30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اے فقراء کی جماعت ! یہ باتیں توتمہارے سننے کی تھیں۔ اے احوال والو! میں تم سے مخاطب ہوں میں یہ خوبیاں تمہیں بتاتے ہوئے تمہارے ساتھ چل رہاہوں ، اے تائبین (یعنی توبہ کرنے والوں )کی جماعت! اس قابلِ فخرجو ہرکے حصول کے لئے نافرمانی سے بچنا تمہارے لئے کیامشکل ہے ۔ اگر تم اس خطاب سے محرو م رہے اور خوشی میں نہ جھومے تو محرومی کے جنگل میں بھٹکتے رہوگے ۔
حضرت ِ سیِّدُنا ابوبکر وراق عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الرَزَّاق فرماتے ہیں کہ’’ محبت کی حقیقت یہ ہے کہ محب ہر وقت محبوب کا دیدار کرتا رہے کیونکہ غیر میں مشغول ہونا محبت کے لئے حجاب ہے ۔محبت کی اصل کا مل اتباع اور یقین ہے ۔یہی دو چیزیں ہیں جو انسان کو جنت میں پرہیزگاروں کے درجے میں پہنچادیتی ہیں۔‘‘
اُحِبُّ الصَّالِحِیْنَ وَلَسْتُ مِنْھُمْ وَاَطْلُبُ اَنْ اَنَالَ بِھِمْ شَفَاعَہْ
وَاَکْرَہُ مَنْ بِضَاعَتُہُ الْمَعَاصِیْ وَلَوْکُنَّا سَوَائً فِیْ الْبِضَاعَۃْ
ترجمہ : (۱)میں نیک لوگوں (اولیاء )سے محبت کرتاہوں حالانکہ میں ان میں سے نہیں ، اوران لوگوں کے مرتبہ تک پہنچنے کے لئے سفارش کاطلب گارہوں۔
(۲) میں اسے ناپسندکرتاہوں جس کاسرمایۂ حیات گناہ ہوں ، اگر چہ ہم اس سرمایہ (گناہ)میں برا برہیں۔
رضائے الہٰی عَزَّ وَجَلَّ کا طالب :
حضرت ِ سیِّدُنا ذوالنون مصری عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ القَوِی فرماتے ہیں کہ ’’ہم ایک ویران جنگل سے گزر رہے تھے کہ ہمیں ایک نوجوان نظر آیا۔ اس کے چہرے کی رنگت اڑی ہوئی تھی اور بدن گھل چکا تھا ، اس کی پیشانی پرعبادت کا نورچمک رہا تھا ، رخسار وں پر قبولیت کے آثار دمک رہے تھے ، چہرے پر عبادت ومجاہدے کے نشان عیاں تھے ، شکل وصورت سے محبوبیت اور مشاہدہ واضح تھا۔ اس نے دو پرانے کپڑے زیب تن کر رکھے تھے ۔ بد ن پر اون کا ایک جبہ بھی تھا جس کی آستین اور دامن پھٹے ہوئے تھے ۔ اس کی ایک آستین پر یہ لکھا ہواتھا :
اِنَّ السَّمْعَ وَ الْبَصَرَ وَ الْفُؤَادَ كُلُّ اُولٰٓىٕكَ كَانَ عَنْهُ مَسْـٴُـوْلًا (۳۶) (پ۱۵، الاسراء : ۳۶ )
ترجمہ کنزالایمان : بے شک کان اورآنکھ اور دل ان سب سے سوال ہونا ہے ۔
جبکہ دوسری پر یہ تحریر تھا :
یَّوْمَ تَشْهَدُ عَلَیْهِمْ اَلْسِنَتُهُمْ وَ اَیْدِیْهِمْ وَ اَرْجُلُهُمْ بِمَا كَانُوْا یَعْمَلُوْنَ(۲۴) (پ ۱۸، النور : ۲۴)
ترجمہ کنزالایمان : جس دن ان پر گواہی دیں گی ان کی زبانیں اور ان کے ہاتھ اور ان کے پاؤں جو کچھ کرتے تھے ۔
دامن پر لکھا تھا کہ نہ بکے نہ خریدا جائے ، سینے پر لکھا تھا :
وَ نَحْنُ اَقْرَبُ اِلَیْهِ مِنْ حَبْلِ الْوَرِیْدِ(۱۶) (پ۲۶، ق : ۱۶)
ترجمہ کنزالایمان : اور ہم دل کی رَگ سے بھی اس سے زیادہ نزدیک ہیں۔
پشتپر تحریر تھا :
یَوْمَىٕذٍ تُعْرَضُوْنَ لَا تَخْفٰى مِنْكُمْ خَافِیَةٌ(۱۸) (پ ۲۹، الحاقۃ : ۱۸ )
ترجمہ کنزالایمان : اس دن تم سب پیش ہوگے کہ تم میں کوئی چھپنے والی جان چھپ نہ سکے گی،
اس کے سر پر لکھا تھا :
حُبُّ مَوْلَائِیْ بَلَائِیْ حَیْثُ مَوْلَائِیْ دَوَائِیْ
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع