30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
احتیاط کے ساتھ مکمل کر لیا گیا ۔ دورانِ ترجمہ ان امور کا التزام کیا گیا :
(1)…کوشش کی گئی ہے کہ پڑھنے والوں تک وہی کیفیت منتقل کی جائے جو اصل کتاب میں جلوے لٹارہی ہے ۔
(2)…اس سلسلے میں بعض مقامات پر تمہیدی جملوں کا اضافہ کیا گیا ہے ۔اس طرح اس کتاب کی حیثیت محض تحت اللفظ ترجمہ کی نہیں ، بلکہ ترجمانی کی ہے ۔
(3)…ان سب کے باوجود حکایات وواقعات کی اصل روح برقرار رکھی گئی ہے اور مکالمات کو بعینہٖ نقل کرنے کی کوشش کی گئی ہے ۔
(4)…عربی اشعار پر اعراب لگادئیے گئے ہیں۔ان اشعار اور اس کے ترجمے کا فاؤنٹ سائز عام کتاب سے ذرا چھوٹا رکھاگیا ہے ۔
(5)…مصنف کے لکھے ہوئے اشعارکی تاثیر برقراررکھنے کے لئے ترجمے کے لئے موزوں الفاظ کا انتخاب کیا گیا ہے ۔
(6)…اہلِ ذوق کی تسکین کے سامان کے طور پربعض مقامات پر اُردو اشعار کا اضافہ کیا گیا ہے ۔
(7)…عربی عنوانات کو سامنے رکھتے ہوئے مستقل اردوعنوانات قائم کئے گئے ہیں۔
(8)…جن روایات کے حوالے دستیاب ہوسکے ، انہیں متعلقہ روایت کے ساتھ لکھ دیا گیا ہے ۔
(9)… آیات کا ترجمہ امامِ اہل ِ سنت مجددِ دین وملت الشاہ امام احمد رضاخان علیہ رحمۃ الرحمن کے ترجمۂ قرآن ’’کنزالایمان ‘‘سے درج کیا گیا ہے ۔
(10)…دورانِ کمپوزنگ علامات ترقیم کابھی خیا ل رکھا گیا ہے ۔
(11)…کتاب کے آخر میں ماخذ ومراجع کی فہرست دے دی گئی ہے ۔
اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ ہمیں ’’اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش‘‘ کرنے کے لئے مدنی انعامات پر عمل اور مدنی قافلوں کا مسافر بنتے رہنے کی توفیق عطا فرمائے اور دعوت ِ اسلامی کی تمام مجالس بشمول مجلس المدینۃ العلمیۃ کو دن پچیسویں رات چھبیسویں ترقی عطا فرمائے ۔
اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم
شعبہ تراجم کتب (مجلس المدینۃ العلمیۃ )
(امام ابوالفرج عبدالرحمن بن علی الجوزی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ القَوِی )
نام ونسب :
امام ، علامہ ، حافظ ، محدث ، مفسر جمال الدین ابو الفر ج عبد الرحمن بن علی بن محمد بن علی بن عبداللہ بن حمادی بن احمد بن محمد بن جعفرالجوزی القرشی التیمی البکری البغدادی الحنبلی بن عبداللہ بن قاسم بن نضربن قاسم بن محمدبن عبداللہ بن الفقیہ عبدالرحمن بن قاسم بن محمد بن ابو بکر صدیق رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُم ۔
ولادت :
آپ۵۱۱ھ میں پیدا ہوئے ۔
تعلیم :
آپ نے ۵۱۶ھ میں سماع ِحدیث شروع کردیا تھا۔ اس وقت آپ کی عمر تقریباً پانچ سال تھی۔آپ تین سال کے تھے کہ آپ کے والدمحترم کا انتقال ہو گیا پھر آپ کی پرورش آپ کی پھوپھی نے کی تھی ۔انہوں نے آپ کو حضرت ابوالفضل بن ناصر رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ کی خدمت میں بھیجا جن سے امام ابن جوزی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ القَوِی نے کثیر علم حاصل کیا ۔
علوم حدیث حضرت ابوالفضل بن ناصررَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ سے حاصل کئے اور علوم قرآن اور علوم ادب حضرت سبط الخیاط اور ابن الجوالیقی سے حاصل کئے ۔آپ کے دیگر اساتذہ یہ ہیں : علی بن عبدالواحد الدینوری ، ابو الوقت سجزی ، قاضی ابو یعلی الفراء ، ابوالحسن بن الزاغونی ، ابن السبطی ، احمد بن احمد المتو کلی۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع