30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
ترجمہ : میرے مولیٰ کی محبت جہاں ایک آزمائش ہے ، وہیں دوا اور علاج بھی ہے ۔
حضرت ِ سیِّدُنا ذُالنون رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ فرماتے ہیں : ’’ میں نے اس کے لباس سے زیادہ صاف ستھرے کپڑے کہیں نہیں دیکھے ۔ میں اس کے قریب گیا اور سلام کیا تو اس نے جواب میں کہا’’و علیک السلام یا ذاالنون ! ‘‘میں نے پوچھا : ’’ میرے بھائی ! تم نے مجھے کیسے پہچانا؟‘‘ اس نے جواب دیا کہ’’ میرے باطن سے حق کے حقائق تمہارے ضمیر کے خزانے پر ظاہر ہوئے تو اس حق نے تمہارے عزم کے غیوبات میں تمہاری معرفت کی صفائی کا مشاہد ہ کیا اور دونوں ہم کلام ہوئے تو اسی نے مجھے بتا یا کہ تم ذوالنون مصری ہو۔‘‘میں نے پوچھا : ’’اے میرے بھائی ! محبت کی ابتداء کیسے ہوتی ہے ؟ ‘‘اس نے اپنی آستین پر لکھی ہوئی آیت کی طر ف اشارہ کیااورکہنے لگا : ’’ یہ جو تم دیکھ اور پڑھ رہے ہوا س کوپیشِ نظر رکھنے سے محبت کی ابتداء ہوتی ہے ۔‘‘ میں نے پوچھا : ’’بھائی ! محبت کی انتہاء کہاں ہوتی ہے ؟‘‘ اس نے کہا کہ’’ اے ذوالنون!اللہ عَزَّ وَجَلَّ ایسا محبو ب ہے جس کی محبت کی کوئی انتہاء نہیں اور اس کے سامنے عجز وانکساری کے بغیر محبت کرنا ممکن نہیں ہے ۔‘‘ میں نے پوچھا : ’’اے میرے بھائی! دنیا سے بے رغبتی آخرت کی طلب میں ہوتی ہے یا مولیٰ کی رضا کے لئے ؟‘‘ جو اب دیا کہ’’ ایک مخلوق سے دوسری مخلوق کی طلب میں کنارہ کشی کرنا تو خسارے کی بات ہے ، اس مخلوق دنیا سے بے رغبتی فقط اللہ عَزَّ وَجَلَّ ہی کے لئے ہونی چاہیے ، اے ذوالنون ! قدیم محبوب یعنی اللہ عَزَّ وَجَلَّ سے اس کی مخلوق یعنی جنت پر راضی ہونا کم ہمت بندے کاکام ہے ، زُہد کا مطلب غیراللہ سے اجتناب ، اولیاء کی تلاش اور اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی نشانیوں کا مشاہدہ ہے ، جو اللہ عَزَّ وَجَلَّ کے علاوہ کسی غیر کو چاہے گااس کامطلوب اس کے پیش نظرہوگا، اورجواللہ عَزَّ وَجَلَّ کوچاہے گااس کا مطلوب اس کا محبوب بن جائے گا ۔ لہذا جب کوئی مخلوق اپنے ہی جیسی مخلوق پرراضی ہوتو مشابہت اس کا مقصود بن جاتی ہے (یعنی یہ اپنی طر ح کی مخلوق کو اپنا مقصود بنالیتاہے )۔اے ذوالنون !وہ شخص خسارے میں ہے جس نے لذت وآرام چھوڑا، دنیا سے منہ موڑا اور پھرقُرب الہٰی عَزَّ وَجَلَّ کے سوا کسی شے پر راضی ہوگیا اور اس نے اسی خوف سے نفس کو مشقت میں ڈال کر دنیا کو تر ک کیا کہ اس کا ٹھکانا جہنم نہ بنے اور یہ امید رکھی تھی کہ جنت اس کا ٹھکانابن جائے ۔‘‘
حضرت ِ سیِّدُنا ذوالنون رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ فرماتے ہیں کہ’’ میں نے اس سے پوچھا کہ’’ اے بھائی ! تم ان ویران جنگلات میں تو شہ کے بغیر کیسے رہ لیتے ہو؟‘‘ تو اس نے جواب دیا کہ ’’اے بیکار شخص! جو تمہیں اپنے حال کی خبر نہ دے اور اپنے راز کے معاملے میں تم سے بے خوف نہ ہو ، یہ سوال اس کے سامنے کوئی حیثیت نہیں رکھتا۔‘‘ پھر اس نے اپنا دایاں قدم زمین پر مارا تو وہاں گھی اور شہد کا ایک چشمہ پھوٹ پڑا توہم دونوں نے اس میں سے کھایا ۔پھر اس نے بایاں قدم زمین پر مارا تو شہد سے زیادہ میٹھا اور برف سے زیادہ ٹھنڈا چشمہ پھُوٹا توہم دونوں نے اس میں سے پانی پیا پھر اس نے دونوں چشموں پر ریت ڈالی تو زمین پہلے کی طر ح برابر ہوگئی جیسے وہاں کوئی چشمہ تھاہی نہیں۔ پھر وہ مجھے تنہا چھوڑ کر چلا گیا میں ان کرامات کو دیکھ کر دیرتک روتا رہا ۔
{اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی اُن پر رحمت ہو۔۔ا ور۔۔ اُن کے صدقے ہماری مغفرت ہو۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم }
٭… ٭… ٭… ٭… ٭… ٭… ٭… ٭…
اللہ تعالٰی سے محبت کرنے والے
اے غفلت کے شکنجے میں جکڑے رہنے والے ! اے مہلت کے نشے میں مدہوش ہونے والے ! اے عہد کوتوڑنے والے !یاد کر کہ تو نے اوّل زمانے میں کس سے عہد کیا تھا؟ …تیری اکثر عمر حیلے بہانوں میں گزر گئی، …تجھے نجات کی طر ف بلایا جا رہا ہے اور تُو سستی کررہا ہے ، …عمر گھٹنے کے با وجود یہ غفلت کیوں ہے ؟کیا تو موت کے وقت گڑگڑا کر آنسو بہائے گا۔اے میرے اسلامی بھائی ! کیا ہی اچھا ہوتا اگر تو اپنی رَوِ ش چھوڑدیتا، تو تیری کو شش کا میاب ہوجاتی، مگر تجھے کس طرح ترغیب دلائی جائے ؟
اے تا ئبین کی صحبت سے دور رہنے والو !سنو، اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتا ہے :
وَ مَا مِنْ غَآىٕبَةٍ فِی السَّمَآءِ وَ الْاَرْضِ اِلَّا فِیْ كِتٰبٍ مُّبِیْنٍ(۷۵) (پ ۲۰، النمل : ۷۵)
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع