30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
وَسِرْ فِیْھَا بِجِدٍّ وَانْتِھَاضٍ تَجِدُ فِیْھَا الْمُنٰی عَرَضًا وَطُوْلًا
وَلَا تَرْکَنْ اِلٰی الدُّنْیَا وَعَوِّلْ عَلٰی مَوْلَاکَ وَاجْعَلْہُ وَکِیْلًا
وَاِنْ اَحْبَبْتَ اَنْ تَعْتَزَّ عِزًّا یَدُوْمُ فَکُنْ لَہُ عَبْدًا ذَلِیْلًا
وَوَاصِلْ مَنْ اَنَابَ اِلَیْہِ وَاقْطَعْ وِصَا لَ الْمُسْرِفِیْنَ تَکُنْ نَبِیْلًا
وَلَا تُفْنِ شَبَابَکَ وَاغْتَنِمْہُ وَمَثِّلْ بَیْنَ عَیْنَیْکَ الرَّحِیْلَا
وَلَا تَصِلِ الدُّنْیَا وَاھْجُرْبَیْنَھَا عَلٰی طَبَقَاتِھِمْ ھَجَرًا جَمِیْلًا
وَعَامِلْ فِیْھِمُ الْمَوْلٰی بِصِدْقٍ یَضَعُ لَکَ فِیْ قُلُوْبِھِمُ الْقَبُوْلَا
ترجمہ : (۱)سُن ! مولیٰ عَزَّ وَجَلَّ کے بتائے ہوئے راستہ پر چل ، اور تقویٰ ہی کورہنمابنا۔
(۲)خوب جدوجہداورمحنت کے ساتھ اس راستے پرچل، تُواسی میں اپنے مقاصدپالے گا۔
(۳)دنیا پرشیدانہ ہو، اپنے مولیٰ عَزَّ وَجَلَّ پربھروسہ رکھ اور(اپنے کاموں ) میں اسی کو کارساز بنا۔
(۴)اگر تُوہمیشہ رہنے والی عزت کومحبوب رکھتاہے توتواس کاعاجزومُنکَسِرالْمِزَاج بندہ بن جا۔
(۵)ان لوگوں سے جوڑجواُس (اللہ عَزَّ وَجَلَّ) کی طرف رجوع لائے اورحدسے بڑھنے والوں سے تعلق توڑلے تُوصاحبِ فضیلت ہوجائے گا۔
(۶)اپنی جوانی کوبربادنہ کر، اس کو غنیمت جان اورسفرآخرت کواپنے پیش نظررکھ ۔
(۷)دنیا سے تعلق نہ جوڑ، ہرطرح کے دنیادارو ں سے خوب اچھے طریقے سے الگ ہوجا۔
(۸)لوگو ں سے ان کے آقاکی مثل نیک بر تاؤ کر، اللہ عَزَّ وَجَلَّ ان کے دلوں میں تیری مقبولیت رکھ دے گا۔
حضرت ِ سیِّدُنا یزید بن حباب رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ نے فرمایا کہ’’ میرا گزر حمد ونہ مجنونہ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ ا کے قریب سے ہواجو ایک چوراہے پر اُون کا ایک جبہ پہنے بیٹھی تھیں جس کی آستینوں پر سیاہی سے یہ شعر لکھا ہواتھا،
سَلَبَ الرُّقَادَ عَنِ الْجُفُونِ تَشَوُّقِیْ فَمَتٰی اللِّقَائُ یَاوَارِثَ الْاَ مْوَاتِ
ترجمہ : میرے شدتِ شو ق نے آنکھوں سے نیندکودورکردیا، اے موت عطافرمانے والے ! تجھ سے ملاقات کب نصیب ہوگی ۔
میں نے انہیں سلام کیا تو آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ ا نے سلام کا جواب دیا پھر فرمایا : ’’کیا تم یزید بن حباب نہیں ہو؟ ‘‘میں نے کہا : ’’ جی ہاں مگر آپ نے کیسے پہچانا۔‘‘ تو فرمایا : ’’ میں نے مخفی اسرار کی معرفت سے تعلق رکھا تو ملکِ جبّار کے بتانے سے میں نے تمہیں پہچان لیا۔‘‘ پھر فرمایا : ’’میں تم سے ایک سوال پوچھتی ہوں۔‘‘میں نے کہا : ’’پوچھیں۔‘‘تو فرمایا : ’’ سخاوت کیاہے ۔‘‘میں نے کہا : ’’خرچ کرنا اور بانٹنا ۔‘ ‘ فرمایا : ’’یہ تو دنیوی سخاوت ہے دینی سخاوت کیا ہے ؟‘‘ میں نے کہا : ’’اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی اطاعت میں جلدی کرنا۔‘‘ فرمایا : ’’ کیاہم اللہ عَزَّ وَجَلَّ سے خیر کے طلبگارہیں ؟‘‘ میں نے کہا : ’’جی ہاں ! ایک نیکی کے بدلے دس کے طلبگار ہیں۔‘‘فرمایا : ’’اے یزید !آہ اطا عت میں جلدی یہ تو نہیں بلکہ اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی اطاعت میں آگے بڑھنا تو یہ ہے کہ عبادت کرتے وقت تم اپنی دلی کیفیت سے بے خبرر ہو جبکہ تم تو اس سے ایک شے کے بدلے دوسری شے کے طلبگار ہو ۔‘‘پھر یہ اشعار پڑھے :
حَسْبُ الْمُحِبِّ مِنَ الْحَبِیْبِ بِعِلْمِہِ اَنَّ الْمُحِبَّ بِبَابِہِ مَطْرُوْحُ
فَاِذَا تَقَلَّبَ فِیْ الدُّنْیَا فَفُؤَادُہُ بِسِھَامِ لَوْعَاتِ الْھَوٰی مَجْرُوْحُ
ترجمہ : (۱)محب کے لئے اتنی بات ہی کافی ہے اس کامحبوب جانتا ہے کہ محب کومیرے دروازے پرڈال دیا گیا ہے ۔
(۲) جب محب دنیاکی آلائشوں میں پڑجائے تو اس کا دل خواہشات کے مرض کے تیروں سے چھلنی ہو گا۔
{اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی اُن پر رحمت ہو۔۔ا ور۔۔ اُن کے صدقے ہماری مغفرت ہو۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم }
حضرت ِ سیِّدُنا حسن بصری عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ القَوِی نے ایک مرتبہ یہ آیت کریمہ تلاوت فرمائی :
وَ اتَّقُوْا یَوْمًا تُرْجَعُوْنَ فِیْهِ اِلَى اللّٰهِۗ-ثُمَّ تُوَفّٰى كُلُّ نَفْسٍ مَّا كَسَبَتْ وَ هُمْ لَا یُظْلَمُوْنَ۠(۲۸۱)(پ۳، البقرہ : ۲۸۱)
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع