دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Aansoon ka darya | آنسوؤں کا دریا

book_icon
آنسوؤں کا دریا

نے اپنے اس فرمانِ عظیم میں کیا :

رِجَالٌ صَدَقُوْا مَا عَاهَدُوا اللّٰهَ عَلَیْهِۚ- ۲۱، الاحزاب :  ۲۳)

ترجمہ کنز الایمان  : کچھ وہ مرد ہیں جنہوں نے سچا کردیا جو عہد اللہ  سے کیاتھا۔

            تیسرا :  وہ شخص جس کا کلاماللہ عَزَّ وَجَلَّ کے لئے ہو ، وہ نیکی کی دعوت دے ، برائی کی تمام اقسام سے خو دبھی بچے اور دوسروں کو بھی منع کرے ۔ یہ وہ شخص ہے جس کا وصفاللہ عَزَّ وَجَلَّ نے اپنے اس فرمانِ عظمت نشان میں بیان کیاہے :

وَ جَآءَ مِنْ اَقْصَا الْمَدِیْنَةِ رَجُلٌ یَّسْعٰى  (پ۲۲، سُوْرَۃُ یٰسٓ آیت ۲۰)

ترجمہ کنز الایمان  : اور شہر کے پرلے کنارے سے ایک مرد دوڑتا آیا۔

            چوتھا : وہ شخص جس کاباطن اس کی ذات کے بارے میں اور اس پرمقررموکل فرشتوں کے بارے میں گفتگوکرے اور اس کے راز کو اس کے مولیٰ عَزَّ وَجَلَّ  کے علاوہ کوئی نہ جانتاہو۔ یہ وہ شخص ہے جس کا تذکرہاللہ عَزَّ وَجَلَّ نے اپنے اس فرمان ِ ذیشان میں کیاہے :

اَللّٰهُ نَزَّلَ اَحْسَنَ الْحَدِیْثِ كِتٰبًا مُّتَشَابِهًا مَّثَانِیَ ﳓ تَقْشَعِرُّ مِنْهُ جُلُوْدُ الَّذِیْنَ یَخْشَوْنَ رَبَّهُمْۚ-ثُمَّ تَلِیْنُ جُلُوْدُهُمْ وَ قُلُوْبُهُمْ اِلٰى ذِكْرِ اللّٰهِؕ- ۲۳، الزمر :  ۲۳)

ترجمہ کنز الایمان  : اللہ  نے اُتاری سب سے اچھی کتاب کہ اول سے آخرتک ایک سی ہے دوہرے بیان والی اس سے بال کھڑے ہوتے ہیں ان کے بدن پر جواپنے رب سے ڈرتے ہیں پھران کی کھالیں اور دل نرم پڑتے ہیں یاد خداکی طرف رغبت میں۔

سیدنا مالک  رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ   کی مناجات :

          حضرت ِ سیِّدُنا مغیرہ بن حبیب علیہ رحمۃ اللہ  المُجِیْب  فرماتے ہیں کہ’’ میں محبو بانِ خداعَزَّ وَجَلَّ  کے مجاہدات او رعا رفین کی مناجات کے بارے میں سناکرتا اور ان میں سے  کسی کے حال پر مطلع ہونے کی خواہش کرتا تھا۔ لہذا میں حضرت ِ سیِّدُنا مالک بن دینار  عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْغَفَّار  کے ہاں گیااور چھپ کرانہیں دیکھنے لگا۔میں کئی راتوں تک ان کی عبادات کو دیکھتا رہا۔ وہ عشاء کے بعد وضوء کرتے اور نماز کے لئے کھڑے ہوجاتے ۔ بعض اوقات ایک یا دو آیتو ں کی تکرار میں پوری رات گزار دیتے ۔ کبھی آہستہ آہستہ تلاوت کی آواز بڑھادیتے پھر جب سجدہ کرلیتے اور نماز سے فارغ ہوتے تو اپنی داڑھی پکڑ لیتے اور بچو ں سے بچھڑ جانے والی ماں کی طر ح فریاد کرتے اور پریشان حال شخص کی طرح روتے ہوئے یوں دعا مانگتے : ’’ یا الٰہی عَزَّ وَجَلَّ !اے میری زندگی کے مالک !اے میری تنہائی کے رفیق !اے مناجات کے سننے والے ! تونے اپنے اس فرمان سے فضل واحسان کیا  :

یُّحِبُّهُمْ وَ یُحِبُّوْنَهٗۤۙ      (پ ۶، المائدہ  : ۵۴)

ترجمہ کنزالایمان : وہ اللہ  کے پیارے اور اللہ  ان کاپیارا۔

          اور محب اپنے حبیب کو عذاب نہیں دیتا لہذا تُو مالک بن دینار کے بڑھاپے کو جہنم پرحرام فرمادے ، یا الہٰی عَزَّ وَجَلَّ !تو جہنمیوں اور جنت میں داخل ہونے والوں کو جانتا ہے ، مالک بن دینا ر کا ان میں سے کونسا گھر ہے ؟ اور مالک کا ٹھکانا کونساہے ؟‘‘ آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ  یونہی طلوع فجر تک مناجات کرتے رہتے اور عشاء کے وضوء سے فجر کی نماز ادا کرتے ۔

{اللہ عَزَّ وَجَلَّ  کی اُن پر رحمت ہو۔۔ا ور۔۔ اُن کے صدقے ہماری مغفرت ہو۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم }

نفسانی خواہشات کا وبال

          اے وہ شخص! جسے محرو می نے بٹھا رکھا ہے ، یہ تو بہ کرنے والوں کاقافلہ ہے تُو بھی ان کے ساتھ شریکِ سفر ہوجا، … تیرے پاس نہ تو آنسو ؤں کا کوئی خزانہ ہے اور نہ ہی افسو س کرنے والا دل ہے ، … میں تجھے بے یارو مد د گار دیکھ رہا ہوں ، یہ بڑھاپے کی گھنٹی کُوچ کا اعلان کررہی ہے ، … اے شخص ! آخر ت کی تیاری کرلے کب تک عذر کرتا رہے گا ؟ کب تک سستی کرے گا ؟ کتنی غفلت کرے گا ؟ میں قیامت کے دن تجھے معذور نہیں پاتا، تیرے وصال کا گھر ویران ہے جبکہ جدا ئی کا گھر آباد ہے ، قد م بڑھا شاید تو بہ سے کوتا ہیوں کا ازالہ ہوجائے او ر سحری کے وقت ایک سجدہ ایساکرلے جو

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن