دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Aansoon ka darya | آنسوؤں کا دریا

book_icon
آنسوؤں کا دریا

            (۴)کتنے ہی شاہی شان وشوکت والے بادشاہ گزرے ہیں جنہیں اس (دنیا) کا ہمیشہ نشہ چڑھارہا۔

            (۵)انہوں نے بھی قبرمیں صبح کی اورقبرکی مٹی ان کی نشست گاہ بن گئی اوروہ اس میں چھپ گئے ۔

          (۶)اپنے مولا عَزَّ وَجَلَّ  کی رضاطلب کراور دنیا کو چھوڑدے ، تو اپنی اُخروی زندگی  میں تعجب وحیرت میں ڈالنے والی نعمتیں دیکھے گا۔

            (۷)کتنے ہی محلات ایسے ہیں جن کی عمارتیں بلندوبالا بنائی گئی تھیں ، وہ بھی(رہنے والوں ) کی موت کے سبب ویران ہوگئے ۔

            (۸)اے طالبِ دنیا!دنیا پرفریفتہ مت ہو ، کہ اس پر غرورکرنے والے کتنے ہی بادشاہوں سے یہ چھین لی گئی۔

            (۹)کہاں ہیں گزرے ہوئے لوگ ؟، وہ بھی مٹی سے ہم آغوش، ویران قبروں میں اکیلے پڑے ہیں۔

            (۱۰)وہ بھی کچھ عرصہ گزارکرموت کاشکارہوگئے پھران کا نام ونشان مٹ گیا ، تُو بھی ان سے خوب عبرت حاصل کر۔

            (۱۱)عمرگزرتی جا رہی ہے اوربڑھاپا آرہاہے ، اورتیری ہلاکت کے لئے موت قریب آن پہنچی ہے ۔

            (۱۲)زادِراہ تیار کرلے اب سفر ہی کتنارہ گیاہے ؟ زندگی کے دن بھی پورے ہوچکے  ہیں۔

          (۱۳)تو بہ کرنے میں سبقت کر، سمجھداری کامظاہرہ کر، اپنے گناہوں کے باعث مشقت نہ اٹھا۔

            (۱۴)امیدہے کہ اللہ عَزَّ وَجَلَّ اپنی رحمت کے طفیل عفوودرگزرفرماکرہمیں نجات عطا فرمائے ۔

حلال کھانے کی برکتیں  :

          حضرت ِ سیِّدُنا ابوسلیمان دارانی علیہ رحمۃ اللہ  الوالی فرماتے ہیں کہ ’’میں پہاڑوں سے لکڑیاں جمع کر کے لاتا اور انہیں بیچ کر اپنی گزر بسر کیاکرتا تھا ۔میں تلاشِ معا ش میں حلال وحرام کوضرورپیش نظر رکھتا تھا ۔ایک مرتبہ میں نے اولیاء ے بصر ہ کی ایک جماعت کو خواب میں دیکھا ۔ان میں حضرت ِ سیِّدُنا حسن بصری ، حضرت ِ سیِّدُنا مالک بن دینار اور حضرت ِ سیِّدُنا فرقد سبخیرَحِمَہُمُ اللہُ تَعَالٰی   بھی تھے ۔ میں نے ان سے عرض کی :  ’’اے ائمہ مسلمین ! مجھے ایسی حلال روزی بتائیے جس کا اللہ عَزَّ وَجَلَّ کو حساب نہ دینا پڑے اور نہ ہی مخلوق کا احسا ن اٹھا نا پڑے ۔‘‘ تو انہوں نے میرا ہاتھ پکڑا اورمجھے طرطوس شہر سے مرج نا می بستی میں لے گئے وہاں ایک خُبَّازِی(چوڑے پتوں والی ایک بوٹی جوساراسال پھل دیتی ہے  ) تھی، اس کی طرف اشارہ کر کے فرمایا کہ’’ یہ ہے وہ حلال شے جس پر اللہ عَزَّ وَجَلَّ تجھ سے حساب نہ لے گا اور نہ ہی تمہیں اس میں مخلوق کا احسا ن اٹھا نا پڑے گا۔‘‘ حضرت ِ سیِّدُنا سلیمان دارنی علیہ رحمۃ اللہ  الوالی فرماتے ہیں کہ’’ میں ایک طویل مدت تک کچی اور پکی خبازی کھاتا رہا یہاں تک کہ اللہ عَزَّ وَجَلَّ نے میرے  دل کو پاک کردیا، میں نے سوچا اگر جنتیوں کو میرے  جیسا دل عطا ہوجائے تو اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی قسم! وہ خوش ہوجائیں گے ۔‘‘

          ایک دن میں شہر کے دروازے کی طرف نکلا وہاں میں نے ایک نوجوان کو شہر میں داخل ہوتے دیکھا ۔لکڑیاں بیچنے کے ایام کے کچھ سکے میرے  پاس رکھے ہوئے تھے ۔میں نے سوچا کہ وہ سکے اس اجنبی کودے دیتا ہوں تاکہ یہ انہیں اپنی ضروریات میں استعمال کرے ۔جب وہ میرے  قریب آیا تو میں نے اسے سکے دینے   کے لئے اپنی جیب میں ہاتھ ڈالا ہی تھا کہ مجھے اس کے ہونٹ ہلتے ہوئے دکھائی دئیے ۔ دیکھتے ہی دیکھتے میرے  آس پاس کی زمین سو نے اور چاندی میں تبدیل ہوگئی جس کی چمک سے میری آنکھیں خیرہ ہوگئیں۔

          کچھ دن بعد میں دوبارہ اس طرف گیا تو میں نے اسی نوجوان کو ایک جگہ بیٹھے دیکھا ۔اس کے سامنے پانی سے بھرا ایک پیالہ رکھا تھا۔ میں نے اسے سلام کیا اور گفتگو کرنا چاہی تو اس نے پانی سے بھر اپیالہ پلٹ دیا اور کہا کہ زیادہ بولنا نیکیوں کو اس طر ح چو س لیتا ہے جس طر ح یہ زمین پانی کو چو س گئی ہے ، تیرے لئے اتنی ہی بات کافی ہے ۔

{اللہ عَزَّ وَجَلَّ  کی اُن پر رحمت ہو۔۔ا ور۔۔ اُن کے صدقے ہماری مغفرت ہو۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم }

عروج وزوال  :

          قاضی کوفہ محمد بن غسان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ المَنّان فرماتے ہیں کہ’’ عید ِقربان کے دن میں اپنی والدہ کی خدمت میں حاضر ہوا تو میں نے وہاں پھٹے پرانے بو سیدہ کپڑے پہنے ہوئے ایک بڑھیا کو دیکھا ۔مجھے اس کا اندازِ گفتگو بہت اچھا لگا ۔میں نے اپنی والدہ سے پوچھا  : ’’یہ عورت کون ہے ؟‘‘ فرمایا  : ’’یہ تمہاری خالہ عانیہ ہے جو ہارو ن رشید کے وزیر جعفر بن یحییٰ بر مکی کی ماں ہے ۔‘‘

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن