دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Aansoon ka darya | آنسوؤں کا دریا

book_icon
آنسوؤں کا دریا

          سرکارِ مدینہ، قرارِقلب وسینہ ، صاحبِ معطر پسینہ، باعثِ نزول ِسکینہ ، فیض گنجینہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کا ارشادِ حقیقت بنیادہے : ’’ مسلمان کے قتل ، اس کے مال اور اس کی عزت کواللہ عَزَّ وَجَلَّ نے حرام قرار دیا ہے ۔‘‘(صحیح مسلم، کتاب البرو الصلۃ والآداب، باب تحریم ظلم المسلم، رقم۲۵۶۴، ص۱۳۸۷)

          دل میں غیبت کرنابھی اسی طرح حرام ہے جس طرح زبان سے حرام ہے ، مگر جبکہ کسی کی پہچان کے لئے ضروری ہو اور اس کے بغیر پہچاننا نا ممکن ہو۔

 غیبت کی تعریف  :

          مصنف کتاب حضرتِ سیدناعلامہ اَبُوالْفَرَج عبدالرحمن بن جوزی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ القَوِی نے احادیث مبارکہ کی روشنی میں غیبت کی جوتعریف بیان فرمائی ہے ، وہ یہ ہے : ’’ تو اپنے بھائی کو ایسی چیز کے ذریعے یاد کرے کہ اگروہ سن لے یا یہ بات اسے پہنچے تو اسے ناگوار گزرے اگر چہ تو اس میں سچا ہو خواہ اس کی ذات میں کوئی نقص (خامی) بیان کرے یا اس کی عقل میں یا اس کے کپڑو ں میں یا اس کے فعل یا قول میں کوئی کمی بیان کرے یا اس کے دین یا اس کے گھر میں کوئی نقص(عیب) بیان کرے یا اس کی سواری یا اس کی اولاد ، اس کے غلام یا اس کی کنیز میں کوئی عیب بیان کرے یااس سے متعلق کسی بھی شئے کا (برائی کے ساتھ)تذکرہ کرے یہاں تک کہ تیرا یہ کہنا کہ اس کی آستین یادامن لمباہے سب غیبت میں داخل ہیں۔‘‘

کمزور شخص :

            سرکارِ مدینہ ، قرارِقلب وسینہ ، صاحب معطر پسینہ، باعث نزول ِسکینہ ، فیض گنجینہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کے سامنے ایک شخص کا تذکرہ اس انداز میں کیاگیا کہ وہ کتنا کمزور ہے تواللہ    کے محبوب، دانائے غیوب، منزّہٌعنِ العُیُوب  صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم نے فرمایا  : ’’ تم نے اس کی غیبت کی۔‘‘(مسندابی یعلٰی، مسندابی ھریرۃ، الحدیث۶۱۲۵، ج۵، ص ۳۶۲ )

چھوٹے قد والی :

             حضرت سیدتنا عائشہ صدیقہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا  نے حضرت سیدتنا صفیہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا  کی طر ف اشارہ کر کے انہیں  پَستہ قد کہا توسرکارِ مدینہ، قرارِقلب وسینہ ، صاحب معطر پسینہ، باعث نزول ِسکینہ، فیض گنجینہ  صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم نے فرمایا  : ’’ اے عائشہ ! تم نے اس کی غیبت کردی۔‘‘عرض کیا  : ’’یارسول اللہ   صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم ! کیا ان کاقد چھوٹا نہیں ؟‘‘ فرمایا : ’’ تو نے اس کی سب سے بری چیز کا تذکرہ کیا ۔‘‘

            غیبت زبان ہی کے ذریعے نہیں ہوتی بلکہ کسی کا تذکرہ کسی ایسی چیز سے کرنا کہ اگر وہ بات شخص مذکور تک پہنچے یاوہ خود اسے سنے تو اسے برالگے خواہ وہ ہاتھ کے ذریعے ہو یا پاؤں کے ذریعے ، اشارہ کے ذریعے ہو یاحرکت کے ذریعے ، تعریض(یعنی اشاروں ، کنایوں ) میں ہو یا حکایت کی صورت میں ، یہ تمام صورتیں غیبت میں داخل ہیں ، اللہ  ربُّ العزت ارشاد فرماتا ہے  :

وَ لَا یَغْتَبْ بَّعْضُكُمْ بَعْضًاؕ-اَیُحِبُّ اَحَدُكُمْ اَنْ یَّاْكُلَ لَحْمَ اَخِیْهِ مَیْتًا فَكَرِهْتُمُوْهُؕ- (پ۲۶، الحجرات : ۱۲)

ترجمۂ کنزالایمان  : اور ایک دوسرے کی غیبت نہ کرو کیا تم میں کوئی پسند رکھے گا کہ اپنے مرے بھائی کاگوشت کھائے تو یہ تمہیں گوارا نہ ہو گا۔

ایک اور مقام پر ارشاد فرمایا :

وَیْلٌ لِّكُلِّ هُمَزَةٍ لُّمَزَةِ ﹰۙ (۱) (پ : ۳۰، الھمزۃ : ۱)

ترجمۂ کنزالایمان :  خرابی ہے اس کے لئے جو لوگوں کے منہ پر عیب کرے پیٹھ پیچھے بدی کرے ۔

            اس کی تفسیر میں ایک قول یہ ہے کہ اس سے مراد لوگو ں پر طعن وتشنیع کرنے والا شخص ہے کیونکہ وہی لوگو ں کا گو شت کھاتاہے ۔

ناخنوں سے چہرے کھرچنے والے :

          نور کے پیکر، تمام نبیوں کے سرور، دوجہاں کے تاجور صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کا فرمانِ عبرت نشان ہے  : ’’ معراج کی رات میرا گزر ایک ایسی قوم پر ہوا جو اپنے ناخنوں سے اپنے چہرے نوچ رہی تھی مجھے بتایا گیا کہ یہ وہ لوگ ہیں جولوگو ں کی غیبتیں کیا کرتے تھے ۔‘‘ (رواہ ابو داود ، کتاب الادب ، باب فی الغیبۃ ، رقم ۴۸۷۸ ، ج ۴، ص ۳۵۳ بلفظ لما خرج بقوم ۔۔۔الخ)

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن