دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Aansoon ka darya | آنسوؤں کا دریا

book_icon
آنسوؤں کا دریا

گر د درند ے جمع ہیں۔جب اس بزرگ نے مجھے دیکھا تو میرے  قریب آگئے ۔وہاں مجھے کچھ لوگوں کی آوازیں سنائی دے رہی تھیں مگران میں سے کوئی نظر نہیں آرہاتھا۔ میں نے کسی کہنے والے کی آواز سنی جوکہہ رہاتھا کہ’’ یہ کون فضول شخص آگیا ہے جس نے عاملین کے مقام کو روندڈالا ۔‘‘پھر میں نے ایک شخص کو دیکھا جو اپنے سر کو جھکائے ہوئے نرم گفتگو کرتاتھا۔ اس پر ہیبت ووقار چھایا ہوا تھا۔ میں نے اسے یہ دعا مانگتے سنا : ’’ اے اللہ عَزَّ وَجَلَّ! تو نے مجھے جو اپنی معرفت عطا فرما ئی اور اپنی محبت کے ساتھ مجھے خاص کیاہے اس پر تیرا شکر ہے ، تیری تمام نعمتو ں اور آزمائشو ں پر تیرا شکر ہے ، اے اللہ عَزَّ وَجَلَّ! اپنی رضا کے لئے اپنے حکم سے میرے  درجہ کو صالحین کے درجات تک بلند فرما دے اورمجھے اولیاء کے درجہ تک پہنچادے ۔‘‘

           اس کے بعد اس نے ایک زور دار چیخ مار کر کہا  : ’’آہ ! اس کے سوا میرا کون ہے ؟‘‘پھر وہ بزرگ بے ہوش ہوکر زمین پر تشریف لے آئے ان کی ہیبت سے میری زبان ساکن ہوگئی جب انہیں ہوش آیا تو مجھ سے فرمایا : ’’ چلے جاؤ اللہ عَزَّ وَجَلَّ تمہیں تقویٰ اور پر ہیز گاری سے مالا مال فرمائے ۔‘‘

{اللہ عَزَّ وَجَلَّ  کی اُن پر رحمت ہو۔۔ا ور۔۔ اُن کے صدقے ہماری مغفرت ہو۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم }

محبتِ الٰہیعَزَّ وَجَلَّ

          اے توبہ میں ٹال مٹول کرتے ہوئے بڑھا پے کی دہلیز میں داخل ہونے والے ! اے اپنی جو انی کو غفلت میں گنوانے والے !اے اپنی بدعملی کی وجہ سے بارگاہ خدا وندی عَزَّ وَجَلَّ  سے دُھتکاردئیے جانے والے ! تُوجوانی میں غافل رہا ، اگربڑھاپے میں بھی یونہی توبہ سے محروم رہا تو کب بارگاہ ِخدا وندی عَزَّ وَجَلَّ میں حاضر ہوگا؟ یہ احباب کاطریقہ تو نہیں ، تیرا ظاہر تو آباد ہے مگر افسوس تیراباطن برباد اور ویران ہے ، کتنی نافرمانیاں ، مخالفتیں ، ریاکاریاں تُو کرچکا جن کے سبب تیرے اور اللہ عَزَّ وَجَلَّ کے درمیان حجاب حائل ہوگئے ۔

          تُو نے اپنی زندگی کے بہترین ایام گناہوں میں گزار دیئے ۔ آخر اصلاح کی طرف کب آئے گا ؟ کیونکہ بڑھاپے کے بعد والے (فضول)کام لہو ولعب ہیں تو اتنے سے وقت میں توکیسے سنور سکتا ہے ؟ اگر تو اپنی گزشۃ عمر میں نیکیوں کو آگے بھیجتا تو تیرا حساب ہلکا ہوجاتا۔ اب یہ کیسے ہلکا ہوگا جبکہ تو نے اپنی زندگی غفلت اور دنیوی اسباب جمع کرنے میں گزار دی۔ جب بڑھاپے نے موت سے ڈرایا اور تونے زادِراہ آگے نہ بھیجا توتُو کیا جواب دے گا ؟ کاش کوئی مجھے سمجھا دیتا کہ گنہگاروں کو اپنی زندگی کیسے اچھی لگتی ہے ۔

وَ لَوْ تَرٰۤى اِذْ فَزِعُوْا فَلَا فَوْتَ وَ اُخِذُوْا مِنْ مَّكَانٍ قَرِیْبٍۙ(۵۱) ۲۲، سبا : ۵۱)

ترجمہ کنزالایمان  : اور کسی طر ح تو دیکھے جب وہ گھبراہٹ میں ڈالے جائیں گے پھر بچ کر نہ نکل سکیں گے اور ایک قریب جگہ سے پکڑلئے جائیں گے ۔

مسجد میں غیبت کرنے والوں کی توبہ  :

           حضرت ِ سیِّدُنا محمد بن واسع رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ  فرماتے ہیں کہ میں نے مسجد میں چند نوجوانوں کو دیکھا جو غیبت اور گمراہی کے سمندر میں غوطہ زن تھے ۔تو آپ نے ان سے فرمایا : ’’کیا تم میں سے کوئی اپنے دوست کی مخالفت کرنا پسند کرے گا کہ وہ اسے چھوڑ کرکسی اورکو اپنادوست بنالے ۔‘‘ نوجوان کہنے لگے : ’’ نہیں۔‘‘ تو آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ  نے فرمایا : ’’ (پھر بھی)تم اللہ عَزَّ وَجَلَّ کے گھر میں بیٹھ کر اس کے حکم کی مخالفت کررہے ہو اور لوگو ں کی غیبت کررہے ہو ۔‘‘ نوجوانوں نے کہا  : ’’ہم تو بہ کرتے ہیں۔‘‘تو آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ  نے فرمایا :  ’’میرے  بھائیو ! وہ تمہارا رب عَزَّ وَجَلَّ  ہے اور تمہارا دوست ہے جب تم اس کی نافرمانی کروگے اور دوسرے لوگ اس کی فرمانبرداری کریں گے تو تمہیں نقصان ہو گا اور دوسرے لوگ فائدہ اٹھالیں گے تو کیا یہ تمہیں گراں نہ گزرے گا ؟‘‘ نوجوانوں نے عرض کیا : ’’جی ہاں گراں گزرے گا ۔‘‘تو آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ  نے فرمایا  :  ’’اورجو اس کے حکم کی نافرمانی کرے گا توا للہعَزَّ وَجَلَّ  اگر چاہے تو اسے عذاب میں مبتلافرمائے گا تو کیا تم اپنی جوانی پر غیرت نہ کھاؤ گے کہ تم کس طرح جہنم میں جل رہے ہو او ر عذاب میں مبتلاہو اور دو سرے لوگ جنت اور ثواب کا مزہ لوٹیں۔‘‘ نوجوانوں نے عرض کیا  : ’’جی ہاں۔‘‘ اور پھران لوگوں نے توبہ کر کے اللہ عَزَّ وَجَلَّ سے لو لگا لی۔

{اللہ عَزَّ وَجَلَّ  کی اُن پر رحمت ہو۔۔ا ور۔۔ اُن کے صدقے ہماری مغفرت ہو۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم }

چنداشعار

اَلَافَاسْلُکْ اِلٰی الْمَولٰی سَبِیلًا                                                                                                                       وَلَا تَطْلُبْ سِوٰی التَّقْوٰی دَلِیْلًا

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن