دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Aansoon ka darya | آنسوؤں کا دریا

book_icon
آنسوؤں کا دریا

طرف وحی فرمائی  : ’’ میں تجھ سے زیادہ جانتاہوں پھر بھی تو نے میرے  حکم اور تدبیر کا سامنا کیا۔‘‘تو حضرت ِ سَیِّدُنا عیسیٰ عَلٰی نَبِیِّناوَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلام سجدے میں گر گئے ۔

          یادرکھو !اس کا ئنات میں جوکام بھی ہوتاہے اس میںاللہ عَزَّ وَجَلَّ کا حکم اور تدبیر کا ر فرما ہوتی ہے ۔

بری صحبت کا انجام :

           ایک بزرگ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ  فرماتے ہیں کہ ’’جب قیامت کا دن آئے گا تواللہ عَزَّ وَجَلَّ کی نافرمانی کے لئے مل کربیٹھنے والے اور گناہوں پر ایک دوسرے کی مدد کرنے والے جمع ہوں گے ۔پھر وہ گھٹنوں کے بل کھڑے ہوں گے اور ایک دو سرے کو کتو ں کی طر ح کاٹتے اور نوچتے ہوں گے ، یہ وہ بد نصیب ہوں گے جو بغیر تو بہ کئے دنیا سے رخصت ہوئے ہوں گے ۔ ‘‘

مرنے والے کی نصیحت :

          فقیہ ابوالحسن علی بن فرحون قرطبیعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الوالی اپنی کتاب ’’الزاہر‘‘ میں فرماتے ہیں  : ’’ میرے  ایک چچا تھے جن کا۵۵۵ھجریمیں شہرفاس میں انتقال ہو گیا تھا میں نے انہیں مرنے کے بعد خواب میں دیکھا کہ وہ میرے  گھر تشریف لائے ہیں تو میں ان کے لئے کھڑا ہوا اور دروازے کے قریب ہی ان سے ملاانہیں سلام کیا پھروہ گھر میں داخل ہوئے اور میں ان کے پیچھے پیچھے داخل ہوا۔جب وہ کمرے کے اندر تشریف لائے تو دیوار سے ٹیک لگا کربیٹھ گئے ۔ میں بھی ان کے سامنے بیٹھ گیا میں نے ان کا بدلا ہوا رنگ دیکھا تو پوچھا  : ’’ چچا جان ! آپ کو آپ کے رب  عَزَّ وَجَلَّ  سے کیا ملا؟‘‘فرمایا : ’’ بیٹا! مہربان سے مہربانی کے سوا اور کیا ملتا ہے ، اللہ عَزَّ وَجَلَّ نے غیبت کے علاوہ ہر چیز میں مجھ پرنرمی فرمائی، جب سے میں نے دنیا چھوڑی ہے اب تک غیبت کی وجہ سے قید میں ہوں ، اب تک میرا یہ گناہ معاف نہیں ہوا ، بیٹا ! میں تمہیں نصیحت کرتاہوں کہ غیبت اور چغل خوری سے بچتے رہنا کیونکہ میں نے برزخ میں ہی غیبت سے زیادہ کسی چیز پر پکڑ یعنی مواخذہ ہوتے نہیں دیکھا یہ کہہ کر وہ مجھ سے رخصت ہوگئے ۔‘‘

اشعار

یَمُوْتُ کُلُّ الْاَنَامِ طُرًّا                                                                                                                                       مِنْ صَالِحٍ کَانَ اَوْ خَبِیْثٍ

فَمُسْتَرِ یْحٌ وَّمُستَرَاحٌ                                                                                                                                       مِنْہُ کَمَا جَائَ فِیْ الْحَدِیْثِ

ترجمہ : (۱)ہر انسان کو مرناہے خواہ نیک ہویا بد ۔

 (۲)مرنے والایاتو راحت پانے والاہوگایالوگ(اس کی موت سے ) راحت پائیں گے جیسا کہ حدیثِ پاک میں ہے ۔

غیبت کے سبب اعمال ضائع ہوگئے :

          حضرت ِ سَیِّدُنا سعید بن جبیررَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہفرماتے ہیں کہ قیامت کے دن جب بندے کو لایا جائے گا اور اسے اعمال نامہ پکڑا دیاجائے گا تو وہ اس میں اپنی نمازیں ، روزے اورد یگر نیک اعمال نہ پائے گا تو عرض کرے گا : ’’ یارب  عَزَّ وَجَلَّ  ! یہ کسی اور کا اعمال نا مہ ہے ، میں نے بہت سی نیکیاں کی تھیں وہ اس میں درج نہیں ہیں۔ ‘‘تو اس سے کہا جائے گا  : ’’ تیرا رب  عَزَّ وَجَلَّ  نہ تو غلطی کرتاہے نہ ہی بھولتا ہے تیرے نیک اعمال لوگو ں کی غیبت کرنے کی وجہ سے ضائع ہوگئے ۔‘‘

          اے میرے  بھائی ! غیبت اور چغل خوری سے بچتے رہو کیونکہ یہ دونوں گناہ دین کے لئے نقصان ر ساں ہیں اور عاملین کے عمل بر باد کردیتے ہیں نیز مسلمانوں میں عداوت ڈالتے ہیںاللہ عَزَّ وَجَلَّ ہمیں اپنی پنا ہ میں رکھے ۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم

٭… ٭… ٭…  ٭… ٭… ٭… ٭… ٭… ٭…

غیبت کی سزا

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن