عبادت گزاروں کا راستہ اور تائبین کا طریقہ
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Aansoon ka darya | آنسوؤں کا دریا

book_icon
آنسوؤں کا دریا

نیک سیرت داماد :

            ایک بزرگ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ  فرماتے ہیں کہ میں ایک سفر کے دوران کسی راستے سے گزر رہا تھا ۔میں روزے سے تھا ، میں نے ایک بہتی نہر کو دیکھا تو اس میں غسل کے لئے غوطہ لگا دیا۔ اچانک میں نے پانی کی سطح پر ایک بہی دانہ(ایک پھل) تیرتے ہوئے دیکھا تو اسے افطار کے لئے اٹھالیا ۔جب میں نے اس سے افطاری کرلی توبہت ندامت ہوئی کہ میں نے غیر کے مال سے افطار ی کرلی ۔ جب صبح ہوئی تو میں اس باغ کے دروازے پر پہنچ گیا جہاں سے نہر نکل رہی تھی ۔میں نے دروازے پر دستک دی تو ایک عمر رسید ہ بزرگ باہر نکلے میں نے ان سے کہا  : ’’کل آپ کے اس باغ سے ایک بہی دانہ دریامیں بہتا ہواگیاتھا میں نے اسے اٹھا کر کھالیا اور اب میں اس پر بہت نادم ہوں مجھے امید ہے کہ آپ اس کا کوئی حل نکالیں گے ۔‘‘ وہ بزرگ بولے : ’’ میں توخود اس باغ میں مزدو ر ہوں ، مجھے یہاں کام کرتے ہوئے چالیس سال ہوگئے مگر میں نے اس کا ایک پھل بھی نہیں کھایا اور اس باغ میں میرا کوئی حصہ نہیں۔‘‘ میں نے پوچھا  :  ’’پھریہ باغ کس کا ہے ؟‘‘انہوں نے کہا کہ ’’یہ باغ دوبھائیوں کا ہے جوفلاں جگہ رہتے ہیں۔‘‘

           میں اس جگہ پہنچ گیا، وہاں مجھے ایک ہی بھائی مل سکا۔ میں نے اسے سارا ماجرا بتایاتو وہ کہنے لگا : ’’ نصف باغ تو میرا ہے لہذا میں آدھا حصہ معا ف کرتا ہوں۔‘‘ میں نے پوچھا  :  ’’میں تمہارے بھائی کو کہا ں ڈھونڈوں ؟‘‘اس نے کہا  : ’’ فلاں فلاں جگہ چلے جاؤ۔‘‘ تو میں اس طر ف چل دیا اور اسے جاکر ساراقصہ سنایا تو اس نے کہا کہ’’ خدا عَزَّ وَجَلَّ  کی قسم ! میں ایک شر ط پر اپنا حق معا ف کروں گا۔‘‘ میں نے پوچھا کہ’’ وہ شر ط کیا ہے ؟‘‘وہ بولا کہ’’ میں تم سے اپنی بیٹی کا نکاح کروں گا اور تمہیں سودیناردوں گا ۔‘‘ میں نے کہا : ’’ افسوس کہ مجھے اس کی بالکل حاجت نہیں کیا آپ نہیں جانتے کہ اس ایک پھل کی وجہ سے مجھے کتنی پریشانی ہوئی ہے لہذا میرے  لئے کوئی اورحل تلاش کریں۔‘‘ انہوں نے کہا کہ’’ خداعَزَّ وَجَلَّ  کی قسم !میں اس شر ط کے بغیر ایسا نہیں کروں گا۔‘‘

           جب میں نے ان کا اصرار دیکھا تو ان کا مطالبہ تسلیم کرلیا اور کہا :  ’’ٹھیک ہے ۔‘‘ انہوں نے مجھے سو دینا ر دیئے اور کہا : ’’ اس میں سے جتنے چاہو میری بیٹی کے مہر کے طو ر پر دے دو۔‘‘ میں نے سارے دینارواپس کردیئے ۔مگر انہوں نے کہا کہ’’ سارے نہیں کچھ دینار دے دو۔‘‘پھرجب انہوں نے اپنی بیٹی کا نکاح مجھ سے کردیا تو لوگوں نے اسے اس بات پر ملامت کی کہ’’ جب ارباب ِاختیار اور بڑے لوگوں نے تمہاری بیٹی کے لئے پیغام بھیجا تھا تو تم نے انہیں اپنی بیٹی نہیں دی ، تو اس فقیر کو کیوں دے دی جس کے پاس بالکل مال نہیں ہے ؟‘‘تو انہوں نے لوگو ں سے کہا :  ’’اے لوگو !میں نے پرہیز گاری اور تقویٰ کو ترجیح دی ہے کیونکہ یہ شخصاللہ عَزَّ وَجَلَّ کے نیک بندوں میں سے ہے ۔‘‘

{اللہ عَزَّ وَجَلَّ  کی اُن پر رحمت ہو۔۔ا ور۔۔ اُن کے صدقے ہماری مغفرت ہو۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم }

عبادت گزاروں کا راستہ اور تائبین کا طریقہ

          اے راہِ صالحین سے دور رہنے والے ! تجھ پر اپنے نورِ بصارت کی اِصلاح لازم ہے ، … تاریک دل شکوک کے کا نٹو ں پر چل رہاہے اور تُو بے خبر ہے ، … تو بہ کرنے والا اپنی عمر عبادت میں گزار تا ہے ، دن میں روزہ رکھتا ہے اور رات میں عبادت کرتاہے جبکہ آرام پسنداور کاہل آدمی کا وقت غفلت میں گزرتاہے ، اس کی بصیرت غور وتفکر سے بے بہرہ ہوتی ہے کیونکہ جو شخص دنیا سے بے رغبتی کا مزہ  چکھ لیتا ہے اسے شب بیداری اوررات میں نماز پڑھنے میں بہت لذت حاصل ہوتی ہے ، … اگر تمہیں رات کے اوائل میں تہجد پڑھنے والے نظر نہیں آتے توسحری کے وقت انہیں دیکھ لیا کرو اور غفلت کی نیند سے بیدا ر ہوجاؤ کہ اب تواس بڑھاپے کی فجر طلوع ہوچکی ہے اگر تو بارگاہِ خداوندی عَزَّ وَجَلَّ  سے پیچھے رہ گیا تو یہ پیچھے رہ جانا تجھے ذلت میں ڈال دے گا۔

عبادت گزار کیساہو؟

           نبی کریم، رؤف رحیم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَنے فرمایا : ’’ تم میں سے کوئی برے غلام کی طر ح نہ بنے کہ اگر خوفزدہ ہو تو عمل کرے اور بے خوف ہوتو عمل نہ کرے اور نہ ہی تم میں سے کوئی برے مزدور کی طرح بنے اگر زیادہ اجرت نہ ملے تو کام نہ کرے ۔‘‘(اتحاف السادۃ المتقین ، کتاب المحبۃ والشوق والانس ، باب بیان ان المستحق للمحبۃ ھو اللہ  وحدہ ، ج ۱۲ ، ص۳۴۸)

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن