خاموش رہنے کی فضیلت
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Aansoon ka darya | آنسوؤں کا دریا

book_icon
آنسوؤں کا دریا

ہوئے تیرو ں میں سے ایک تیرہے اور جو شخص حرام چیزوں سے اپنی آنکھوں کی حفاظت نہیں کرتا قیامت کے دن اس کی آنکھوں میں آگ کی سلائی پھیری جائے گی۔‘‘

عبادت کی حلاوت :

            نور کے پیکر، تمام نبیوں کے سرورصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کاارشادِ پاک ہے :  ’’عورت کے محاسن کی طر ف نظر کرنا ابلیس کے زہر میں بجھے ہوئے تیرو ں میں سے ایک تیر ہے ۔جو شخص اپنی آنکھوں کی حفاظت کرے گااللہ عَزَّ وَجَلَّ اسے ایسی عبادت کی تو فیق عطا فرمائے گاجس کی حلاوت وہ اپنے دل میں پائے گا۔‘‘(المعجم الکبیر ، رقم ۱۰۳۶۲ ، ج ۱۰، ص ۱۷۳)

جہنم سے آزاد ہونے والی آنکھیں  :

            اللہ عَزَّ وَجَلَّ نے حضرت ِ سَیِّدُنا موسیٰعَلٰی نَبِیِّناوَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلام کی طر ف وحی فرمائی :  ’’ اے موسیٰ! میں نے تین قسم کی آنکھوں کو جہنم پر حرام فرمادیاہے ، ایک وہ آنکھ جو راہِ خدا  عَزَّ وَجَلَّ  میں پہرہ دیتی ہے ، دوسری وہ آنکھ جو اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی حرام کردہ چیزوں کودیکھنے سے رُک جاتی ہے اور تیسری وہ آنکھ جو میرے  خوف سے روتی ہے ، اورآنسو کے علاوہ ہر شئے کی ایک جزاہے اورآنسو کی جزا رحمت، مغفرت اور جنت میں داخلے کے علاوہ کچھ نہیں۔‘‘

خاموش رہنے کی فضیلت

          سرکارِ مدینہ ، قرارِقلب وسینہ ، صاحبِ معطر پسینہ، باعثِ نزول ِسکینہ ، فیضِ گنجینہ ، شہنشاہ ِمدینہ  صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم نے ایک مرتبہ حضرت ِ سَیِّدُنا کعب رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہکو نہ پایا تو ان کے بارے میں پوچھا توآپ  صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کی بارگاہ میں عرض کیا گیا  : ’’ وہ بیمار ہیں۔‘‘ تو نبی کریم  صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم پیدل چل کر ان کے پاس تشریف لے گئے ۔ جب ان کے پاس پہنچے تو فرمایا  : ’’ اے کعب ! تجھے مبارک ہو۔‘‘ تو حضرت ِ سَیِّدُنا کعب رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہسے ان کی والد ہ نے کہا  : ’’اے کعب! تجھے جنت مبارک ہو۔‘‘ تو رسولِ اکرم ، نورِمجسَّم، شاہِ بنی آدم  صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم نے فرمایا  : ’’ یہ اللہ عَزَّ وَجَلَّ کے متعلق قسم کھانے والی عورت کون ہے ؟ ‘‘ حضرت ِ سَیِّدُنا کعب رضی اللہ  تعالی عنہ عرض گزار ہوئے  : ’’ میری والدہ ہیں۔‘‘ فرمایا :  ’’اے کعب کی ماں ! تجھے کیاپتا شاید کعب نے کوئی غیرضروری (یعنی فضول)بات کی ہو یاسنی ہو۔‘‘(تاریخ بغداد ، ذکر من اسمہ احمد واسم ابیہ عیسیٰ ، رقم۲۳۳۹، ج۵، ص۲۸)

عبادت کے نوحصے :

          نور کے پیکر، تمام نبیوں کے سرورصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کا ارشادِ پاک ہے : ’’ عبادت کے دس حصے ہیں جن میں سے نو حصے خاموشی میں اور ایک حصہ لوگو ں سے دور بھاگنے میں ہے ۔‘‘(مسند الفردوس ، باب العین ، ج۴ص۸۶، الحدیث ۴۹۶۲، دون لفظہ وجز فی الفرار من الناس )

           ’’حکمت‘‘میں سے ہے کہ عبادت کانوے 90 فیصد حصہ خاموشی میں ہے ۔

           حضرت ِ سَیِّدتنا مریم رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا نے جب یہ منت مانی کہ ’’کسی سے بات نہیں کروں گی اور اپنی زبان کواللہ عَزَّ وَجَلَّ کے لئے روکے رکھوں گی۔‘‘ تواللہ عَزَّ وَجَلَّ نے اس عمرکے بچے کی زبان کھول دی جس عمرکے بچے عمومی طورپرگفتگوسمجھنے کی صلاحیت نہیں رکھتے اور اسے حضرت ِ سَیِّدُتنا مریم رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا کی وجہ سے قوت گویائی عطافرمائی۔

           لہذاجو شخص دنیامیںاللہ عَزَّ وَجَلَّ کے لئے اپنی زبان کی حفاظت کرے گا۔اللہ عَزَّ وَجَلَّ اس کی موت کے وقت کلمۂ شہادت اوراللہ عَزَّ وَجَلَّ سے ملاقات کے وقت اس کی زبان کو کھول دے گااور جس نے اپنی زبان کو مسلمانوں کی عزت پامال کرنے میں ملوث کیا اوران کی پوشیدہ باتو ں کو جاننے میں لگا رہا اللہ  تعالیٰ اس کی زبان کو موت کے وقت کلمہ شہادت سے روک دے گا ۔(یعنی اسے کلمۂ شہادت پڑھنے کی تو فیق نہیں ملے گی ۔)

زیادہ بولنے والے کی غلطیاں بھی زیادہ :

          نور کے پیکر، تمام نبیوں کے سرور، دوجہاں کے تاجور صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کا ارشادِ پاک ہے  : ’’ جس کا کلام زیادہ ہوگا اس کی لغزشیں زیادہ ہو ں گی اور جس کی لغزشیں زیادہ ہوں گی اس کے گناہ زیادہ ہوں گے اور جس کے گناہ زیادہ ہوں گے جہنم اس کی زیادہ حقدار ہوگی۔‘‘

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن