دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Aansoon ka darya | آنسوؤں کا دریا

book_icon
آنسوؤں کا دریا

ہے جس سے لمبا سفر تُو نے آج سے پہلے کبھی طے نہیں کیا ، آج تُو ایسی قوم سے ملے گا کہ آج سے پہلے کبھی اس سے نہیں ملا ، آج تجھے ایسے تنگ مکان میں داخل کیاجائے گا کہ آج سے پہلے کبھی ایسی تنگ جگہ میں داخل نہ ہوا تھا، اگرتُو اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی رضا پانے میں کامیاب ہوگیا تو یہ تیری خوش بختی ہے او راگر اللہ عَزَّ وَجَلَّ تجھ سے ناراض ہوا تویہ تیری بدبختی ہے ۔‘‘

          پھر جب اسے لحد میں اتار دیا جاتاہے تو چوتھا فر شتہ اس کے پاس آتا ہے اور اسے پکار کر کہتا ہے : ’’ اے ابن آدم ! کل تکتُو زمین کی پیٹھ پرچلتا تھااور آج تُواس کے اندر لیٹا ہوا ہے ، کل تک تُو اس کی پیٹھ پرہنستا تھا او رآج تُو اس کے اندر رورہاہے ، کل تکتُو اس کی پیٹھ پرگناہ کرتاتھا اور آج تُواس کے اندر نادم وشرمندہ ہے ۔‘‘

            پھر جب اس کی قبرپر مٹی ڈال دی جاتی ہے اور اس کے اہل وعیال دوست واحباب اسے چھوڑ کر چلے جاتے ہیں تو پانچو اں فرشتہ اس کے پاس آتا ہے اور اسے  پکار کرکہتاہے : ’’ اے ابن آدم ! وہ لوگ تجھے دفن کر کے چلے گئے ، اگر وہ تیرے پاس ٹھہربھی جاتے تو تجھے کوئی فائد ہ نہ پہنچا سکتے ، تُونے مال جمع کیا او راسے غیرو ں کے لئے چھوڑدیا آج یا تو تجھے جنت کے عالی باغات کی طرف پھیرا جائے گا یا بھڑ کنے والی آگ میں داخل کیا جائے گا۔‘‘

ایک رقت انگیز رخصتی  :

            ایک بزرگ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ  کے بارے میں منقول ہے کہ انہو ں نے عرض کی :  ’’یاالٰہی عَزَّ وَجَلَّ !جب میں صحت مندہوتاہو ں تیری نافرمانی کرتاہوں اور جب کمزور ہوتا ہوں تو تیری اطاعت کرنے لگتاہوں ، طاقت کے زعم میں تجھے ناراض کر بیٹھتاہوں کمزوری کے عالم میں تیر ی فرمانبرداری کرنے لگتا ہوں ، ہائے میری عقل کو کیا ہوگیا کاش !میں جان سکوں کہ تو میری ندامت کوقبول کرلے گا یامجھے میرے  جرم کی وجہ سے دُھتکار دے گا۔‘‘

          یہ کہنے کے بعد آپ  رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ غش کھا کر زمین پرتشریف لے آئے جس سے آپ کی پیشانی زخمی ہوگئی ۔ان کی والدہ ان کے پاس آئیں ، ان کے ماتھے پر بوسہ دیا اور روتے ہوئے ان کی پیشانی صاف کی پھر کہنے لگیں  : ’’اے دنیا میں میری آنکھوں کی ٹھنڈک اور آخرت میں میرے  دل کے چین، اپنی رونے والی بوڑھی ماں سے کلام کر اور شکستہ دل ماں کی بات کا جواب دے ۔‘‘ جب آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہکو کچھ افاقہ ہوا توآپ نے اپنے دل کو تھام لیا اورآپ کی روح جسم میں بے چین ہونے لگی اور آنسو رخساروں سے ہوتے ہوئے اِن کی داڑھی کو نم کرگئے ۔ انہوں نے اپنی ماں سے کہا :  ’’اے ماں ! یہ وہی ہولناک دن ہے جس سے آپ مجھے ڈرایا کرتی تھیں ، ہائے ! ضائع ہوجانے والے دنوں پر افسو س !اور ان لمبے دنوں پر حسرت !جن میں میں کوئی بلندی نہ پاسکا ، اے ماں !میں ڈرتا ہوں کہ کہیں مجھے طویل مدت کے لئے جہنم میں نہ ڈال دیا جائے ، ہائے وہ وقت کتنا غمناک ہوگا اگر مجھے سر کے بل جہنم میں پھینک دیا گیا اوروہ عالَم کتنے افسوس کاہوگا اگر جہنم میں میرے  جسم کو کاٹاگیا، اے ماں ! میں جیسا کہوں آپ اسی طرح کیجئے ۔‘‘ آپ کی ماں نے کہا : ’’ بیٹے ! میری جان تجھ پرقربان تو کیا چاہتا ہے ؟‘‘ بیٹے نے کہا : ’’ میرا رخسار مٹی پر رکھ دیجئے اور اسے اپنے پاؤں سے روندئیے تاکہ میں دنیا ہی میں ذلت کا مزاچکھ لوں اوراپنے آقا ومولا عَزَّ وَجَلَّ  کی بارگاہ سے لذت پاؤں تاکہ وہ مجھ پررحم فرما کر جہنم کی بھڑکتی ہوئی آگ سے مجھے نجات دیدے ۔‘‘

            ان کی والدہ کہتی ہیں کہ’’ میں اٹھی اور اپنے بیٹے کے رخسار کو مٹی سے لتھڑ دیا ۔‘‘ اس وقت اس کی آنکھوں سے پر نا لے کی طر ح آنسو بہہ رہے تھے پھر میں نے اس کے رخسار کواپنے قدموں سے روندا تو وہ کمزور آواز سے کہنے لگا :  ’’گنہگار اور نافرمان کی سز ایہی ہے ، خطاکار وبد کار کا بدلایہی ہے ، اپنے مولیٰ کے در پر کھڑا نہ ہونے والے کی یہی جزا ء ہے ، اللہ  ربُّ العزت عَزَّ وَجَلَّ  سے نہ ڈرنے والے کی یہی جزاء ہے ۔‘‘ پھر وہ قبلہ کی طرف رخ کر کے کہنے لگا  : ’’ لَبَّیْکَ ! لَبَّیْکَ ! لَااِلٰہَ اِلاَّاَنْتَ سُبْحٰنَکَ اِنِّیْ کُنْتُ مِنَ الظَّالِمِیْنَ ترجمہ : میں حاضر ہوں ! میں حاضرہوں ! کوئی معبود نہیں تیرے سوا ، پاکی ہے تجھ کو، بے شک مجھ سے بے جا ہوا۔‘‘ پھراس کی روح قفس ِ عنصری سے پرواز کرگئی۔

            ان کی والدہ مزید فرماتی ہیں کہ میں نے اسے خواب میں دیکھا تو اس کا چہر ہ بادلوں میں گھرے ہوئے چاند کی طر ح دمک رہا تھا میں نے پوچھا  :  ’’بیٹا! تیرے آقا عَزَّ وَجَلَّ  نے تیرے ساتھ کیا معاملہ کیا؟‘‘ تو اس نے جواب دیا  : ’’ اس نے میرے  درجے کو بلند فرما کر مجھے خاتَمُ المُرْسلین، رَحمۃٌللّعالَمِین، مَحبوبِ

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن