دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Aansoon ka darya | آنسوؤں کا دریا

book_icon
آنسوؤں کا دریا

پاک کا واسطہ دیتا ہوں جس نے حضرت ِ سیِّدُنا محمدمصطفی، احمدمجتبیٰصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَکو نبی بر حق بناکر بھیجا ہے ، ذرا میری بات سنئے ۔‘‘تو انہوں نے کہا  : ’’ اے جوان ! تو خود بھی تھکا اور مجھے بھی تھکادیا۔‘‘میں نے کہا  : ’’ میں آپ کو اکیلا پاکرآپ کی خدمت کے لئے حاضر ہوا تھا ۔‘‘ انہوں نے فرمایا : ’’ جس کے ساتھ خداعَزَّ وَجَلَّ  ہو وہ اکیلا کیسے ہوسکتا ہے ؟‘‘میں نے پوچھا : ’’ مجھے آپ کے پاس کوئی تو شہ بھی نظر نہیں آیا ۔‘‘تو انہوں نے فرمایا : ’’ جب مجھے بھوک لگتی ہے تو ذکر ِالٰہی عَزَّ وَجَلَّ  میرا تو شہ بن جاتا ہے اور جب مجھے پیاس لگتی ہے تواللہ عَزَّ وَجَلَّ کادیدار میرا سوال اور مطلوب بن جاتا ہے ۔‘‘ میں نے عرض کی  : ’’ مجھے بھوک لگی ہے کھانا کھلادیجئے ۔‘‘ تو انہوں نے پوچھا : ’’کیاتم اولیاء کی کرامات کو نہیں مانتے ؟‘‘ میں نے کہا  : ’’کیوں نہیں !مگر میں اطمینان ِقلب کے لئے یہ باتیں پوچھ رہاہوں۔‘‘

             انہوں نے اپنا ہاتھ ریتلی زمین پر مارااور ایک مٹھی بھر کر میری طرف بڑھائی اور کہنے لگے  : ’’ اے دھوکا کھانے والے ! لوکھاؤ۔‘‘ میں نے دیکھا کہ وہ مٹی لذیذ ترین ستو بن چکی تھی، میں نے کہا :  ’’کتنے لذیذ ہیں۔‘‘ تو وہ بولے : ’’ بیابان میں اولیاء کو ایسی بہت سی نعمتیں میسر ہیں ، اگر تو سمجھے ۔‘‘ میں نے عرض کی  : ’’ مجھے پانی بھی پلائیے ۔‘‘تو انہوں نے اپنا پاؤں زمین پرمارا تو شہد اور پانی کا چشمہ پھوٹ پڑا ۔میں پانی پینے کے لئے چشمے پر بیٹھ گیاپھر جب میں نے سر اٹھایا تو وہ مجھے نظر نہ آئے ۔نہ جانے وہ کہاں غائب ہوگئے ۔ لہذا اس دن سے میں فقراء کی خدمت میں مصروف ہوں شاید اس جیسے کسی ولی کی زیارت کرسکوں۔

{اللہ عَزَّ وَجَلَّ  کی اُن پر رحمت ہو۔۔ا ور۔۔ اُن کے صدقے ہماری مغفرت ہو۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم }

اے شخص !تُو کب تک اولیاء رَحِمَہُمُ اللہُ تَعَالٰی  کے فقط حالات ہی سنتا رہے گا او ران کے نقش قدم پر چلنے سے کترائے گا، … تو بہ کرنے والو ں کی صحبت اختیار کرلے ، شاید تُو بھی ان کے راستے پر چل پڑے ، …اے دھتکارے ہوئے شخص! خدا  عَزَّ وَجَلَّ  کی بارگا ہ میں رونے والوں سے سبق سیکھ، … جو لوگ بارگاہ خدا وندی عَزَّ وَجَلَّ  میں گریہ وزاری کرتے ہیں وہ بھی توتیرے جیسے ہی انسان ہیں ، …اے بارگاہِ الہٰی عَزَّ وَجَلَّ  سے دور ہوجانے والے ! اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی بارگاہ میں معافی مانگ لے شاید تو رسوائی سے بچ جائے ۔

          میرے  بھائی!بڑے تعجب کی بات ہے میں کب تک دُور ہوجانے والے کو ملامت کرتا رہوں گا اور یہ ملامت کب تک فائد ہ دے گی ، میں کب تک غافل ہوجانے والے کو پکارتارہوں گا کہ کا ش! وہ پکار کو سن لے ، میں کب تک تجھے نصیحت  کروں گا اور تیرے قبول کرنے کے لالچ میں رہوں گا۔

          اے خشک آنکھوں والے ! تیری آنکھ کبھی نہ روئی ، …یادرکھ کہ آخرت کی  رُسوائی کی ایک علامت دل میں خوف کا نہ ہونابھی ہے ، … تیرا دل فانی دنیا کی محبت میں لگ گیااور تو حرام کو جمع کرنے لگا، …اے غافل! یاد رکھ کہ ایسا مال جمع کرنے کا حساب تجھی سے ہوگا حالانکہ تو اسے اپنوں کے لئے چھوڑ جائے گا جو تجھے کچھ نفع نہیں دیں گے ، …تو کھیل کود میں ہی مشغول رہتاہے حالانکہ تجھے بتا یا جاتا ہے کہ’’ فلاں شخص دنیا سے کو چ کر گیا اور اس کی واپسی کی کوئی امید نہیں۔ ‘‘

تنہائی میں محاسبۂ نفس :

          حضرت ِ سیِّدُنا علی بن ابو صالح رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ  فرماتے ہیں کہ میں عبادت گزاروں اور زاہدوں کی تلاش میں ’’ لکام‘‘ پہاڑ پر گھوم رہا تھا کہ مجھے ایک جگہ بو سیدہ اور پیوند لگے ہوئے لباس میں ملبو س ایک شخص کسی چٹان پر بیٹھا ہوا نظر آیا ۔اس نے گردن جھکارکھی تھی میں نے پوچھا  : ’’ آپ یہاں کیاکر رہے ہیں ؟‘‘ جواب دیا :  ’’نگہبانی اور دیکھ بھال کررہا ہوں۔‘‘ میں نے کہا کہ’’ آپ کے سامنے تو پتھر اور کنکر یاں ہیں ، کس چیز کی دیکھ بھال کررہے ہیں۔‘‘فرمایا  : ’’ میں اپنے دل کے خیالات کی نگہبانی کررہا ہوں اور اپنے رب  عَزَّ وَجَلَّ  کے احکام کی حفاظت کررہاہوں۔‘‘ پھر کہنے لگے ’’تجھے اس ذات پاک کی قسم جس نے تجھے میرے  سامنے ظاہر کیاہے ! یہا ں سے چلاجا کیونکہ تو نے میری تو جہ اپنے آقا کی طر ف سے ہٹا دی ہے ۔‘‘ میں نے عرض کیا : ’’ مجھے کوئی نصیحت فرمائیں تا کہ میں اس سے نفع اٹھا سکوں۔‘‘ فرمایا : ’’ جو دروازے پر پڑا رہتا ہے وہ اپنی خدمت ثابت کردیتا ہے اورجو کثرت سے گناہوں کویاد کرتاہے وہ بہت زیادہ ندامت کا اظہار کرتاہے اور جواللہ عَزَّ وَجَلَّ کے علاوہ دوسروں سے بے پرواہ ہوجاتا ہے اسے محتا جی کا خوف نہیں ہوتا ۔‘‘پھر وہ وہاں سے چلے گئے ۔

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن