَّ  وَجَلَّ تمام مسلمانوں کو خاتمہ بالخیر نصیب فرمائے۔آمین(تفسیر نورالعرفان)

                                                 ٭٭٭٭٭٭   

(20)شکر کا بیان

 اللہ   تَعَالٰی ارشاد فرماتا ہے :

فَاذْكُرُوْنِیْۤ اَذْكُرْكُمْ وَ اشْكُرُوْا لِیْ وَ لَا تَكْفُرُوْنِ۠(۱۵۲) ۲، البقرۃ :  ۱۵۲ )

ترجمۂ کنزالایمان : تو میری یا د کر ومیں تمہارا چرچا کروں گا(۱)اور میرا حق مانو اور میری ناشکری نہ کرو(۲) ۔

تفسیر :

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن