30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
تعارفِ مؤلف ماخوذاز
بستان الواعظین ، ذم الھوٰی، عیون الحکایات ، سیراعلام النبلاء
٭…٭…٭…٭…٭…٭
انتساب
شیخِ طریقت ، امیرِ اہلِسنّت ، بانی ٔ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ
مولانا محمد الیاس عطار قادری رضوی مدظلہ العالی
کے پیرومرشد
میزبانِ مہمانانِ مدینہ ، قطب مدینہ حضرت علامہ
مولانا ضیاء الدین مدنی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْغَنِی
کے نام
مجلس المدینۃ العلمیۃ (دعوتِ اسلامی )
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ ط
اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط
تما م تعریفیں اللہ عَزَّ وَجَلَّ ہی کے لئے ہیں جس نے اشیاکو اپنی قدرت ِ لطیف کے لطائف اور صنعت ِبدیع سے انتہائی خوبی کے ساتھ پیدا فرمایا ، … اس نے موجودات کو بغیر کسی سابقہ مثا ل کے پیدا کیا اور اِس تخلیق میں اُس کا کوئی شریک نہیں ، … اس نے مختلف اقسام کے لطیف وکثیف جواہر کوجمع فرمایا تاکہ اس کی وحد انیت کا اقرار کیا جائے اور بنی ہوئی اشیاء سے بنانے والے کے وجود پر دلیل قائم کی جاسکے ، … اس کی معرفت رکھنے والی ہستیاں ، تو بہ اور تقویٰ کے اعلیٰ مراتب پر فائزہیں ، … اگر وہ اپنے مطلوب تک پہنچنے کی کوشش کریں تو قہروہیبت انہیں خوف وگھبراہٹ میں مبتلاء کردیتی ہے ، … اگر وہ وہاں سے نکلنے کا ارادہ کرتے ہیں تو غیبی طاقتیں ان کا راستہ روک لیتی ہیں جس کی وجہ سے انہیں واپس لوٹنا پڑتاہے ۔
فَمِنْھُمْ کَاتِمٌ مَحَبَّتَہٗ قَدْ کَفَّ شَکْوٰی لِسَانِہٖ وَقَطَعْ
وَمِنْھُمْ بَائِحٌ یَقُوْلُ اِذَا لَامَ عَذُوْلٌ : ذَرِالْمَلَامَ وَدَعْ
اَلَیْسَ قَلْبِیْ مَحَلَّ مِحْنَتِہٖ وَکَیْفَ یَخْفٰی مَافِیْہِ وَھُوَ قَطَعْ
اَیْنَ الْمُحِبُّوْ نَ وَالْمُحِبُّ لَھُمْ وَاَیْنَ مَنْ شَتَّتَ الْھَوٰی وَجَمَعْ
لَھُمْ عُیُوْنٌ تَبْکِیْ فَوَاعَجَبًا لِجَفْنٍ صَبَّ اِذَا ھَمَا وَ دَمَعْ !
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع