دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Aansoon ka darya | آنسوؤں کا دریا

book_icon
آنسوؤں کا دریا

ترجمہ کنزالایمان  : اور جتنے غیب ہیں آسمانوں اور زمین کے سب ایک بتانے والی کتاب میں ہیں۔

شکرگزاردولت مند :

          ایک مال دار شخص کثرت سے شکر ادا کیا کرتا تھا۔ جب اس کی ایک مراد پوری نہ ہوئی تووہ ناشکر ی کرتے ہوئے گناہوں میں پڑگیا ۔مگر خدا عَزَّ وَجَلَّ  کی نعمتیں اس سے ختم نہ ہوئیں اور اسکی حالت میں کوئی تبدیلی واقع نہ ہوئی تو اس نے عرض کی :  ’’یارب عَزَّ وَجَلَّ  ! میری فرمانبرداری تو بدل گئی مگر نعمتیں دور نہ ہوئیں ؟‘‘تو اس نے ہاتف غیب سے ایک آواز سنی کہ’’ اے شخص ! ہمارے نزدیک ایّام وصال کی بڑی قدرومنزلت ہے ، ہم نے تیری خاطر اسے محفو ظ رکھا جب کہ تو نے اسے ضائع کردیا۔‘‘

اشعار

سَاَتْرُکُ مَابَیْنِیْ وَبَیْنَکَ وَاقِفًا                                                                                                            فَاِنْ عُدْتَّ عُدْنَاوَالْوِدَادُسَلِیْمُ

تُوَاصِلُ قَوْمًا لَا وَفَائَ بِعَھْدِھِمْ                                                                                  وَتَتْرُکُ مِثْلِیْ وَالْحِفَاظُ قَدِیْمُ

ترجمہ : (۱)ہم اپنے اورتمہارے درمیان قائم تعلق کوتوڑے دیتے ہیں ، اگرتُو رجوع کرلے گا ہماری رحمت بھی تیری طرف متو جہ ہوجائے گی ، محبت( پھرسے ) قائم ہوجائے گی ۔

            (۲)تُو ایسی قوم سے ناطہ جوڑتاہے جن کے وعدے پورے نہیں ہوتے اور مجھ جیسے سے توڑتاہے جوہمیشہ سے عہدکوپوراکرنے والاہے ۔

بہترین ہم سفر :

            ایک شخص نے حضرت ِ سیِّدُنا حاتم اصم رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ  سے عرض کی کہ’’ مجھے کوئی ایساہم سفر بتائیے جس کی صحبت کی برکتیں لُوٹتے ہوئے میں اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی بارگاہ میں حاضرہو سکوں کیونکہ میں نے سفر حج کا ارادہ کر رکھا ہے ۔‘‘ تو آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ  نے فرمایا  : ’’ اے بھائی ! اگر تم ہم نشین چاہتے ہو تو قرآن پاک کی تلاوت کو اپنا ہم نشین بنالواور اگر ساتھی چاہتے ہو تو ملائکہ کو اپنا ساتھی بنالو اور اگر دوست چاہتے ہو تو اللہ عَزَّ وَجَلَّ اپنے دوستو ں کے دلوں کا مالک ہے اوراگر سفر کے لئے توشہ چاہتے ہو تو اللہ  سبحانہ وتعالیٰ پر یقین سب سے بہترین تو شہ ہے اورکعبۃ اللہ  کو اپنے سامنے تصور کرتے ہوئے خوشی سے اس کا طواف کر و۔‘‘

آزمائش پر آزمائش :

            حضرت ِ سیِّدُنا عطا سُلَیمی علیہ رحمۃ اللہ  الغنی نے حضرت ِ سیِّدُنا عمر بن یزید سَلَمِی رَحْمَۃُاللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ  سے کہا کہ’’ مجھے نصیحت فرمائیے ؟ ‘‘تو آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ  نے فرمایا کہ’’ اے احمد ! شیطان اور نفسانی خواہشات کی موجود گی میں دنیا آزمائش پر آزمائش ہے اور حساب وکتاب کی وجہ سے آخرت بھی بہت بڑا امتحان ہے ، افسو س ان لوگو ں پرہے جو ان دونوں (یعنی دنیاوی آزمائش اوراُخروی امتحان) میں کمزور ہیں۔لہذا تو کب تک کھیل کو د میں مشغول رہے گا حالانکہ ملک الموت عَلَیْہِ السَّلَام  تیری تاک میں ہیں اور لمحہ بھر کے لئے بھی تجھ سے غافل نہیں ہوتے جبکہ ملائکہ تیر ی سانسیں گن رہے ہیں۔‘‘ حضرت ِ سیِّدُنا عطا سلیمی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ  فرماتے ہیں کہ’’ یہ بات ارشاد فرماکر حضرت ِ سیِّدُنا عمر بن یزید رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ  غش کھا کر زمین پر تشریف لے آئے ۔‘‘

{اللہ  عَزَّ وَجَلَّ   کی اُن پر رحمت ہو۔۔ا ور۔۔ اُن کے صدقے ہماری مغفرت ہو۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ }

          اے سیاہ اعمال نامے والے !آنسو ؤں سے اپنا اعمال نامہ دھوڈال اورتہجد گزاروں کے پاس حاضر ہو کر دست بستہ عرض کرکہ میں راستہ بھٹک کر قافلے والوں سے کٹ گیا ہوں۔یہ رنج والم کا مقام ہے ، کب تک اپنے آنسو ؤں کو روکو گے ، یہ سوزورقّت کی مجلس او ررجو ع کا وقت ہے ۔

اسلامی بھائیو!

          آگے بڑھو اور اللہ عَزَّ وَجَلَّ کے احکامات کو سمجھو ، اللہ  تعالیٰ ارشاد فرماتا ہے  :

فَسَتَذْكُرُوْنَ مَاۤ اَقُوْلُ لَكُمْؕ-وَ اُفَوِّضُ اَمْرِیْۤ اِلَى اللّٰهِؕ-اِنَّ اللّٰهَ بَصِیْرٌۢ بِالْعِبَادِ(۴۴) ۲۴، المومن :  ۴۴)

ترجمہ کنزالایمان  : تو جلد وہ وقت آتاہے کہ جو میں تم سے کہہ رہاہوں اسے یاد کرو گے اور میں اپنے کام اللہ  کو سونپتا ہوں بے شک اللہ  بندوں کو دیکھتاہے ۔

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن