دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Aansoon ka darya | آنسوؤں کا دریا

book_icon
آنسوؤں کا دریا

(شریف)کو پانچ باتوں پر ختم کیا ہے اگرتم ان پر عمل کروگے تو ہی توراۃ کاعلم تمہیں نفع دے گا ، اے موسیٰ (عَلَیْہِ السَّلَام )! ان میں سے پہلی بات یہ ہے کہ میں نے تمہارے لئے جو رزق مقرر کردیا ہے جب تک میرے  خزانے میں کمی نہ دیکھو(جومتصوّر ہی نہیں ) اسی حصے پر بھروسہ کرو، اے موسیٰ (عَلَیْہِ السَّلَام ) ! دوسری بات یہ ہے کہ جب تک میری حکومت کو زائل ہوتے نہ دیکھ لو(جومتصوّر ہی نہیں ) تو دنیوی حکمران سے نہ ڈرو، اے موسیٰ (عَلَیْہِ السَّلَام )! تیسری بات یہ ہے کہ جب تک تم خود کو خلافِ اَولی سے خالی نہ پاؤ کسی کے عیب کی ٹوہ میں نہ پڑو، اے موسیٰ (عَلَیْہِ السَّلَام ) ! چوتھی بات یہ ہے کہ جب تک تمہاری روح تمہارے جسم میں رہے شیطان سے جنگ کرنا نہ چھوڑو، اے موسیٰ(عَلَیْہِ السَّلَام )! پانچویں بات یہ ہے کہ میرے  عتاب سے بے خوف مت رہنا اگرچہ تم خود کو جنت میں پاؤ۔‘‘

عیب پر عار نہ دلاؤ :

          حکما ء فرماتے ہیں  : ’’ اے میرے  بھائی! کسی کو اس کے عیب پر عا ر نہ دلاؤ کیونکہ ڈر ہے کہاللہ عَزَّ وَجَلَّ اسے عا فیت دے کر تمہیں اس میں مبتلا نہ فرمادے اور جس فاسق کا فسق ظاہر ہو اس کی پردہ پوشی نہ کرو اور نہ ہی اس کی جواعلانیہ گناہ کرتاہو اور اپنا گناہ چھپاتا نہ ہو ۔‘‘

پردہ پوشی کا انعام :

          سرکارِ مدینہ قرارِقلب وسینہ ، صاحبِ معطر پسینہ، باعثِ نزول ِسکینہ ، فیضِ گنجینہ، شہنشاہ ِمدینہ  صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کا فرمانِ عالی شان ہے  : ’’ جو شخص اپنے کسی بھائی کے پوشیدہ معاملے پر اطلاع پائے پھر اس کی پردہ پوشی کرے تواللہ عَزَّ وَجَلَّ اسے جنت میں داخل فرمادے گا ۔ ‘‘

(مجمع البحرین ، کتاب الحدو د ، باب الستر علی المسلمین ، رقم ۲۴۰۲، ج ۲ ، ص۳۶۵ ، وفیہ مؤمن)

پریشانی دور ہونے کا سبب :

            نبی ٔ کریم، رؤف رحیم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم نے فرمایا  : ’’ جو کسی مسلمان کی لغزش وغلطی معاف کرے گااللہ عَزَّ وَجَلَّ قیامت کے دن اس کی لغزش وغلطی معاف فرمائے گا۔‘‘(صحیح ابن حبان  ، کتاب البیوع ، باب الاقالۃ ، رقم۵۰۰۸، ج۷ ، ص ۲۴۳)

شرابی نوجوان کی توبہ  :

           امام اعظم ابو حنیفہ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ  کے پڑو س میں ایک شرابی نوجوان رہتا تھا۔   امام اعظم رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ  رات میں کتب کا مطالعہ اورقرآنِ پاک کی تلاوت کرنے کے لئے شب بیداری فرماتے تھے ۔ آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ  اوراس شرابی کے درمیان ایک دیوارحائل تھی وہ نوجوان شراب پیتا اور یہ شعر پڑھا کرتا :

سَأُنْشِدُھُمْ اِذَا مَاھُمْ جَفَوْنِیْ                                                                                                                                               اَضَاعُوْنِیْ وَاَیَّ فَتًی اَضَاعُوْا

ترجمہ :  وہ جب بھی مجھ پرظلم کرتے ہیں میں ان سے یہی کہتاہوں  : ’’تم نے مجھے ضائع کردیااورافسوس! کیسے کڑیل جوان کو ضائع کردیا۔

            وہ اس شعر کو دہراتارہتا، رفتہ رفتہ امام اعظم عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْاَکْرَم اس کے اس کلام سے مانوس ہوگئے ۔ایک دن امام اعظم عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْاَکْرَم نے اس کی آواز نہ سنی تو فجر کے لئے جاتے وقت اس کے بارے میں معلوم کیا تو آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ  کو بتا یا گیا کہ ’’کوتوال نے اسے نشہ کی حالت میں پایا تو جیل میں ڈال دیا۔‘‘ تو آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ  فجر ادا کرنے کے بعد کوتوال کے گھر تشریف لے گئے اور اس کا دروازہ کھٹکھٹایا اور اپنے آنے کی اطلاع کی تو کوتوال فوراًننگے سر ، برہنہ پا باہر نکلا اور آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ  کا ہاتھ چوم کر عرض کرنے لگا : ’’ یا سیدی !میں کب سے اتنا معزز ہو گیا کہ آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ  کو خود چل کر میرے  پاس آنا پڑا ؟‘‘ تو آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ نے فرمایا  : ’’ میرے  ایک پڑوسی کو گذشتہ رات قید کرلیاگیا ہے میں اس کے لئے آیاہوں۔‘‘کوتوال بولا :  ’’یاسیدی ! میں آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ  کوگواہ بناتا ہوں کہ میں نے اسے آزاد کردیا اورگزشتہ رات جتنے لوگوں کو بھی قید کیاگیا میں سب کو آزاد کردیتا ہوں۔‘‘

             پھر جب امام اعظم عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْاَکْرَم واپس لوٹے تو وہ شخص آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ  کے ساتھ تھا آپ اس کی طر ف متو جہ ہوئے اور فرمایا : ’’ اے میرے  بھائی ! کیاہم نے تمہیں ضائع کیا؟‘‘ اور کیاہم نے تمہارے اس قول کہ ’’انہوں نے مجھے ضائع کردیا۔‘‘اور’’افسوس کیسے کڑیل جوان کو ضائع کردیا

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن