دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Aansoon ka darya | آنسوؤں کا دریا

book_icon
آنسوؤں کا دریا

ربُّ العالَمِین عَزَّ وَجَلَّ  و صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَکے قرب میں جگہ عطا فرمادی ۔‘‘میں نے پوچھا کہ ’’بیٹا! میں نے تیری وفات کے وقت تجھ سے جو کچھ سنا تھا وہ کیا تھا ؟‘‘ اس نے کہا کہ’’ امی جان ! ہاتف غیب سے مجھے آواز آئی تھی کہ’’ اے عمران ! اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی طر ف بلانے والے کی دعوت قبول کرو تو میں نے اس کی دعوت پر اپنے رب عَزَّ وَجَلَّ  کو لبیک کہاتھا۔‘‘

{اللہ عَزَّ وَجَلَّ  کی اُن پر رحمت ہو۔۔ا ور۔۔ اُن کے صدقے ہماری مغفرت ہو۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم }

٭… ٭… ٭…    ٭… ٭… ٭… ٭… ٭…

 

تربیتِ نفس

میرے  اسلامی بھائیو!

          جب ہمارا سفرآخرت طے ہے توہمیں زیب نہیں دیتا کہ ایسی جگہ سے دل لگائیں جو ہمارا(مستقل)ٹھکانا نہیں ہے ۔سال (گویا کہ )منزلیں ہیں ، مہینے مرحلے ہیں ، اور دن مِیل ہیں ، ہماری ہر سانس آخرت کی جانب ایک قد م ہے ، نافرمانیاں ڈاکوہیں ، جنت نفع ہے اور جہنم نقصان ہے ۔

انسان کے چھ سفر  :

           اپنے مستقل ٹھکانے تک پہنچنے کے لئے ہمیں چھ مختلف سفر درپیش ہیں ، پہلاسفر :  مٹی سے خمیر بننے تک ، دوسرا سفر :  پیٹھ سے رحم تک ، تیسرا سفر :  رحم سے زمین کی پیٹھ پر آنے تک ، چوتھا سفر :  سطح زمین سے قبر تک، پانچواں سفر :  قبر سے میدان محشر تک ، چھٹا سفر : میدا ن محشر سے جائے رہائش تک، جو جنت ہوگی یا پھرجہنم ، … آہ!ہم نے نصف راستہ تو طے کرلیا مگر مشکل تر ین سفر ابھی باقی ہے ۔

          اے رنج والم میں چیخنے چلانے والے ! حیلہ بازی دوسروں کے لئے رہنے دے ، فائدے میں رہے گا ، …تُو راحت و آرام میں اضافہ چاہتاہے اور گزشتہ عبرت ناک باتوں کو بھول رہا ہے ، … اگر تُو اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی بارگاہ میں رجوع کرتا تو وہ جلد ہی تیرے مصائب وآلام دور فرمادیتا۔

        میرے  بھائی ! دنیا سے بچ کے رہنا کیونکہ دنیا ایک تاریک راہ گزرہے اور اس میں صرف بقدرِ ضرورت غذا پر قناعت کراور یاد رکھ کہ ایک دن تجھے یہ دنیا چھوڑ جاناہے ۔

حبشی غلام :

            حضرت ِ سیِّدُنا عبداللہ  بن مبارک رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ  فرماتے ہیں کہ ’’جب میں مکہ مکرمہ حاضر ہو اتو میں نے دیکھا کہ لوگ خشک سالی میں مبتلاء ہیں اور مسجد حرام میں بارش کے لئے دعا مانگ رہے ہیں۔میں باب ِبنی شیبہ کی طرف موجودتھا کہ ایک حبشی غلام آیا، اس پردوموٹی چادریں تھیں ، ایک کا تہبند باندھ رکھا تھاجبکہ دوسری کندھوں پر اوڑھ رکھی تھا ۔ وہ وہاں ایک جگہ چھپ کر بیٹھ گیا ۔ میں نے اسے اس طر ح دعا مانگتے ہوئے سنا  : ’’یا الٰہی عَزَّ وَجَلَّ  !گناہوں کی کثرت اوربرے عیبوں نے چہروں کو سیاہ کردیا، تونے مخلوق کی عبرت کے لئے ہم سے باران ِرحمت کوروک لیا، تو اے حلیم عَزَّ وَجَلَّ ! میں تجھ سے سوال کرتاہوں ، اے وہ پاک ذات جس سے اس کے بندے بھلائی ہی پاتے ہیں !انہیں ابھی فوراً ہی سیراب کردے ۔‘‘

            حضرت ِ سیِّدُنا ابن مبارک رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ  فرماتے ہیں کہ’’ ابھی اس حبشی غلام نے اتنا ہی کہا تھا کہ آسمان پر بادل چھا گئے اوردیکھتے ہی دیکھتے برساتِ رحمت برسنے لگی۔پھر وہ حبشی غلام اپنی جگہ پر بیٹھ کرتسبیح پڑھنے لگا۔میں یہ دیکھ کر رونے لگا۔جب وہ وہاں سے جانے لگا تو میں اس کا گھر دیکھنے کے لئے اس کے پیچھے چل دیا۔ پھر جب میں حضرت ِ سیِّدُنا فضیل بن عیاض  رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ  کے پاس آیا توانہوں نے مجھ سے پوچھا  : ’’ آپ کیوں افسردہ ہیں ؟ ‘‘میں نے کہا ’’کوئی دوسرا ہم سے سبقت لے گیا اور اللہ عَزَّ وَجَلَّ نے ہمارے بجائے اسے اپنا دوست بنالیا ۔‘‘ انہوں نے پوچھاوہ کیسے ؟‘‘ تومیں نے پوراقصہ بیان کردیا۔ آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ  نے چیخ ماری اورزمین پرتشریف لے آئے ۔پھر فرمایا :  ’’اے ابن مبارک رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ ! افسوس ہے تم پر، مجھے ان کے پاس لے چلو ۔‘‘میں نے کہا : ’’ ابھی وقت بہت کم ہے ، میں ان کے بارے میں معلومات حاصل کرتاہوں۔‘‘

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن