30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
پھر مجھے سورئہ اخلاص سکھا ئی گئی اور میں نے اسے یاد کرلیا ۔جب میں بیدار ہوئی تو یہ سورت مجھے بدستوریاد تھی ۔‘‘
حضرت ِ سیِّدُنا حسن بصری عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ القَوِی فرماتے ہیں کہ’’ وہ عورت تو مسلمان ہوگئی مگر یہ شخص مُرتد ہونے کی وجہ سے قتل کر دیا گیا۔‘‘ہم اللہ عَزَّ وَجَلَّ سے عافیت کے طلب گار ہیں
مسلماں ہے عطارؔ تیری عطا سے
ہو ایمان پر خاتمہ یا الٰہی عَزَّ وَجَلَّ
اے گناہ کر کے توبہ سے منہ موڑنے والے ! کیا تجھے اندازہ ہے کہ تیرے کتنے گناہ لکھے جاچکے ہیں ، اللہ عَزَّ وَجَلَّ تجھ پر رحم کرے جھوٹی اُمّید کو چھوڑدے ، مجھے تیری عُمر ضائع ہونے پر افسوس ہے ، اہل ِدل کہا ں سے کہاں پہنچ گئے اور تُو ابھی تک اپنی خواہشات میں جکڑا ہوا ہے ، ہم تیری خیر خواہی کرتے ہوئے تجھے نیکی کی دعوت دے رہے ہیں جبکہ توسنی اَن سنی کررہا ہے ۔
یَادَھْرُ مَا اَقْضَاکَ مِنْ مُتَلَوِّنٍ فِیْ حَالَتَیْکَ وَمَا اَقَلَّکَ مُْنْصِفًا
وَغَدَوْتَ لِلْعَبْدِ الْجَھُوْلِ مُصَافِیًا وَعَلٰی الْکَرِیْمِ الْحُرِّسَیْفًا مُرْھِفًا
دَھْرٌ اِذَا اَعْطٰی اِسْتَرَدَّ عَطَا ئَ ہُ وَاِذَا اِسْتَقَامَ بِدًّا لَہُ فَتَحَرَّفَا
لَااَرْتَضِیْکَ وَاِنْ کَرُمْتَ لِاَنَّنِیْ اَدْرِیْ بِاَنَّکَ لَا تَدُوْمُ عَلٰی الصَّفَا
مَادَامَ خَیْرُکَ یَا زَمَانُ بِشَرِّہِ اَوْلٰی بِنَامَاقَلَّ مِنْکَ وَمَاکَفٰی
ترجمہ : (۱)اے زمانے !تُواپنی دونوں حالتو ں میں کتنا ر نگین ہے اور کتنا کم انصاف کرنے والاہے ؟
(۲)تیری صبح جاہل شخص سے محبت کرتے ہوئے ہوتی ہے ، اور شریف عز ت دار آدمی پر دھاری دار تلوار بن جاتاہے ۔
(۳)زمانہ جب (کچھ)عطاکرتا ہے تو اپنی عطاکو واپس بھی لوٹالیتا ہے ، اورجب اپنی غیرضروری عطاسے رُک جاتاہے توایک طرف ہوجاتاہے ۔
(۴)میں تجھ سے راضی نہیں ہوں گااگرچہ تُو بزرگی دکھائے ، کیونکہ میں اس بات کو بخوبی جانتا ہوں کہ تُو ہمیشہ ایک جیسانہیں رہتا۔
(۵)اے زمانے !تیری خیر(بھلائی) ہمیشہ نہیں رہتی ، تیرے شرکی وجہ سے ہمیں زیادہ بہتریہ ہے کہ تجھ سے اتناحصہ لیں جوکم ہو اورکافی ہوجائے ۔
حضرت ِ سیِّدُنا حسن بصری عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ القَوِی فرماتے ہیں کہ’’ میں ایسے ایسے نیک لوگوں کی صحبت میں رہا جن میں سے بعض حضرات پر پچا س پچا س ایسے سال گزر گئے کہ انہوں نے نہ کبھی اپنے لئے بستر بچھائے اور نہ کبھی آرام کے لئے چادریں تہہ کیں اورنہ ہی کبھی گھر سے کھانا پکوایا ، ان میں سے کوئی ایک لقمہ ہی کھاتامگرپھر بھی اس کی خواہش ہوتی کہ اس لقمے کی جگہ اپنے منہ میں پتھرڈال لیتا ، نہ تو وہ دنیا ملنے پر خوش ہوتے اورنہ اس کے چلے جانے پر غمزدہ ہوتے ، تم جس مٹی کو اپنے پیرو ں تلے روندتے ہو ان کے نزدیک دنیا کی حقیقت اور حیثیت اس مٹی سے بھی کم تھی ۔ ان کے بالکل قریب میں حلال مال ہونے کے باوجود جب ان میں کسی سے کہا جاتا کہ’’ اس میں سے قدرِ کفایت ہی لے لیں۔‘‘ تو جواب ملتا : ’’ خدا عَزَّ وَجَلَّ کی قسم! میں ایسا نہیں کرسکتا کیونکہ مجھے خوف ہے کہ اگر میں نے اس میں سے کچھ لے لیا تو یہ میرے دل ودین کے بگاڑ کا سبب بن جائے گا۔‘‘
{اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی اُن پر رحمت ہو۔۔ا ور۔۔ اُن کے صدقے ہماری مغفرت ہو۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم }
حضرت ِ سیِّدُنا سلمان فارسی رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہفرماتے ہیں کہ’’ میری شادی ’’کندہ قبیلے ‘‘ کی ایک عورت سے ہوئی جس کا نام صواب تھا۔ جب میں دُلہن کے پاس جانے لگا تو دروازے پررُک گیااور اس کا نام لے کر اسے پکارا مگر اس نے کوئی جواب نہ دیا ۔ میں نے پھر سے پکارا : ’’ اے فلانی! کیا
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع