دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Aansoon ka darya | آنسوؤں کا دریا

book_icon
آنسوؤں کا دریا

گئے ۔ جب وہ قبر سے نکلنے والی مٹی کو دیکھتے تو اسے مٹی کی طرح پاتے اور جب اسے سونگھتے تو مشک کی خوشبو پاتے ۔ پھر ان لوگوں نے آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہکے لئے ایک خیمہ نصب کیااور آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ کے جسد اقدس کو اس میں منتقل کر دیا اور آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہکے کفن کے معاملے میں بحث کرنے لگے ایک شخص نے کہا کہ’’ انہیں کفن میں دوں گا۔‘‘دوسرے نے کہا : ’’میں دوں گا ۔‘‘ پھر جب ان سب کی رائے اس بات پر متفق ہو ئی ہر شخص کفن کے لئے ایک ایک کپڑا دے پھران لوگوں نے کاغذ اور قلم پکڑا اور آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ کا حلیہ مبارک اور صفات مبارکہ لکھنے لگے اور کہنے لگے : ’’ ان شاء اللہ عَزَّ وَجَلَّ جب ہم مدینے پہنچیں گے توشاید وہاں ہمیں ان کاکوئی جاننے والامل جائے ۔‘‘

             پھر ان لوگو ں نے اس پرچے کو اپنے سامان میں رکھ لیا۔جب انہوں نے حضرت ِ سیِّدُنا اویس قرنی رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہکو غسل دے دیا اور کفن پہنا نے کے لئے آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہکے لباس کو اُتارناچاہا تو آپ کو جنّتی کفن میں لپٹاہواپایا۔ دیکھنے والوں نے کبھی ایسا کفن نہ دیکھا تھا ۔اس کفن پر مشک وعنبر لگا ہوا تھا جس کی خوشبو نے فضاکومعطر کر دیاتھا اور آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہکی جبین اطہر اور مبارک قدموں پر مشک کی مہر لگی ہوئی تھی۔یہ دیکھ کر لوگ کہنے لگے  :  ’’گناہ سے بچنے اور نیکی کرنے کی قوّت رب عَزَّ وَجَلَّ  ہی دیتاہے کہ رب عَزَّ وَجَلَّ  نے انہیں کفن پہنا دیا اوربندوں کے کفن سے بے نیاز کردیا، ہم اللہ عَزَّ وَجَلَّ سے امید رکھتے ہیں کہ وہ اپنے اس برگزیدہ اور مقبول شخص کے وسیلہ سے ہمیں جنت عطا فرمائے گا اور ہم پر رحم فرمائے گا۔‘‘

             پھر ان قافلے والوں کو حضرت ِ سیِّدُنا اویس قرنی رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہکو سخت سردی کی رات میں تنہا چھوڑنے پر سخت ندامت وشرمند گی ہو ئی ۔پھر ان لوگوں نے آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہکو دفن کرنے کے لئے اٹھایا اور نماز جنازہ ادا کرنے کے لئے ایک ہموار جگہ پر رکھا ۔ جب ان لوگوں نے تکبیر کہی تو آسمان سے زمین تک مشرق سے مغرب تک تکبیر کہنے کی آواز یں سنیں تو ان کے کلیجے دہل گئے اور آنکھیں پھٹی کی پھٹی رہ گئیں۔ وہ اپنے سروں سے سنی جانے والی آوازوں سے مرعوب ہونے اور گھبراہٹ کی شدت کی وجہ سے یہ نہ سمجھ پائے کہ نماز جنازہ کس طر ح ادا کی جائے ۔پھر جب انہیں قبر کی طرف لے جانے کا ارادہ کیاتو اٹھاتے وقت انہیں یوں محسوس ہوا کہ حضرت ِ سیِّدُنا اویس قرنی رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہکا جسد اقدس کسی اور مخلوق نے تھام رکھاہے اور انہیں آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہکاوزن تک محسوس نہ ہوا۔بہرحال آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہکو دفن کرنے کے لئے قبر کی طرف لائے اور آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہکے جسم اقد س کو قبر میں دفن کردیا۔

            اس کے بعد قافلے والے حضرت ِ سیِّدُنا اویس قرنی رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہکے بارے میں حیران وپریشان ہوتے ہوئے سفر پر روانہ ہوگئے ۔ جب وہ اپناسفر پورا کرکے لوٹے تو کوفہ کی مسجد میں آئے اور لوگو ں کو آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہکا واقعہ سنا یا اور وہاں حلیہ بیان کیاتو حلیہ بیان کرنے پر لوگوں نے آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہکو پہچان لیا ۔ مسجد میں رونے کی آوازیں بلند ہوئیں اور اگر آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہکے وصال کے بعد آپ کی کرامات ظاہر نہ ہوتیں تو حضرت ِ سیِّدُنا اویس قرنی رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہکے وصال کی خبرکسی کو نہ ہوتی اور نہ ہی آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہکے مزار پُر انوار کا پتاچلتا کیونکہ آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہنے لوگو ں سے پوشیدگی اور کنارہ کشی اختیار کر رکھی تھی۔‘‘

{اللہ عَزَّ وَجَلَّ  کی اُن پر رحمت ہو۔۔ا ور۔۔ اُن کے صدقے ہماری مغفرت ہو۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم }

 

 

دنیا سے رخصتی کی تیاری

پیارے اسلامی بھائیو!

          کب تک غفلت میں رہوگے ؟… تمہیں مہلت دیئے بغیر طلب کرلیاجائے گا، … تمہیں اپنے ربعَزَّ وَجَلَّ  کی قسم! اپنے ایاّم کوتیاریٔ آخرت میں استعمال کرلو اور اپنے برے اعمال کی اصلاح کرلو اور اپنی موت کے انتظار میں رہو، … دنیانے تمہارے کوچ کا اعلان کردیا جبکہ تم نے دنیوی زندگی کوکھیل کودبنارکھاہے ، …حساب کا دن تمہارے سامنے ہے ، گناہوں کے بوجھ اور برے ساتھی پر حسرت ہے اور توشے کی قلت اور منزل کی دوری پر افسوس ہے ، … اے دنیا کی طر ف متوجہ ہوکر دھوکے میں پڑنے والے ! اور اسکی جھوٹی خواہشات کے فتنے میں پڑنے والے ! تُو توراستہ بھٹک گیا ہے اور اپنے عمل میں جھوٹا ہے ، … اے بدکار! کب تک توبہ کوٹالتا رہے گا حالانکہ توبہ میں تاخیر کرنے کا تیرے پاس آخرت میں کوئی عذر نہیں ، … کب تک تیرے بارے میں یہ کہا جاتا رہے گا کہ یہ فریب خور دہ اور فتنے میں مبتلا ہے ، … اے مسکین! بھلائی کے ایام گزرگئے اور تو مہینے ہی شمار کرتاجارہا ہے ، تو

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن