30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
میں ان چمکتے ستاروں ، پختہ ارادے رکھنے والوں اور جوانوں پر قربان جاؤں۔ (یہ ہمیں صدا دیتے ہیں کہ)تنہائی اختیار کرو، آخرت میں ہم تمہارے پڑوسی بنیں گے ۔ ہم نے مال و اسباب ، بیوی بچے اور وطن چھوڑ دیئے ، نفسانی خواہشات چھوڑ دی ہیں۔ ہم نے فانی دنیا ویران کردی ہے ، اب یہ ایک عرصہ سے ہماری تلاش میں ہے مگر ہم نے اسے ایسی طلاق دے دی ہے جس میں رجوع ممکن نہیں۔ گھر اور گھر والوں کو خود سے جدا کردیا اور محبت ِخداوندی عَزَّ وَجَلَّ کاجام پی لیا۔ کاش ! ہمیں اس کے کچھ گھونٹ اور مل جائیں۔
یہ حضرات دن میں روزہ رکھتے ہیں ، دل کو تقویٰ سے آباد رکھتے ہیں اور زبان کو ذکر سے معمور رکھتے ہیں۔اللہ عَزَّ وَجَلَّ کا قرب پانے کے لئے ایک دوسرے سے سبقت لے جانا چاہتے ہیں۔اس تگ ودو میں کسی کی آہیں نکل جاتی ہیں ، کوئی مدہوش ہوجاتا ہے ، کوئی شوق میں دیوانہ ہوکر محبت میں متحیّرہوجاتا ہے ، کسی پر وجد غالب آجاتا ہے تو وہ پیاس کی وجہ سے بے ہوش ہوکر گر پڑتا ہے ۔خوف نے ان کو بے حال اور شب بیداری نے لا غر کر رکھا ہے ۔ ہر د ن انہیں نئی بے چینی لاحق ہوتی ہے ۔ خدا عَزَّ وَجَلَّ کی یاد نے ان سے وطن چھڑا دیا ہے ۔یہ لوگ تلاو تِ قرآن کرتے وقت اس میں غور کرتے ہیں۔ جب یہ توکل کے درجات پر فائز ہوئے تو ان کی کمر جھک گئی ، خواہشاتِ نفسانی کو بیچ کر یہ تقدیر کے فیصلے پر راضی ہوگئے ۔خوش آمدید ایسے بہادروں کو جن کے پہلو بستروں سے جدا رہتے ہیں اور جو غمگین لہجے میں قرآن پڑھتے ہیں جب خوف ان پر غالب ہوا تو یہ جہنم کے خوف سے بے ہوش ہوگئے ۔
ان میں سے بعض نے خالص جامِ محبت پیا تو ان کی فکر میں اضافہ ہوگیا ۔ اور کچھ کا شوق بڑھا تو انہوں نے شوق کے بہت سے روپ دیکھے ۔بہت سوں نے اپنے گھر ویران کرلئے اور بہت سے اولاد سے دور ہوگئے ۔ تم ان کو جنگلات اور ویرانوں میں مدہوشی کے عالم میں پاؤ گے ۔ان کے دل خوف سے پرُ ہوں گے جبکہ ظاہر غم و الم سے معمور ہوگا او روہ زبانِ حال سے کہتے ہوں گے کہ’’ ہمیں زندگی کا نہ کوئی غم ہے نہ کبھی ہوگا ۔‘‘اللہ عَزَّ وَجَلَّ نے ان کے لئے حجابات اٹھا دیئے اور ان کے سروں پر ولایت کا تاج سجا دیا اوران کی مجلسوں کو جلوۂ حق کی خوشبو سے معطر کردیا ۔
اے فقراء کی جماعت ! بارگاہِ اُلفت میں حاضری دینے میں سبقت کرو اور ان لوگوں کی قربت اختیار کر لو، ان کی گفتگو سے سرور حاصل کرو ان کے مختلف احوال کا مشاہدہ کرو دنیا ہی میں محبوب کا جلوہ پا لو گے ۔
اے نوجوانو! خدا عَزَّ وَجَلَّ کے ان مقرب بندوں کی زندگی کتنی پاکیزہ ہے جنہوں نے اس شرابِ محبت کو پیا اور ا س کی کیفیت کو پوشیدہ رکھا۔ تم ان لوگوں کو عشق ، وجدانیت ، خوف و امید اور حیرانی کے عالم میں پاؤگے کیونکہ ان کے محبوب نے ان کے دلوں پر تجلی فرماکر انہیں دنیا کی طرف متوجہ ہونے سے روک دیا اوران پر مہربانی فرماتے ہوئے ارشاد فرمایا : ’’ اے میرے بندوں ! تم پر کوئی خوف نہیں آج تم امان میں ہو تم نے میری خاطرجو مشکلات برداشت کی ہیں میں ان کی قدر جانتا ہوں ، کتنی آنکھیں جاگ رہی ہیں اور کتنے دل شوق سے بے قرار ہیں۔جلد ہی اپنا دیدار کراؤں گا اور تم ایسی نعمتیں پاؤ گے جس کا خیال کسی انسان کے دل میں نہ آیا اور تمہیں اپنی رضا سے نوازوں گا ، تمہارے لئے جنت میں محفلیں سجاؤں گا اور توحید کی خالص مے پلاؤں گا کیونکہ میں حنّان و منّان ہوں۔‘‘
سنوسنوپیارے اسلامی بھائیو! شوق رکھنے والے کہاں ہیں شراب ِ محبت تو یہاں ہے اور محبت کے پیالے بھرے ہوئے ہیں۔
اے نافرمانی میں عمر گنوا دینے والے ! تو نیک اور برگزیدہ بندوں میں کیسے شامل ہوسکتا ہے وقت بدل جانے سے پہلے ہی اطاعت میں سبقت لے جا، ورنہ پیچھے رہ جانے کی صورت میں بہت نقصان اٹھائے گا ، اپنے فائدے کے لئے کام کر اوربے جا بہانے چھوڑ دے ، جو تجھے ملامت کرے اس پر توجہ نہ دے اور جو شکایت کرے اس کی با ت نہ سن اور جو تجھے نصیحت کرے اس کی اطاعت کر، اللہ عَزَّ وَجَلَّ فرماتا ہے :
فَمَنْ اُوْتِیَ كِتٰبَهٗ بِیَمِیْنِهٖ فَاُولٰٓىٕكَ یَقْرَءُوْنَ كِتٰبَهُمْ وَ لَا یُظْلَمُوْنَ فَتِیْلًا(۷۱) وَ مَنْ كَانَ فِیْ هٰذِهٖۤ اَعْمٰى فَهُوَ فِی الْاٰخِرَةِ اَعْمٰى وَ اَضَلُّ سَبِیْلًا(۷۲) (پ۱۵، الاسراء : ۷۱۔۷۲)
ترجمۂ کنزالایمان : توجواپنانامہ(اعمال) داہنے ہاتھ میں دیا گیایہ لوگ اپنانامہ(اعمال) پڑھیں گے اور تاگے بھر ان کا حق نہ دبایا جائے گا۔اور جو اس
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع