دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Aansoon ka darya | آنسوؤں کا دریا

book_icon
آنسوؤں کا دریا

داخل ہوئی تو اپنے کپڑے اتار کر برہنہ ہوگئی اورعابد کو دعوت نظارہ پیش کرنے لگی ۔ اس عابدنے اپنی نگاہیں جھکالیں اور عورت سے کہا  : ’’تو برباد ہو! اپنا جسم ڈھانپ لے ۔‘‘ عورت بولی  : ’’ اگر آج رات تومجھ سے نفع اٹھالے گا تو تیرا کیا جائے گا ۔‘‘تو اس عابد نے اپنے نفس سے پوچھا  : ’’تو کیاکہتا ہے ؟ ‘‘نفس بولا :  ’’خداعَزَّ وَجَلَّ  کی قسم! میں تو اس موقع سے ضرور فائدہ اٹھاؤں گا۔‘‘ عابد اپنے نفس سے بولا :  ’’ تیری ہلاکت ہو، تُو گندھک کالباس اور آگ کے انگارے چاہتاہے اور میری اتنے عرصے کی عبادت ضائع کرنا چاہتا ہے ، کیا تو نہیں جانتا زانی کی بخشش نہ ہوگی اور اسے منہ کے بل جہنم میں دھکیل دیا جائے گا، جہنم کی آگ کبھی نہ بجھے گی اور نہ ہی فناہوگی مجھے اندیشہ ہے کہاللہ عَزَّ وَجَلَّ تجھ پر ایسا غضب فرمائے گا کہ پھر کبھی تجھ سے راضی نہ ہو گا۔ ‘‘

          جب اس کے نفس نے اسے مزیدورغلایا تو وہ عابدبولا  : ’’ میں تجھے دنیا کی ہلکی آگ پر پیش کرتا ہوں اگر تو نے اسے بر داشت کرلیا تو تجھے آج رات اس عورت سے نفع اٹھانے دوں گا۔‘‘ پھر اس نے چراغ میں تیل بھرا اوراس کی بتی کو بڑا کردیا۔ وہ عورت بھی یہ سب باتیں سن رہی تھی اور عابد کا عمل دیکھ رہی تھی ۔پھر اس عابدنے اپنا ہاتھ بتی پر رکھا تو اس نے ہاتھ نہ جلایا تو وہ بتی سے بولا  : ’’ کیا ہوا جلاتی کیوں نہیں ؟‘‘ تو آگ نے اس کا انگوٹھا جلادیا پھر اس کی انگلیاں اورپھر اس کا ہاتھ جلا ڈالا۔ اس پر عورت نے ایک زوردار چیخ ماری اور دنیا سے رخصت ہوگئی ۔

           اس عابدنے اسے اسی کے کپڑو ں سے ڈھانپ دیا۔جب صبح ہوئی تو ابلیس ملعون نے چیخ کر لوگو ں سے کہا  : ’’ اے لوگو ! عابد نے فلاں شخص کی فلاں بیٹی سے زنا کر کے اسے قتل کردیا ہے ۔‘‘تو بادشاہ اپنے لشکر اوررعایا کے ساتھ سوار ہوکر آیا۔ جب وہ اس عبادت خانے کے قریب پہنچا تو چلاکر عا بد کو پکارا۔ عابد نے پکار کا جواب دیا توبادشاہ نے پوچھا کہ ’’فلاں کی بیٹی کہاں ہے ؟‘‘عابد نے کہا : ’’وہ میرے  پاس ہی ہے ۔‘‘با دشاہ بولا  : ’’ اسے میرے  پاس بھیجو ۔‘‘عا بد بولا  : ’’ وہ تو مرچکی ہے ۔‘‘ با دشا ہ بولا  : ’’جب وہ زناپرراضی نہ ہوئی تو تُو نے اسے قتل کردیا ؟‘‘پھر اس عورت کو وہاں سے اٹھالیا گیااور عابد کو قید خانے میں ڈال دیا گیا۔وہ لوگ زانی کو آرے سے کاٹ دیاکرتے تھے ۔اس عابد کا ہاتھ آستین میں چھپا ہو اتھا وہ انہیں اپنا قصہ نہیں بتا رہا تھا۔

          پھر اس کے سر پر آرارکھ دیا گیا اور جلادو ں سے کہا گیا کہ آراچلاؤ تو انہوں نے آرا چلادیا۔ جب آرا اس کے دماغ تک پہنچا تو اس کے منہ سے آہ نکلی تواللہ عَزَّ وَجَلَّ نے جبرئیل عَلَیْہِ السَّلَام  کو بھیجا  : ’’ اس سے کہو کہ یہ کچھ نہ بولے ، میں اسے دیکھ رہا ہوں میرا عرش اٹھانے والے اور آسمانوں کے مکین فرشتے رورہے ہیں ، مجھے اپنی عزت وجلال کی قسم ! اگر اس نے دو سری مرتبہ آہ نکالی تو میں آسمانوں کو زمین پر گرادوں گا۔‘‘ تواس نے مرتے دم تک نہ ہی کوئی آہ نکالی اور نہ ہی کوئی اور بات کی جب اس کا انتقال ہوگیا تواللہ   عَزَّ وَجَلَّ  نے عورت کی روح واپس لوٹادی تو وہ بولی  : ’’ خدا عَزَّ وَجَلَّ  کی قسم ! یہ مظلوم تھا اس نے زنا نہیں کیا تھامیں ابھی تک کنواری ہی ہوں۔‘‘ پھر اس نے لوگو ں کو پورا واقعہ سنادیا تو انہوں نے عابدکا ہاتھ دیکھا تو وہ عورت کے بیان کے مطابق جلا ہواتھا ۔ وہ لوگ بولے : ’’ اگر ہمیں معلوم ہوتا تو ہم ہر گز اسے نہ چیرتے ۔‘‘

          جب وہ عا بد دو ٹکڑے ہوکر زمین پر گر گیا تو وہ عورت بھی اپنی سابقہ حالت میں لوٹ گئی۔ لوگو ں نے ان دونوں کے لئے قبر کھودی تو قبر میں مشک عنبر اور کافور کی خوشبو پائی۔ جب وہ جنازہ اداکرنے کے لئے ان کے پاس پہنچے تو آسمان سے ایک منادی نے انہیں ندا دی  : ’’ ٹھہرجاؤ پہلے ملائکہ کو جنازہ پڑھنے دو۔‘‘ پھر ان لوگو ں نے ان کا جنازہ پڑھا اور انہیں دفن کردیا تو اللہ عَزَّ وَجَلَّ نے ان کی قبر پر یاسمین کا پودا اُگادیا اور انہوں نے ان کی قبرپر ایک تختہ پڑا ہوا دیکھا اس پر لکھا تھاکہ،

          اللہ   عَزَّ وَجَلَّ  کے نام سے شروع جو نہایت مہربان اور رحم والا، اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی طرف سے اپنے بندے اور ولی کے لئے  : ’’ میں نے اپنے عرش کے نیچے ایک منبر نصب کیا او ر اپنے ملائکہ کو جمع کیا، جبرائیل عَلَیْہِ السَّلَام  نے خطبہ دیااورمیں نے اپنے فرشتوں کو گواہ بنایاکہ میں نے فردو س کی پچا س ہزار حوریں تیرے نکاح میں دیں اور میں اپنے فرمانبردار اور ڈرنے والے بندو ں سے ایسے ہی پیش آتا ہوں۔‘‘

{اللہ عَزَّ وَجَلَّ  کی اُن پر رحمت ہو۔۔ا ور۔۔ اُن کے صدقے ہماری مغفرت ہو۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم }

            سرکارِ مدینہ قرارِقلب وسینہ ، صاحبِ معطر پسینہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم نے فرمایا  : ’’ عورت کے محاسن کی طر ف نظر کرنا اِبلیس کے زہر میں بجھے

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن