30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
میں وار فتگی کی وجہ سے ان پر کوئی الزام نہیں ، نورِ معرفت نے ان کی آنکھوں کوڈھانپ رکھا ہے ان میں سے عا رفین زبان ِتو حید سے پکار کر کہتے ہیں :
یَااَعَزَّ النَّاسِ عِنْدِیْ کَیْفَ حَتَّی خُنْتَ عَھْدِیْ
سَوْفَ اَشْکُوْلَکَ حَالِیْ فَعَسٰی شِکْوَایَ تُجْدِیْ
اَنْتَ مَوْلَایَ تَرَانِیْ وَدُمُوْعِیْ فَوْقَ خَدِّیْ
اَقْطَعُ اللَّیلَ اُقَاسِیْ مَااُقَاسِیْ فِیْہِ وَحْدِیْ
ترجمہ : (۱)اے لوگو ں میں معززبننے والے !میری بارگاہ میں تیری کیاحالت ہے کہ تونے مجھ سے کئے گئے عہد میں خیانت کی ۔
(۲)(بندہ مناجات کرتاہے )میں عنقریب تیری بارگاہ میں اپنی حالت کی فریادکروں گا امید ہے میری فریادرسی ہوگی ۔
(۳)تُومیرامولیٰ عَزَّ وَجَلَّ ہے ، تومیری ا س حالت کوبھی دیکھ رہاہے کہ میرے آنسو میرے رخسار وں پررواں ہیں۔
(۴) میں رات عبادت کی مشقت اٹھاتے ہوئے گزارتاہوں اورمیں اس مشقت میں منفرد نہیں ہوں۔
ساحل ِ سمندر پر عبادت کرنے والا :
حضرت ِ سیِّدُنا ذوالنون مصری عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ القَوِی فرماتے ہیں کہ’’ ایک مرتبہ دوران سفر مجھے شدید پیاس لگی تو میں پانی کی تلاش میں ساحل کی طر ف چل دیا۔ اچانک میں نے ایک شخص کو دیکھا جس نے حیا اور نیکو کاری کی چادر کو اپنا لباس بنارکھاتھااور گر یہ وزاری اور آہ و فغا ں کی قمیص زیب تن کر رکھی تھی۔ وہ ساحل ِسمندر پر کھڑا نماز ادا کررہاتھا۔ جب اس نے سلام پھیرا تو میں اس کے قریب گیا اور اسے سلام کیا تو اس نے کہا کہ’’ اے ذوالنون ! تم پر بھی سلامتی ہو ۔‘‘ میں نے پوچھاکہ’’ اللہ عَزَّ وَجَلَّ آپ پر رحم فرمائے ، آپ نے مجھے کیسے پہچانا ؟‘‘ اس نے جواب دیا کہ’’ میرے دل سے نورِ معرفت کی شعا ع تمہارے دل کے نورِ محبت کی سطح پر ظاہر ہوئی تو میری روح نے اسرارکے حقائق کے ذریعے تمہاری رو ح کو پہچا ن لیا اور میرا با طن اللہ عزیز وجبار عَزَّ وَجَلَّ کی محبت میں تمہارے با طن سے الفت کرنے لگا ۔‘‘
میں نے پوچھا کہ’’ میں آپ کو تنہا دیکھ رہا ہو ں۔‘‘ جواب دیا کہ’’ اللہ عَزَّ وَجَلَّ کے علاوہ کسی سے اُنس رکھنا در اصل وحشت ہے اور اس کے علاوہ کسی پر بھروساکرنا ذلت کا با عث ہے ۔‘‘ میں نے پوچھا : ’’کیا آپ موجوں کی اس طغیانی اور تلاطم کو نہیں دیکھتے ؟‘‘فرمایا : ’’ کیا تمہاری پیاس اس سے زیادہ نہیں ؟ ‘‘میں نے کہا : ’’ہا ں ! تو انہوں نے اپنے قریب ہی ایک جگہ پر پانی کی موجو د گی کا بتا یا۔ پھر جب میں پانی پی کر لوٹا تومیں نے انہیں بلند آوازسے روتے ہوئے پایا میں نے کہا کہ’’اللہ عَزَّ وَجَلَّ آپ پر رحم فرمائے آپ کو کس بات نے رُلایا ؟‘‘
فرمایاکہ’’ اے ابو الفیض ! اللہ عَزَّ وَجَلَّ کے کچھ بندے ایسے ہیں جنہیں اس نے اپنی محبت کا ایسا جام پلایا ہے جس نے ان سے آرام کی لذت چھین لی ہے ۔‘‘ میں نے کہاکہ’’ اللہ عَزَّ وَجَلَّ آپ پر رحم فرمائے مجھے اللہ عَزَّ وَجَلَّ سے محبت کرنے والوں کی علامات بتا یئے ؟ ‘‘فرمایا : ’’ یہ وہ لوگ ہیں جو عبادت میں مخلص ہوئے تو اللہ عَزَّ وَجَلَّ نے انہیں ولایت کے ساتھ خاص فرمادیا اور یہ اللہ عَزَّ وَجَلَّ سے ڈرتے رہے تو اس نے ان پر دلوں کا نورکھول دیا ۔‘‘میں نے پوچھا : ’’ محبت کی علامت کیاہے ؟‘‘فرمایا : ’’ اللہ عَزَّ وَجَلَّ سے محبت کرنے والا حیرت کوقرارآنے تک غم کے سمندر میں غرق رہتا ہے ۔‘‘ میں نے پوچھا کہ ’’معرفت کی علامت کیا ہے ؟ ‘‘فرمایا : ’’ اللہ عَزَّ وَجَلَّ کا عا رف معرفت کی موجودگی میں (اپنی زبان سے )جنت کا طلبگار نہیں ہوتا اور نہ ہی جہنم سے پناہ مانگتا ہے وہ اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی معرفت حاصل کر لیتا ہے تو اس کے علاوہ کسی کو بڑا نہیں سمجھتا۔ ‘‘پھر انہو ں نے ایک زور دار چیخ ماری اور ان کی رو ح قفس عنصری سے پرواز گر گئی میں نے انہیں اسی جگہ دفنا دیا جہاں ان کا انتقال ہواتھا پھر میں واپس لوٹ آیا۔
{اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی اُن پر رحمت ہو۔۔ا ور۔۔ اُن کے صدقے ہماری مغفرت ہو۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم }
میرے پیارے اسلامی بھائی!
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع