30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
وزاری کے باوجود آرام کی طر ف مائل نہیں ہوتے ، …جب وہ نسیمِ سحر سے فر حت پالیتے ہیں تو خوشگوار فضا سے بے نیاز ہوجاتے ہیں ، …یہ لوگ شب بیدار ی کر کے استغفار میں مشغول رہتے ہیں ، … انہوں نے عبادت کے گھر کو آبادرکھا اور غفلت کی منزل کو ویران کردیا ۔
حضرت ِ سیِّدُنا ذوالنون مصری عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ القَوِی فرماتے ہیں کہ ’’میں نے ساحل پر ایک نوجوان کو دیکھا ، اس کا رنگ اڑا ہوا تھا جبکہ چہر ے پر مقبولیت کے انوار اور قرب ومحبت کے آثار دکھائی دے رہے تھے ۔میں نے اسے سلام کیاتو اس نے احسن انداز میں سلام کا جواب دیا۔ میں نے پوچھا کہ’’ محبت کی علامت کیا ہے ۔‘‘ جواب دیاکہ’’ دربدر کی ٹھوکر یں کھانا ، لوگو ں میں رُسوا ہونا ، نیند نہ کرنا اور بارگاہِ الہٰی عَزَّ وَجَلَّ سے دُوری کا خوف رکھنا۔‘‘
{اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی اُن پر رحمت ہو۔۔ا ور۔۔ اُن کے صدقے ہماری مغفرت ہو۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم }
اَبْلَیْتَ مَنْ اَحْبَبْتَ یَاحُسْنَ الْبَلَا وَخَصَّصْتَ بِالْبَلْوٰی رِجَالًا خُشَّعًا
اَحْبَبْتَ بَلْوَاھُمْ وَطُوْلَ حَنِیْنِھِمْ وَاَطَلْتَ ضُرَّھُمْ لِکَیْ یَتَخَضَّعَا
ترجمہ : (۱)اے اچھا آزمانے والے ! تو اپنے پسندیدہ بندوں کو آزمائش میں ڈالتا ہے اور عاجزی کرنے والوں کوآزمائش کے لئے خاص فرمالیتاہے ۔
(۲)تو ان کی آزمائش اور ان کی طویل گریہ وزاری کومحبوب رکھتا ہے اور ان کی تکلیف کو اورزیادہ کردیتا ہے تا کہ وہ عاجز ی کریں۔
پیارے اسلامی بھائیو!
محبت کی منزل کو پانے کے لئے بہت سے راستے اوران راستوں میں متعدد پڑاؤ ہیں۔ شوق کے ساتھ بیدار ہوجاؤ تا کہ اپنا سفر طے کرسکو۔اپنے رب عَزَّ وَجَلَّ سے ہمیشہ بڑے مرتبہ والی محبت مانگا کرو۔ اللہ عَزَّ وَجَلَّ نے اپنے مقرَّبین کے لئے درِولایت کھول رکھا ہے ۔اس دروازے سے خوشبو و الا اس طر ح گزرتا ہے کہ اس کی نورانیت (ہماری)آنکھوں کو خیرہ کر دیتی ہے ۔ وجد کے پیالے اس کے سامنے گھومتے ہیں اور وہ مزید طلب کی خواہش میں مبتلا رہتے ہیں۔ دوستی کی فکر کے نشہ نے انہیں مدہوش کیا تو کیا ظاہر‘ کیا پوشیدہ ؟سب ان کے سامنے آگیا۔ انہوں نے اس جامِ محبت سے خوب فیض پایا تو ان کے تمام احوال سمٹ کررہ گئے ۔ گلستانِ محبت کے باشندوں کی پُرسوزآوازنے انہیں مست کردیا تو وہ آہستہ آہستہ وجد میں آگئے ۔ان کا ساقی ان کا اپنا ہی محبوب ہے ۔ان کی محفل رنگا رنگ پھولو ں سے آراستہ ہے ۔ان کے غلام ہوش میں آچکے ہیں جبکہ یہ لوگ اب تک مدہوشی میں ہیں۔یقینا اس پائیدار محبت کا ایک گھونٹ ساری دنیا کے عو ض بھی سستا ہے اور بیوقوف کے علاوہ اسے کوئی نہیں چھوڑ سکتا اور بے وقوف بھی ایسا جس کی بد بختی انتہاء کو پہنچ چکی ہو ۔پیارے اسلامی بھائی !میری نصیحتوں کو قبول کرلو اور(توبہ کا) دروازہ بند ہونے سے پہلے ہی اس کی طر ف سبقت کرو ، یہ محبت تمہیں ہر لذت سے بے نیاز کردے گی ۔
حضرت ِ سیِّدُنا آدم عَلَیْہِ السَّلَام نے بھی اسی محبت کا جام پیا ہے اور اسی پر حضرت ِ سیِّدُنا نوح عَلَیْہِ السَّلَام نے گریہ وزاری کی اور حضرت ِ سیِّدُنا زکر یا عَلَیْہِ السَّلَام کو اسی محبت میں آرے سے چیرا گیا، حضرت ِ سیِّدُنا ابراہیم خلیل اللہ عَلَیْہِ السَّلَام کوآگ میں ڈالا گیا تو انہیں آگ کی تپش کااحساس نہ ہوا ، حضرت ِ سیِّدُنا موسیٰ عَلَیْہِ السَّلَام کا شوق بڑھا تو وہ عرض کرنے لگے کہ مجھے اپنی تجلی دکھا دے تا کہ میں تیری زیارت کر سکوں ، حضرت ِ سیِّدُنا داؤد عَلَیْہِ السَّلَام کو خوش الحانی کاکیساسُرور حاصل ہوا ، حضرت ِ سیِّدُنا عیسیٰ عَلَیْہِ السَّلَام نے جنگلات میں رہنا پسند فرمایا لہذا نہ شہر میں گھر بنایا نہ دیہات میں اورہمارے نبی مکرم ، شفیع معظم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَنے بھی اسی محبت الٰہی عَزَّ وَجَلَّ کاجام پیااور آج بھی جومحبوب کی تعریف ہوتی ہے اوراس پرفخرکیاجاتاہے یہ اسی محبت کابچاہواحصہ ہے ۔
پیارے اسلامی بھائی! تیرے لئے ساری کائنات کی راہیں کھلی ہیں تُو اس میں سے اس پاکیزہ جامِ محبت کو منتخب کرلے کہ اس کا ایک قطرہ پیاس بجھانے میں آب ِ کو ثر جیسا ہے ۔ یہی جامِ محبت حضرت ِصدیق وفاروق اور سعیدودیگر عشرہ مبشرہ عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان پر پیش ہوا تو وہ سب اسے پینے کے لئے جمع ہوگئے ۔اپنے اکابر ین ِکے نقش قدم پر چلتے ہوئے دیگر صلحائِ امت نے یہی روحانی فکر اپنا ئی ۔تم بھی اہل ِصفّہ کی صفات اپنا لو، اس کا کچھ حصہ تمہیں بھی نصیب ہوجائے گا۔اس کی طلب میں رُکا وٹ بننے والے حیلے چھوڑدو۔ اگرتم ملامت کی راہ چھوڑدوگے تو تمہارا کیا جائے گا۔ اگر تم نے ایسا نہ کیا تو تمہارا کوئی عذر قبول نہیں کیا جائے گا ۔اپنے مالک کی حمد بیان کرو، خوشی سے جھومواور وجد میں آجاؤ ساری مخلوق تمہاری د وست بن جائے گی ، محبوب کا قرب حاصل ہوگا ۔اپنے دلوں کی حفاظت کرو ، اگر تم نے غیراللہ پر نظر رکھی اور اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی بارگاہ سے دور ہوگئے تو تمہارا کیابنے گا ۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع