دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Aansoon ka darya | آنسوؤں کا دریا

book_icon
آنسوؤں کا دریا

تجھے قیامت کی ہولنا کیوں سے نجات دلائے ، قرآنِ پاک میں ہے :

وَ لِلّٰهِ یَسْجُدُ مَنْ فِی السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ طَوْعًا وَّ كَرْهًا وَّ ظِلٰلُهُمْ بِالْغُدُوِّ وَ الْاٰصَالِ۩(۱۵) ۱۳، الرعد : ۱۵)

ترجمہ کنز الایمان  : اور اللہ  ہی کو سجدہ کرتے ہیں جتنے آسمانوں اور زمین میں ہیں خوشی سے خواہ مجبوری سے اور ان کی پر چھائیاں ہر صبح وشام۔([1])

          کیا خوب ہیں وہ لوگ جن کے دل یادِمحبوب سے معمور رہتے ہیں ، ان کے دلوں میں محبوب کے سوا کسی کی یاد کا کوئی حصہ یاگنجائش نہیں۔اگر وہ بولتے ہیں تو اسی کا تذکرہ کرتے ہیں ، اگر حرکت کرتے ہیں تو اسی کے حکم سے کرتے ہیں ، اگر خوش ہوتے ہیں تواس کے قُرب پر خوش ہوتے ہیں ، اگر ڈرتے ہیں تو اس کے عتا ب سے ڈرتے ہیں ، محبوب کاذکر ان کی غذاہے اور ان کے اوقاتاللہ عَزَّ وَجَلَّ سے مناجات کرنے میں گزرتے ہیں ، اس کے بغیر انہیں چین نہیں آتااوروہ اس کی رضا کے بغیر ایک لفظ بھی نہیں بولتے ۔

چنداشعا ر

حَیَاتِیْ مِنْکَ فِیْ رُوْحِ الْوِصَالِ                                                                                                                      وَصَبْرِیْ عَنْکَ مِنْ طَلَبِ الْمُحَالِ

وَکَیْفَ الصَّبْرُ عَنْکَ وَاَیُّ صَبْرٍ                                                                                                                                                عَطْشَانَ عَنِ الْمَائِ الزُّلَالِ

اِذَا لَعِبَ الرِّجَالُ بِکُلِّ شَیْیٍٔ                                                                                                     رَأَیْتُ الْحُبَّ َیلْعَبُ بِالرِّجَالِ

ترجمہ : (۱)تیری طرف سے میری زندگی وصالِ حقیقی میں ہے ، اور تجھ سے کنارہ کشی کرنے کامطالبہ مجھ سے (گویا)ناممکن کاطلب کرناہے ۔

            (۲)تیرے بغیر صبر کیسے ہوسکتاہے کہ پیاساشخص صاف میٹھے خوشگوارپانی سے کتنا صبر کرے ۔

            (۳)جس وقت لوگ ہرچیزسے کھیلتے ہیں (اس وقت) میں نے محبت کودیکھاکہ وہ ان لوگوں سے کھیل رہی ہوتی ہے

بندے کی توبہ پرشیطان کی بدحواسی :

            رسولِ خدا، حبیب کبریا ، احمد مجتبیٰ  صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَکا ارشادِ پاک ہے کہ ’’جب بندہ چالیس بر س کی عمر کو پہنچ جائے اور اس کی بھلائی اس کے شر پر غالب نہ آئے تو شیطان اس کی پیشانی چو م کر کہتا ہے کہ’’ میں اس چہرے پہ قربان جو کبھی فلاح نہیں پائے گا ۔‘‘پھر اگراللہ عَزَّ وَجَلَّ اس بندے پر احسان فرمائے اور وہ شخصاللہ عَزَّ وَجَلَّ کی بارگاہ میں تو بہ کرلے اوراللہ عَزَّ وَجَلَّ اسے گمراہی سے بچالے اور جہالت کی تاریکیوں سے نکال دے ۔‘‘ تو شیطان ملعون کہتا ہے : ’’ ہائے افسو س! اس نے میری آنکھیں ٹھنڈی کرنے کے لئے ساری عمر گمراہی میں گزاری پھراللہ عَزَّ وَجَلَّ نے اس کی تو بہ کی وجہ سے اسے جہالت کے اندھیرو ں سے نکال دیا ۔‘‘

ایک عالم کا امتحان :

           منقول ہے کہ بغداد میں ایک شخص بہت بڑا عالم تھا ۔لوگ حصولِ علم اور اصلاح کے شوق میں اس کے پاس آتے جاتے تھے ۔ ایک مرتبہ اس نے حجِ بیت اللہ  اور روضۂ رسولصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَکی زیارت کا قصد کیا تو اپنے طلبہ کو بھی ساتھ چلنے پر آمادہ کرلیا اور ان سے عہد لیا کہ وہاللہ عَزَّ وَجَلَّ پر توکل کرتے ہوئے چلیں گے ۔دوران ِسفر یہ لوگ جب ایک گر جاگھر کے قریب پہنچے توگرمی اور پیاس کی شدت سے نڈھال تھے ۔ طلبہ نے عرض کیا کہ’’ اے ہمارے استا د گرامی ! ہم دن ٹھنڈا ہونے تک اس گر جا کے سائے میں آرام کرلیتے ہیں پھران شاء اللہ عَزَّ وَجَلَّ دوبارہ سفرپر روانہ ہوجائیں گے ۔‘‘ استا د نے کہا : ’’ جیسے تمہاری مرضی ۔‘‘

          چنانچہ یہ لوگ اس گرجا کی طرف چل دیئے او راس کی دیوار کے سائے میں پڑاؤ ڈال دیا ۔ گرمی سے بے حال لوگوں کو سایہ نصیب ہوا تو وہ جلد ہی نیند کی آغوش میں چلے گئے مگر استا ذ نہ سویا۔ وہ انہیں سوتا چھوڑ کر وضو کے لئے پانی کی تلاش میں نکل پڑا۔ اس وقت اس کے ذہن میں صرف ایک ہی خیال تھا کہ کسی طرح پانی مل جائے ۔ ابھی وہ گرجاکے سائے میں پانی تلاش کررہاتھا کہ اس کی نظر ایک کم سن لڑکی پر پڑ ی جو چمکتے ہوئے سورج کی طر ح خوبصورت تھی۔ اس پر نگاہ پڑتے ہی شیطان اس استاذ پر غالب آیا اور وہ لڑکی اس کے دل ودماغ پر چھا گئی اور وہ وضو اور پانی کو بھول کراس کی  



[1] ۔۔۔ یہ آیتِ سجدہ ہے اور’’آیت سجدہ پڑھنے یاسننے سے سجدہ واجب ہوجاتاہے ۔‘‘(بہارشریعت، ج۱، حصہ۴، ص۳۸)

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن